دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،آغا رضا

04 جنوری 2019

وحدت نیوز(کوئٹہ) لورالئی کینٹ پر دہشت گردوں کی کاروائی غیر انسانی فعل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہی،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اور  حملے میں اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ انتہا پسند عناصر نے پاکستان کیخلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، ملک بھر میں سیکورٹی فورسز اور عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعے پاک فوج کی کاروائیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پوری قوم متحد ہوجائے اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے۔یاد رہے کہ لورالائی میں دہشت گردوں نے چھاؤنی پر حملہ کیا لیکن وہاں داخل ہونے پر ناکامی کے باعث انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔حکام کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آغا رضا نے کہا کہ مادر وطن کے جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع ھم سب پر واجب ہے ہمارے سکیورٹی ادارے اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی تمام شہداء کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree