وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ضلع علمدار کوئٹہ شعبہ اسپورٹس ) کے تحت زیر اہتمام آل ہزارہ شہید علی سینا ٹاپ 16 انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2019ءکا فائنل میچ آج قیوم پاپا فٹبال گراونڈ میں گریٹ ہزارہ فٹبال کلب بمقابلہ دہقان کلب سید آباد کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب نےتین پر صفرگول کی برتری سے جیت لیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی سابق وزیر قانون  بلوچستان اور مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید محمد رضا (آغا رضا ) صاحب تھے ۔انہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد دی ۔آغا رضا نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور مثبت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔نوجوان طبقے کوکھیلوں کی سہولتیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے طلباء منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہورہے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری والدین سمیت اساتذہ کرام اور حکومت وقت پر عائد ہوتی ہیں۔

آغا رضا نے کہا کہ کھیل کے اعتبار سے صوبہ بلوچستان میں ٹیلینٹیڈ کھلاڑیاں موجود ہیں، جو ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی اور نیک نامی کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے حکومت وقت زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کو بھی اہمیت دے کھیلوں کے فروغ کیلئے دو رس اقدامات اٹھائے حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم تعلیم کے اعتبار سے مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت شعبہ تعلیم میں ترقی کیلئے مزید کام کریں۔ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ تعلیم سے محرومی جہالت اور پسماندگی کے اصل اسباب ہیں ۔ تعلیم کے ذریعے نہ صرف قومیں اپنا معیار زندگی بناتی ہیں بلکہ ملک و معاشرے کیلئے بہترین تعلیم افرادی قوت بھی فراہم کرتی ہے اور یہی قوت زندگی کے مختلف شعبوں میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ افراد ملت کا سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انہیں لوگوں سے ملک و قوم کو ترقی کے نئے راستے ملتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جنہیں کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسکولوں کے نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ بچوں میںحصول علم کی امنگیں بے تحاشا ہیں اور وہ اپنے مقصد تک پہنچنے کیلئے بے تاب ہیں۔ چھٹیوں کے دوران بھی ان بچوں کا مقصد اپنے وقت سے صحیح استفادہ کرتے ہوئے اپنی قابلیت کو نکھارنے میں مصروف عمل رہے۔ تعلیم بچوں کی ذہنی و فکری تربیت کا ایک ذریعہ ہے، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سکول کے علاوہ بھی اپنے بچوں کی تربیت کیلئے مختلف سرگرمیوں میں انہیں مشغول رکھیں۔  بیان میں کہا گیا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تعلیم ہی ترقی کے راستیں ہموارکرتا ہے اور ہمیں ان راستوں پر گامزن کرتا ہے۔ تعلیم وہ واحد چیز ہے جسکی اہمیت سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتااور یہی چیز کسی شخص کی تربیت اور شخصیت کی تکمیل کا راستہ ہے جسے حاصل کرکے ہم ترقی کی سڑھیوںپر چڑھ سکتے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بچوں کو چاہئے کہ تعلیم سے اپنی محبت کبھی ختم نہ ہونے دے اور حصول علم کے اس شمع کو کبھی بجنے نہ دے اور اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے ہمیں ایک سنہرا پاکستان بنا کر دیکھائیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) لورالئی کینٹ پر دہشت گردوں کی کاروائی غیر انسانی فعل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اور  حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ انتہا پسند عناصر نے پاکستان کیخلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، ملک بھر میں سیکورٹی فورسز اور عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعے پاک فوج کی کاروائیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔یاد رہے کہ لورالائی میں دہشت گردوں نے چھاؤنی پر حملہ کیا لیکن وہاں داخل ہونے پر ناکامی کے باعث انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔حکام کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آغا رضا نے کہا کہ مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ھم سب پر واجب ہے ہمارے سکیورٹی ادارے اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی تمام شہداء کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) نے کہا کہ مخالفین کا واویلا ان کے بوکھلاہٹ کی دلیل ہے،بر سر اقتدار ایم پی اے کا حلقہ پی بی 26 میں الیکشن کیمپئن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے فاشسٹ لسانی پارٹی کا واویلا بے وجہ نہیں انہیں ضمنی الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے ماضی قریب میں بھی انہی نام نہاد قوم دوست پارٹی کی غلط پالسیوں کیوجہ سے محب وطن ہزارہ قبائل کو نقصان پہنچا دی ہے اور کئی مسائل پیدا کیئے۔

آغا رضا نے کہا ہے کہ نام نہاد لیبرل سیاست دانوں نے اپنی ذاتی سوچ کو نظریہ کا نام دیکر پوری قوم کو گمراہ کر رہے ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو بد ترین دہشت گردی کے شکار ہو کر اب بھی اتحاد امت کے داعی ہے،مملکت عزیز پاکستان کا مسقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں نام نہاد قوم دوست فاشسٹ پارٹی کو شکست فاش ہوگی اور باشعور عوام ان مفاد پرست عناصر کو رد کر کے دیکھائیں گے،آغا رضا نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دی ہے تمام مکاتب فکر سے اچھے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں اور ہر قسم کی انتہا پسندی کی مذمت کی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل اور ضلعی کابینہ عہدہ داروں و کارکنان نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کی خالی نشست کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ،ایم ڈبلیو ایم دفتر ہزارہ ٹاون میں کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ڈویژنل اور ضلعی کابینہ عہدہ داروں سمیت پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

تمام عہدہ داروں اور کارکنوں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کی خالی نشست کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون سید محمد رضا (آغا رضا) کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

پارٹی عہدہ داروں  نے مرکزی قیادت اور ہزارہ ٹاون کے کارکنوں بشمول ڈویژنل کابینہ شوری بزرگان یونٹ کی متفقہ طور پر آغا رضا کی نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا اور انکی پانچ سالہ بہترین نمائندگی وکارکردگی، مجموعی عوامی افکار اور امنگوں کی ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بے مثال ترقیاتی اسکیموں کا اجرا کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

شرکاء نے کہا کہ آغا رضا کی قد آور شخصیت سیاسی بصیرت دلیری و شجاعت اور بے لوث خدمت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امید ہے کہ اللہ کی مدد و نصرت سے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 کے با شعور عوام اپنی قیمتی رائے سے آغا رضا کو کامیاب بنائیں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) امن پسند اتحاد و اتفاق کے داعی علماء تشیع پر بلا جواز پابندی افسوس ناک ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، پرنسپل جامعہ امام صادق و امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی عرصہ دراز سے نہ صرف محرم کا عشرہ پڑھتے آرہے ہیں بلکہ دیگر آئمہ طاہرین علیہ السلام کے شہادت اور ولادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی مجالس سے بھی خطاب کرتے رہے ہیں بلکہ ہر ہفتے نماز جمعہ کے دو خطبے اور عیدین کے نمازوں کے دو دو خطبے دیتے رہے ہیں اور آج تک کوئی ایک قابل اعتراز جملہ یا نا شائستہ گفتگو تو دور کی بات کوئی ایک ایسا کلمہ ادا نہیں کیا جس سے کسی کی بھی دل آزاری ہوتی ہو تو اس بچگانہ پابندی کی کیا تھوک بنتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف غیر ذمہ دار تکفیری ٹولہ سرعام اسلام کے مکاتب فکر کی تکفیریت میں شب و روز مشغول ہیں لیکن پھر بھی انکے خلاف کوئی تادیبی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس دوہرے معیار سے بہت سارے سوالات جنم لیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و سابقہ وزیر قانون آغا رضا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ڈی سی آفس کے چھت پر برادران اہل سنت کے علماء کیساتھ چاند دیکھنے کے بعد شیعہ سنی علماء کرام کا ایک ساتھ باجماعت نماز ادا کرنا اتحاد بین المسلمین کے بہترین مثال ہے ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کیئے ہیں۔ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان محکمہ داخلہ کی طرف سے محرم الحرام کے مہینے میں انتہا پسند تکفیری گروہ شر پسند عناصر اور امن کے داعی اہل تشیع کے علماء کو ایک نظر سے جانچنا غیر منطقی طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے غیر منصفانہ اقدامات سے یک بام و دو ہوا کی اور ماضی کی ''بیلنس پالیسی'' صاف نظر آتی ہے۔اگر ارباب اقتدار چاہتے ہے کہ محرم الحرام اور صفر کا مہینہ امن اور بھائی چارے کی فضا میں گزرے تو مذکورہ شیعہ علماء کرام پر سے پابندی کو فلفور اٹھالیا جائے ورنہ ہم پورے پاکستان میں اس بلاجواز پابندی کے خلاف پر امن عوامی احتجاج کرینگے۔

Page 1 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree