وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں یوم مردہ باد امریکا کے سلسلے کی مرکزی ریلی قائد اعظم کے مزار کے سامنے نمائش چورنگی سے نکالی گئی جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان عوامی تحریک،آل پاکستان سنی اتحاد کونسل،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما وں اور ایم ڈبلیو ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد کی اپیل پر پاکستان بھر میں اتوار کے روز یوم مردہ باد امریکا منایا گیا۔ سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوممردہ باد امریکا کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی سامراج ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں نہ کہ امریکی سامراج کا پٹھو بن کر اس خطے میں کشیدگی پھیلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔

 انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب

اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میل لنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔یوم مردہ باد امریکا ریلی سے علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ نثار قلندری،مطلوب اعوان ،قیصر اقبال قادری ،ایم پی اے قمر عباس ،علامہ باقر عباس زیدی نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کے اختتام پر امریکہ ، اسرائیل اوربھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز (کراچی)  امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا، ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی، شہر قائد میں مرکزی یوم مردہ باد امریکہ ریلی نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، دنیا بھر میں جاری امریکہ و اسرائیلی مظالم کے خلاف آئمہ جمعہ خطبات دیں گے، آئمہ جمعہ خطبات میں 13 مئی یوم مردہ امریکہ کی حمایت اور عوام سے اجتماعات میں شرکت کی اپیل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری سمیت مجلس وحدت مسلمین، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ، مجلس علماء شیعہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کے رہنماوں نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ اپنی مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے لئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا، امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے، جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا، مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہے، کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں، دنیا بھر میں جتنی بھی بدامنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہا رہے ہیں، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔

رہنماوں نے اعلان کیا کہ 13 مئی کو علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔ رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان بھر میں 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے امریکی سامراجیت کے خلاف آواز بلند کریں۔ کانفرنس میںعلامہ علی انور جعفری، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفرسمیت دیگر رہنما اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان 13مئی بروز اتوارامریکہ اور اس کے حواریوں کے ظلم کے خلاف ملک گیر یوم مردہ امریکہ منائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے ملک بھر کے تنظیمی عہدیداران کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہناتھاکہ شیطان بزرگ امریکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے اتحادیوں کے ہمراہ صف آراءہے، افغانستان اور عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپگینڈے کے سہارے بےگناہ مسلمانوں کا کشت وخون کرچکاہے اور اب یہی کچھ وہ شام کی سرزمین پر دھرانا چاہتاہے ، حال ہی میں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کی اتحادی افواج نے شام کی سرزمین پر رات کی تاریکی میں شدید بم باری کی جس کے نتیجے میں شام کے مختلف علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے، جبکہ متعدد شامی مسلمان درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ ملت پاکستان کی امریکہ کے مظالم کے خلاف جدوجہد تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے درج ہے، اس وطن عزیز میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒاور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ نے عوام کو عالمی استعمار کے مظالم سے آگاہ کیا اور انہیں امریکی سامراج کے مقابل سینہ سپر ہونے کا حوصلہ دیا ، انشاءاللہ شہدائے راہ حق کے معنوی فرزند 13 مئی کوبھر پور قوت اور استقامت کے ساتھ امریکہ اور اس ےاتحادیوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور شام، یمن، فلسطین ،بحرین ، افغانستان، عراق ودیگر ممالک میں جاری استکباری مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں پچانوے سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے پیچھے پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمنوں کا ہاتھ ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت خطے کے مسلم ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے اپنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔ قومی و ملکی سلامتی جیسے حساس امور میں ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنا ہوں گی۔ دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہو کر ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ان عناصر کا تعاقب کرنا زیادہ ضروری ہے، جو دوستی کا لبادہ اوڑھ کر ہمارے دشمن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش عراق و شام سے فرار ہونے کے بعد افغانستان میں پناہ گاہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ اسے افغانستان میں قدم جمانے کا موقع دینے کا مقصد اس خطے پر عالمی قوتوں کو لشکر کشی کے لئے جواز فراہم کرنا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کو مل کر ایسے عناصر کے خلاف مربوط و منظم پالیسی طے کرنا ہوگی۔ دونوں ممالک کی سالمیت و بقاء باہمی اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مسلم ممالک کا اتحاد ان عالمی قوتوں کی شکست تصور ہوگی، جو ہمیں دست و گریباں دیکھنے کی خواہاں ہیں۔ پاکستان کو گذشتہ تین دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی بھی انہیں قوتوں کی کارستانی ہے۔ انہوں نے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) یہ عصرظہور ؑ اورتشیع کی سربلندی کازمانہ ہے،عالمی استعمار شام اور عراق میں مرجیعت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کھا کر بوکھلاہٹ کا شکار  ہے،مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے ملت جعفریہ پاکستان کے داخلی و خارجی معاملات میں اپنا نقش رکھتی ہے، شہدائے وحدت نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پوری قوم کو سیاسی میدان میں ڈٹے رہنے کی جرات وحوصلہ دیا، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سیداحمد اقبال رضوی نے مسجد وامام بارگاہ حضرت عباس علمدارؑمغل ہزارہ گوٹھ میں ایم ڈبلیوایم ضلع شرقی کے تحت  شہدائے وحدت کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانہ عالمی سطح پر  مکتب اہلبیت ؑ کی فتوحات کا زمانہ ہے، عالمی سامراج نے شام  اورعراق میں جس داعش جیسے جس نجس فتنے کی بنیاد ڈالی آج وہ منصوبہ خاک نشین ہو چکا ، مشرق وسطیٰ میں ظلم و بربریت برپا کرنے کیلئے طالبان القاعدہ اور بوکو حرام کے بعد داعش جیسی امیر ترین دہشت گردجماعت کو پروان چڑھایاجس کے پاس عراق اور شام کا سارا تیل کا خزانہ موجود تھا لیکن الحمد اللہ مرجعیت کی طاقت خصوصاًرہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای ٰاور آیت اللہ سیستانی کی بابصیرت اور حکیم قیادت نے امریکہ ، اسرائیل اور آل سعود کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا، مشرق وسطیٰ میں ذلت ورسوائی کا سامنا کرنے والے اپنے افغانستان کو اپنا مسکن بنا رہے ہیں، پاکستان کے بارڈر پر پاراچنار سے متصل داعش کے ٹریننگ کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں، پاکستا ن کو داعش جیسے فتنے سے بچانے کیلئے تمام محب وطن جماعتوں اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی صورت میں خدا نے ملت جعفریہ کو ایک عظیم نعمت سے نوازا ہے، جس نے ملت کی  کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کیاہے، پاکستان میں نا فقط مکتب تشیع بلکہ دیگر مکاتب کےحقوق کی جدوجہد میں بھی ایم ڈبلیوایم صف اول میں موجود نظر آتی ہے ، آج الحمد اللہ پاکستان کے مقتدر ادارے ملت جعفریہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے، یہ سب انہیں پاک باز شہداءکے خون نا حق کے وسیلے سے ممکن ہوا، کوئٹہ کے غیور عوام نے شہداءکے جس ہائے خاکی کو اپنی طاقت میں تبدیل کرکے ایک ظالم کو مسند اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک ڈالا تھا ،آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی شجاع قیادت آغا سید علی رضوی کا ساتھ دیا اور گندم سبسڈی کے بعدغیرآئینی ٹیکس کے نفاذ کومعطل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اہل گلگت بلتستان کامسلکی اور سیاسی تعصب سے بالا ترعوامی اتحاد پورے ملک کے لئے باعث تقلید ہے۔

اس موقع پر خانوادہ شہداءسمیت ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران ، کارکنان اور سیاسی وسماجی شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں ، جبکہ دیگر مقررین میں علامہ نثار قلندی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن شامل تھے ، معروف نوحہ خواں سلیم رضا نگری اور معروف انقلابی نوحہ خواں سید عی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی ، آخر میں شہداءکی یاد میں قائدین نے شمع جلا کر خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز (قم) پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے اور امریکہ کی دوستی نے پاکستان کو پسماندگی اور تنہائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئول حجۃ لاسلام محمد موسیٰ حسینی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اطاعت کرنے کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوگئی اور  دھشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں  ۲۰۱۷ کے آخر تک ۷ ھزار سیکورٹی اہلکار اور ۸۰ ھزار عام شہری جابحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکاہے کہ پاکستانی حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک الفاظ میں بات کریں۔ امریکہ سے دو ٹوک بات کرنے کا یہ ایک ایسا مناسب وقت ہے  کہ اس وقت امریکہ کے خلاف ساری قوم متحد ہے۔

Page 1 of 7

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree