بد ترین دھاندلی کے با وجود تیسری پوزیشن لینا ہماری کامیابی ہے، عوام کے مشکور ہیں،آغا رضا

02 جنوری 2019

وحدت نیوز (کوئٹہ)  پی بی 26 کے عوام کی مجلس وحدت مسلمین سے بھر پور تعاون اور حمایت کا اظہار ہی ہماری کامیابی ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوری عالی کے رکن اور سابق وزیر قانون  سید محمد رضا (آغا رضا) نے یہ بات پارٹی عہدیداروں اور ورکرزسے الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ھوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام بزرگوں،بھائیوں، ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کا تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنا قمیتی ووٹ دیکر ھمیں عزت بخشی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی قلیل مدت میں شوری بزرگان یونٹ، صوبائی ڈویژنل ضلعی یونٹس اور مخلص پارٹی ورکرز کی محنت اور بطور خاص ہزارہ ٹاون کے باشعور عوام کی حمایت کا نتیجہ ھے کہ ہماری ایک جیتنے والی حیثیت بن گئی ہے اور فاشسٹ نسل پرست مافیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور پہ در پہ غلطی پر غلطی کئے جارہی ہے اور اپنے ساتھ ساتھ قوم کے لیے مشکلات کھڑی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بد ترین دھاندلی کے با وجود پی بی 26 میں تیسری اور ہزارہ ٹاون میں دوسری پوزیشن لینا انتہائی خوش آئند ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ ہو یا نہ ہو ہم اپنے ملی تشخص اور نظریات کا دفاع کرتے رہیں گے اور ھر اس سازش کے سامنے سینہ سپر ھونگے جس سے ملت پر آنچ آتی ھو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree