The Latest

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ دشمن کے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزمائے جانے کے باوجود بھی اہل تشیع کی استقامت رنگ لائی، ہمارے اسیر بھی رہا ہوئے اور پروگرام اُسی جگہ منعقد ہوا جو کہ تائید امام زماں (ع) کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں پاکستانی علمائے کرام اور طلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نجف اشرف سے جاری بیان کے مطابق ناصرعباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور میں ہونے والی لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کی کامیابی سندھ حکومت کی شکست ہے، خیرپور میں شیعہ سنی وحدت کے اجتماع نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اب ہم شیعہ سنی ایک ہیں، ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ امین شہیدی کی زیر قیادت لاڑکانہ میں سندھ کی عظیم روحانی شخصیت سائیں حضرت سید غلام حسین شاہ بخاری آف قنبرشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وفد میں مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل طارق بدوی، منتظر مہدی شامل تھے ، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا بھی خصوصی طور پر ملاقات میں موجود تھے،علامہ امین شہیدی نے  سائیں حسین شاہ بخاری کو مجلس وحدت کی ابتک  کی کارکردگی  اور اتحاد بین المسلمین کے لیئے کی جانے والی کوششو ں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، سائیں حسین شاہ بخاری نے مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان قائم اتحاد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کو امن و محبت کا گہوارہ بنانے کے لئے آپ جیسی محب وطن قوتوں کو اکٹھا ہونا نا گزیر ہے، میری نیک خواہشات آپ لوگوں کے مشن میں شامل ہیں ۔ خدا آپ لوگوں کو ملک و قوم کی بہترین خدمت انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے وفدکی  سیکریٹری جنرل علامہ سید مھدی نجفی کی قیادت میں مسؤل دفتر مقام معظم رھبری آیت اللہ السید علی خامنہ ای نجف اشرف الشیخ ابو علی بہبہانی سے ملاقات کی ،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسؤل دفتری رھبر نے فرمایا کہ مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی سے مکمل طور پر آگاہ بھی ہیں اور مطمئن بھی ہیں ، نیز الشیخ بہبہانی نے مجلس وحدت مسلمین کو اس مشکل دور میں عظیم جدوجھد پر خراج تحسین پیش کیا،اس ملاقات میں وفد نے الشیخ بہبہبانی کو پاکستان کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرنے کہ ساتھ ساتھ نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلاب کے مسائل سے بھی آگاہ کیا،آخر میں سیکریٹری جنرل سید مھدی نجفی کی دعوت بسرچشم قبول کرتے ہوئے الشیخ بہبہبانی نے آئندہ بروز جمعہ کو دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف میں تشریف لانے کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان کے مطابق رُکن صوبائی اسمبلی آغا محمد رضا رضوی نے کہا کہ انتہاپسندی کی عفریت سے نبردآزماہونے اوراس حوالے سے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لئے حکومت،عوام ، میڈیا، دانشوروں، سماجی تنظیموں اورمعتدل سیاسی و مذہبی جماعتوں کواپنی ذمہ داریوں کونبھاناہوگا۔اُن کا کہناتھا کہ ہم ملک میں تعلیم کو جتناعام کریں گے۔ ہمارے بچوں اورجوانوں کے ذہنوں میں انسان دوستی اورامن دوستی کی سوچ میں اُس قدراضافہ ہوگا۔اگرہم چاہتے ہیں کہ ملک سے غربت اورانتہاپسندی کاخاتمہ ہو تو ہمیں تعلیم کی روشنی کوگھرگھرپھیلاناہوگا۔ علم کے نورسے ہی ہم ملک سے انتہاپسندی کی جہالت کاخاتمہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ جمہوریت، امن ، تعلیم مخالف قوتوں نیز شدت پسندی اورانتہاپسندی کی سوچ کو بڑھاوادینے والی گروہوں، تنظیموں اوراداروں کے خلاف کاروائی کرکے اُن پر مکمل پابندی عائدکرے۔اوربے روزگارنوجوانوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرے تاکہ دہشت گرداو رانتہا پسند تنظیمیں بے روزگاری سے تنگ جوانوں کواپنے ناپاک مقاصدکے حصول کے لئے استعمال نہ کرسکیں۔

 

انہوں نے مزیدکہاکہ دوسروں کے قومی ومذہبی عقائدونظریات کے خلاف جلسے جلوسوں میں نفرت آمیز تقاریراور میڈیا پر ہرقسم کے شرانگیزبیانات پربھی پابندی عائدکرنالازمی ہوگاجس سے معصوم عوام کو گمراہ کُن کرکے معاشرے میں مذہبی انتہاپسندی اور نفرت وتنگ نظری کاپرچارکیاجاتاہے۔بلوچستان میں پشتون، بلوچ، ہزارہ، پنجابی اوردیگراقوام صدیوں سے امن و آشتی کے ساتھ زندگی بسرکررہے ہیں۔ اورصوبے کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔ جمہوریت مخالف قوتوں کے قائم کئے ہوئے مذہبی انتہاپسندتنظیمیں اورپاکستان دشمن ممالک کے آلہٗ کار صوبے کی پُرامن فضاء کو اپنی انتہاپسندانہ سوچ اورسرگرمیوں سے متاثرکررہے ہیں۔ہم صوبے کے تمام ذمہ دار،امن دوست ، انسان دوست، جمہوریت پسنداورترقی پسندقوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھیں اوربلوچستان میں موجودبھائی چارے کی فضاء کو اِن مذہبی انتہاپسندتنظیموں کے شرانگیزگھناؤنی سازشوں سے نجات دلانے کے لئے اپناکرداراداکرکے اِن مذہبی انتہاپسندتنظیموں سے برملا اظہاربیزاری کریں۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مشہد دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ خیر پور میں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کی مخالفت صرف وہی کر سکتے ہیں جو حضور پاک کو اپنے جیسا سمجھتے ہیں اور انکے میلاد اور وفات کے پروگرام کو منانا بدعت سمجھتے ہیں۔یہ کانفرنس شیعہ سنی عاشقاق رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ملکر کر رہے ہیں اور اس پروگرام سے قوم کے اندر محبت ،اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی ،چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت اس پروگرام کی حوصلہ افزائی کرتی لیکن سندھ حکومت تو جیسے فرقہ واریت کی آگ کو بھرکا رہی رہی ہےاور فرقہ پرست تکفیریوں ایما پر پر امن پروگرام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اور لگتا ہے کی پیپلز پارٹی کا حکمران ٹولہ اب ہوش و حواس اور عقل شعور سے ہی عاری ہے جسکی وجہ سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور عاشقان رسول سے دشمنی کر رہے ہیں۔ اور فرقہ پرست اور دہشت گردوں کاساتھ دے رہے ہیں۔

 

علامہ عقیل حسین خان نے علماء کرام اور کارکنان کی گرفتاری پر غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان اور علماء کرام کو فورا رہا کیا جائےکیونکہ پی پی حکومت کی اس ناشائستہ اور نا سنجیدہ حرکت سے پورے پاکستان کے شیعہ سنی عاشقان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دلوں کو صدمہ پہنچا ہے جس کا خمیازہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو بھکتنا پڑے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے قاتل بادشاہ حماد بن خلیفہ کی پاکستان آمد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ’’بین الاقوامی خبر رساں ادارے‘‘ کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نواز شریف حکومت نے پہلے شام کے دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کیلئے سعودی حکومت کیساتھ معاہدہ کیا اور اب بحرینی عوام کے قاتل آل خلیفہ کے اس بادشاہ کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن مظلوم کی ہمیشہ حمایت کرنے والے پاکستان کے عوام کیلئے یوم سیاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بحرین میں ظلم کے پہاڑ ڈھانے والوں کو پاکستان کے عوام رد کرچکے ہیں اور ایسے میں اس قاتل بادشاہ کا استقبال عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں سعودی حکومت کی جانب سے نواز شریف کو ڈیڑہ ارب ڈالر جو دیئے گئے ہیں، نواز شریف قوم کو واضح کریں کہ کس کام کے عوض یہ رقم انہیں دی گئی ہے۔ پاکستان کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق ترتیب دی جائے، اور اگر ملکی پالیسیاں امریکہ اور آل سعود کے مفادات کے تحت بنائی جائیں گی تو ہم اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے گذشتہ ماہ ایرانی قونصلیٹ پشاور پر خودکش حملہ کے باعث شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے خانوادوں سے کوہاٹ کے علاقہ مرئی میں تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں عوام، سرکاری تنصیبات اور غیر ملکی مہمانوں کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینے اور اس مقدس راستے میں شہادت کے درجے پر فائز ہونے والے درحقیقت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ علامہ سبطین الحسینی نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی جڑیں کھوکھلی اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاء کرنا چاہتے ہیں، تاہم قوم ان کو ان ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ علاوہ ازیں علامہ سبطین الحسینی نے کوہاٹ میں ہی شہید علی طوری کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) استحکام پاکستان کے لئے کام کرنے والوں پر تشدد اور گرفتاریاں جبکہ بےگناہ شہریوں اور سکیورٹی اداروں کے سروں سے کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے نام پر پروٹوکول دینا حکومتی پالیسی قابل مذمت ہے۔ خیرپور میں یارسول اللہ کانفرنس پر پابندی جس کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جا رہا تھا، پر پابندی تکفیری ٹولے کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ و مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے راہنما محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کرنے والے قوتوں کو دیوار سے لگانے والی پالیسی استحکام پاکستان کے خلاف سازش ہے اور موجودہ حکمران خودکش حملے کرنے والے دہشت گردوں سے مرعوب ہو چکے ہیں اور خطرہ ہے کہ ملک کا ایک علاقہ ان کے عملدرآمدی میں نہ دے انہوں نے پاک فوج سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے میں مزید دیر نہ کرے اور عوام ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام اسیران سانحہ عاشورہ کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف پریس کلب تا مری روڈ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ مری روڈ پر ریلی نے مظاہرہ کی شکل اختیار کر لی۔ مظاہرین سے ضلعی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے افراد کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کی یک طرفہ کاروائی ہے۔جس کے باعث ان کے خاندان شدید اضطراب کا شکار ہیں۔حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ ہمارے اسیروں کے خلاف متعصبانہ رویہ ترک کرے۔ انہوں نے کہا راولپنڈی انتظامیہ کی یہ ستم ظریفی ہے کہ انہو ں نے جرم کے اسباب پر ہاتھ ڈالنے کی بہ جائے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے محض اپنا دفاع کیا۔ سانحہ عاشور کے رونما ہونے کی بنیادی وجہ قاری شاکر کی اشتعال انگیز تقریر تھی جو انتظامیہ کی طرف سے بند کروا دی جاتی تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔انتظامیہ نے اپنی نااہلی چپھانے کے لیے ہمارے بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر رکھا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔مقررین نے کہا رانا ثنا اللہ کی ایما پر ہمارے بے گناہ اسیروں کے ساتھ گوانتانا موبے کے قیدیوں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔حکومت پنجاب کا یہ رویہ اب ہمارے برداشت سے باہر ہو تا جا رہا ہے۔ ہم ہر ہفتہ صرف علامتی احتجاج کرتے ہیں ہمارہ مقصد دوسرو ں کے لیے تکلیف کا باعث بننا نہیں بلکہ اپنی تکلیف دوسروں کو بتانا ہے۔ہم پنجاب حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور بے گناہ اسیروں کو فورا رہا کیا جائے۔احتجاج سے حجت الاسلام علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ نعیم جعفری، علامہ ساجد شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے قائم مقام جنرل سیکریٹری راحت کاظمی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کڑورمظلوم عوام طالبان سے حکومتی  مذاکرات کے خلاف ہیں ،دہشتگردوں کو پاکستان سے نکال کر ہی دم لیں گے،شیعہ و سنی متحد ہیں افواج پاکستان طالبان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے ،اولیا ء کرام کی سندھ دھرتی پر لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی کامیابی تکفیری طاقتوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کراچی وحدت ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں علامہ علی انور ،علامہ حسن ہاشمی،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی،سلمان حسینی ،حیدر زیدی،احسن عباس رضوی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماؤں سمیت ایم ڈبلیو ایم کے تمام ڈسٹرکٹ زمہ داران نے شرکت کی ۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ خیرپور میں منعقد کی جانے والی لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس پاکستان بھر میں تکفیری طاقتوں کی بدترین شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں سمیت خیر پور کی عوام کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان بھر کے شیعہ و سنی اب اس وطن میں سیاسی یزیدوں، معاشی یزیدوں اور مذہبی یزیدوں کی تمام سازشوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اور وطن دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ علامہ مختار امامی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی جرات و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ ہمیشہ آپ جیسے جریح اور بہادر رہنماوں کی سربراہی میں ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپ کی قیادت میں ہر قربانی پیش کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف لبیک یا رسول اللہ کے پرچموں کی توہین کرنے اور تھر میں قحط سالی کے خلاف فی الفور سو مو ٹو ایکشن لیں تاکہ ملک کو ناہل حکمرانوں سے نجات دے کر وطن کی عوام کو پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree