The Latest

وحدت نیوز(خیر پور) آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے،لبیک یا رسول اللہﷺکانفرنس طالبان کے خلاف اہلیان سندھ کا عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گیا ہے، حکمران اپنے قبلے درست کر لیں ۔پیپلز پارٹی کے طالبان نواز رویئے سے عاشقان محمدﷺ کی شدید دل آزاری ہوئی ، قائم علی شاہ سندھ کے شیعہ سنی عوام سے فوری معافی مانگیں ، سندھ بھر خصوصاً خیر پور کے جوانوں کی ذمہ داریوں میں اضاٖفہ ہو گیا ہے ،اپنی بیداری اور حوصلے کو قائم و دائم رکھیں ، ہم  پاکستان بچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ان خیالار کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اولیاء کی سرزمین وادی مہران کو اقلیتی تکفیری گروہ کے ہاتھوں یر غمال بنایا جا رہا ہے، اس وادی کی اکثریت محب وطن شیعہ سنی عاشقان رسو ل ﷺ پر مشتمل ہے، طالبان کے فاسد نظام کو رائج کر نے کے لئے سیاسی طالبان زمینہ سازی میں مصروف ہیں ، پیپلز پارٹی خصوصاً قائم علی شاہ نے لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کو سبوتاژ کر نے کے لئے تکفیری ٹولے کی پشت پناہی کی کو کہ انتہائی شرمناک اور غیر آئینی فعل ہے، پاکستان کو امن محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے شیعہ سنی عوام اور قائدین میدان میں حاضر ہیں ، طالبانی سوچ کے خاتمے کے لئے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل عملی کوششیں جاری رکھیں گی ، پورے پاکستان میں محب وطن عوام تکفیری اور ناصبی سوچ کے خلاف منظم کریں ۔

وحدت نیوز(خیرپور)شدید ترین اعصابی جنگ ،50سے زائد ذمہ داران کی اسیری ،  9کارکنان پر جان لیوا حملے اور ملک گیر احتجاج کے بعد بالآخر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اعلان کے مطابق لبیک یا رسول اللہ ﷺکانفرنس کا عظیم الشان آغاز مقررہ مقام  ممتاز اسٹیڈیم خیر پور میں ہو گیا ، شیعہ سنی عوام کے اس ٹھاٹھے مارتا سمندر ممتاز گرائونڈ میں موجود ہے، شرکاء کے اندر ایک منفرد قسم کا جوش و ولولہ ، جرات و شہامت ملاحظہ کی رہی ہے، کانفرنس میں نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی انجام دے رہے ہیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا ،وائس آف شہداء کے ترجمان فیصل رضا عابدی اور دیگر شیعہ سنی قائدین خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) یارسول اللہ کانفرنس کے منتظمین پر انتظامیہ کے بیہمانہ تشدد اور لبیک یارسول اللہﷺ کے جھنڈوں کی بےحرمتی پر وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور کی پولیس انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔ سندھ حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملی وحدت کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ سندھ میں مکتب تشیع کے ساتھ متعصبانہ رویہ اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و ضلعی رہنماوں نے مرکزی دفتر میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ خیرپور میں یارسول اللہ ﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے، تاکہ اسلام دشمن طاقتوں پر یہ حقیقت آشکار ہو جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثل اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، لیکن سندھ حکومت اس کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔

 

علامہ عسکری کا کہنا تھا کہ 16 مارچ بروز اتوار کی اس کانفرنس کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے رکھی تھی اور اس میں شرکت کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سمیت ملک بھر سے شیعہ سنی تنظیمیں خیرپور پہنچانا شروع ہوگئی ہیں اور اب سندھ حکومت اس اتحاد سے خائف ہو کر روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہی۔ اگر حکومت سندھ باز نہ آئی تو اس کا انجام وزیراعلٰی سندھ کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئے گا۔ پھر یہ کانفرنس صرف خیرپور تک محدود نہیں رہے گی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت سندھ کے خلاف مظاہرون کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ خیرپور میں ریلی کے گرفتار ستر سے زائد منتظمین کو فوری رہا کیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُرامن قوم ہیں اور خدارا ہمیں پُرامن ہی رہنے دیا جائے۔

 

رہنماوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اہلکاروں نے حکومت سندھ کی ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر یارسول اللہ ﷺ درج تھا۔ اس حکومتی اقدام کے خلاف وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ سندھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ مسلسل جاری ہے جو سندھ حکومت کے متعصبانہ رویہ پر دلالت کرتی ہے جو اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے قافلے خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ کانفرنس ہر حال میں ہوگی۔ اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کے لیے بھی تیار رہے۔

وحدت نیوز(خیرپور) پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ایماء پر رینجرز نے ممتاز گراﺅنڈ خیرپور سے لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاری میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل سمیت 50 سے زائد ذمہ داران و کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے احکامات کے تحت رینجرز نے خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ میں 16 مارچ کو ہونے والی لبیک یارسول (ص) اللہ کانفرنس کی تیاری میں مصروف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سندھ عالم کربلائی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ نشان حیدر ساجدی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی، سیکرٹری جنرل خیرپور آصف جعفری، سیکرٹری تربیت کراچی علامہ مبشر حسن، پولیٹکل کونسل کراچی کے رکن اصغر عباس زیدی سمیت پچاس سے زائد ذمہ داران اور کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر لیا ہے۔

 

 اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کوٹری کے دفتر پر بھی چھاپہ مار کر سیکرٹری جنرل کوٹری کاشف حسین الحسینی سمیت پانچ سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رہنماﺅں اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو روکنے کی مذموم سازش نے پیپلز پارٹی کا پول کھول دیا، آصف زرداری پیپلز پارٹی کو طالبان نواز لوگوں کے ہاتھ میں دے چکے ہیں، جن کی ایماء پر خیرپور میں اہل تشیع اور علماء کرام کی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کو فرقہ وارانہ فسادات کی نذر کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اگر حکومتِ سندھ نے احکامات واپس نہ لئے تو کل خیرپور تو کیا پورے سندھ کے ایک ایک شہر میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس ہوگی۔

وحدت نیوز(خیر پور) خیرپور کا خیبر فتح ہوگیا، ممتاز گراؤنڈ میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت مل گئی۔ ایک مضبوط اعصابی جنگ کے بعد اللہ کی غیبی مدد، امام زمانہ (عج) کی نصرت، علامہ ناصر عباس جعفری کے عزم و حوصلے اور جوانوں کی استقامت نے دشمنوں اور منافقین کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔علامہ مختار امامی سمیت50سے زائد گرفتارایم ڈبلیو ایم کے کارکنان با عزت رہا ہو کر واپس ممتاز گرائونڈ پہنچ گئے ہیں ،   خیرپور سندھ کے ممتاز گراؤنڈ پر لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی اجازت ملنے کے بعد کانفرنس اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خان، پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی و دیگر خطاب کرینگے۔

وحدت نیوز(کراچی) پیپلز پارٹی کی حکومت کے 6 سالہ دور میں دہشتگردی کے ریکارڈ قائم ہوئے، زرداری نواز سندھ حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں مظلوم عوام کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری پر وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ مستعفی ہو جائے، خیرپور میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کی فائرنگ سے ایم ڈبلیو ایم کے 9 کارکنان زخمی، رہنماﺅں اور کارکنان کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ممتاز گراﺅنڈ خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دینے کے بعد بلاجواز گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیلات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء علامہ علی انور، سیکریٹری جنرل کراچی حسن ہاشمی، سیکریٹری سیاسیات کراچی سمیت دیگر رہنماﺅں نے خیرپور میں 16 مارچ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد کیلئے ممتاز گراﺅنڈ سے گرفتار کئے جانے والے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان کی رہائی کیلئے کراچی نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران، کارکنان، شیعہ اکابرین، علماء کرام سمیت رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل کراچی اور آل پاکستان مسلم لیگ کراچی کا وفد بھی دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شریک ہوا تھا۔ دھرنے کے شرکاء لبیک یارسول اللہ (ص)، لبیک یاحسین (ع) سمیت یزیدیت مردہ باد، زرداری نواز سندھ حکومت مردہ باد اور شیعہ سنی اتحاد زندہ باد زندہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماﺅں نے کہا کہ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی ایماء پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس و رینجرز کی جانب سے ممتاز گراﺅنڈ خیرپور میں لیبک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے جھنڈوں کی بے حرمتی کی گئی، وزیراعلٰی سندھ توہین رسالت کے مجرم ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلٰی کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ قائم کریں۔ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی سرپرستی کر رہی ہے، لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس ملک میں جاری دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کے خلاف شیعہ و سنی عوام کی مشترکہ کوشش ہے، جس کے خلاف سندھ حکومت کے اُوچھے ھتکنڈوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رہنماﺅں نے مزید کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں کالعدم گروہوں کو سکیورٹی اور فرقہ واریت پھیلانے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم جماعتیں جب چاہیں شہر قائد کے کسی بھی علاقے میں آزادی سے دفاتر کھولیں اور حکومت سندھ ان کے رہنماﺅں کو سکیورٹی فراہم کرے جبکہ دوسری جانب شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور روزانہ معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس پر یہ نااہل حکمران سب اچھا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے کہ جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے کسی رہنماء و کارکنان کے قتل میں ملوث آج تک کسی ٹارگٹ کلر کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ خیرپور میں ایم ڈبلیو ایم کے بلاجواز گرفتار رہنماﺅں اور کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور ممتاز گراﺅنڈ میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے بینرز اور جھنڈوں کی بے حرمتی کرنے والے پولیس و رینجرز اہلکاروں، خیرپور انتظامیہ سمیت وزیراعلٰی سندھ اور کابینہ مستعفی ہوجائیں۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ رانی پور، اہنگوجہ، کوٹ ڈیجی، سٹھارجہ اور ببرلو نائی پاس پر جاری ہے اور ترجمان مجلس و حدت مسلمین کا کہنا ہے کہ کارکنان کی رہائی اور خیرپور ممتاز گراﺅنڈ میں ہونے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے حتمی انعقاد تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے زیراہتمام خیر پور سندھ میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر مصطفوی کر رہے ہیں۔ دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں مولانا شیخ نیئر مصطفوی کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی سندھ حکومت کالعدم تکفیری جماعتوں کی ہمنوا بن چکی ہے اور ہماری پرامن کانفرنس کے انعقاد میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو سندھ حکومت کی برطرفی تک پورے ملک میں احتجاج مزید موثر انداز میں شروع کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم کے سینکڑوں کارکن پیپلز پارٹی کے صوبائی دفتر فیصل ٹائون لاہور کے سامنے اکٹھے ہوگئے، مشتعل کارکن پی پی کی سندھ حکومت کیخلاف شدید نعرے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام خیرپور سندھ میں لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے کالعدم تکفیری گروہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گٹھ جوڑ، کارکنوں پر حملے کرکے 10 کو زخمی کرنے نیز ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی سمیت 100 سے زائد کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ فیصل ٹائون لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پی پی کی صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسنین عارف نے کہا کہ لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی وحدت کا عملی اظہار ہے، تاکہ اسلام دشمنوں پر یہ حقیقت آشکار کر دی جائے کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی جسد واحد کی طرح ہیں اور کوئی بھی طاقت اس بے مثل اتحاد میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی، لیکن سندھ حکومت کانفرنس کے انعقاد کو روک کر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو تقویت دے رہی ہے۔  منتظمین نے کانفرنس کے انعقاد کیلئے پیشگی اجازت لے رکھی تھی، ملک بھر سے شیعہ سنی تنظمیں خیرپور پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، لیکن اب سندھ حکومت نے پروگرام کے انعقاد کی راہ میں منفی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئی تو اسکا انجام وزیراعلٰی بلوچستان کی برطرفی کی صورت میں سامنے آئیگا، پھر کانفرنس صرف خیرپور تک محدود نہیں رہیگی بلکہ سندھ کے کونے کونے میں حکومت مخالف مظاہروں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ کر دیا جائیگا۔ علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ خیرپور میں گرفتار ریلی کے 100 سے زائد منتظمین کو فی الفور رہا کیا جائے، اس میں ذرا بھر کی تاخیر حکومت اور ملت تشیع کے درمیان نہ تھمنے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئیگی۔ اہلکاروں نے حکومت کے ایما پر ان جھنڈوں کی توہین کی جن پر لبیک یارسولﷺ درج تھا، اس اقدام کیخلاف وزیراعلٰی سندھ اور خیرپور انتظامیہ کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرایا جائیگا۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے پورے ملک سے قافلے خیرپور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، کانفرنس ہر حال میں ہوگی، اگر کسی نے قومی وحدت کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو وہ پھر سنگین نتائج کیلئے بھی تیار رہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے خیرپور میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ہر دور میں تشیع کے خلاف گھنائونی سازشیں کی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت ایک بار پھر سندھ میں اپنی تاریخ دہرا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر صبح تک مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھر سندھ کی طرح پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے دفاتر اور رہنمائوں کے گھروں کے باہر مظاہرے ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مرکز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی کوئی اعلان ہوگا ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی اپنے اسیر رہنمائوں کی رہائی کے لیے مظاہرے اور دھرنے شروع کر دیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ جو اپنے آپ کو سید کہتا ہے یہ کیسا سید ہے جو اپنے جد کے خلاف ہونے والی بکواسات کو تو نہیں روک سکتا، خیرپور میں ہونے والی کانفرنس شیعہ سنی اتحادکی مظہر ہوگی جو کہ حکومت کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں ہے۔

وحدت نیوز(خیر پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف علماء کرام اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے سندھ کے اضلاع ماتلی، قاضی احمد، تلہار سمیت مختلف شہر احتجاجاً بند کر دئیے گئے ہیں اور سندھ بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا دائرہ فوری طور پر وسیع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی شام پانچ بجے نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اگر گرفتار کئے گئے علماء کرام اور کارکنان کو فوری طور پر رہا نہیں کیا گیا اور لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے دفاتر کا گھراﺅ کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری آصف زرداری، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی پر عائد ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیر پور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree