وحدت نیوز (مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفر گڑھ کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد منڈا چوک مظفر گڑھ میں منعقد ہوا، جس میں مقامی تنظیمی افراد کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود علی رضا طوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں تنظیمی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایک ماہ کیلئے ضلع بھر میں تنظیم سازی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں علی رضا طوری کو آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا عابد حسین، سید شفقت کاظمی، غلام شبیر بک، تفسیر خمینی، سید علی رضا شاہ، سید ارشد بخاری اور سید سجاد حسین باقری شامل ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علی رضا طوری اور سید عدیل عباس زیدی نے شرکائے اجلاس سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی پاکستانی قوم کیلئے باعث افتخار نہیں باعث ندامت ہے۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئ کے علاقہ عوام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد بشیر جمارانی، علامہ عامر حسین شمسی اور علامہ مرزا حسن نے بھی خطاب کیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے اپنے خطاب میں قومی تعمیر وترقی میں تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خودساختہ ہیرو اور خود فروختہ جنرل راحیل شریف نے امریکی، اسرائیلی، سعودی (منحوس مثلث) الائنس میں بھرتی ہوکر ملک و قوم کو مایوس کیا، ان کا یہ اقدام خطرناک و شرمناک ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)راحیل شریف کی خلاف آئین سعودی اتحادی فوج کی مبینہ سربراہی اور اس کے تناظر میں پاکستان کی داخلی اور خارجی پالیسی پر پڑنے والے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور سیاسیات نے اہم ملکی سیاسی جماعتوں اور شخصیات سے ملاقاتیں اور رابطے  تیز کردیئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اور رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن،پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاسے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی ملاقات میں اسد عباس نقوی نے انہیں جنرل (ر)راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں ممکنہ شمولیت اور پاکستان کے استحکام اور سلامتی پر اس کے اثرا ت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے موقف سے آگاہ کیا، ان کاکہنا تھا کہ سعودی قیادت میں تشکیل کردہ یہ عسکری اتحاد کسی صورت امت مسلمہ کی نمائندگی نہیں کرتا ،مشرق وسطیٰ میں داعش اور دہگر دہشت گرد گروہوں سے بر سرپیکار ممالک یعنیٰ عراق، شام،ایران اور لبنان وغیرہ کی اس اتحاد میں عدم شمولیت اس اتحاد کے مقاصد اور اہداف کو مشکوک بنا رہی ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتحاد اسلامی نہیں بلکہ مسلکی ہے اورسابق پاکستانی آرمی چیف کی اس اتحاد کی سربراہی قومی سلامتی کے لئے شدید نقصان کا باعث ہےجس سے وطن عزیز میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی ترویج کے خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے،ندیم افضل چن نے ایم ڈبلیوایم رہنما کی باتوں سے مکمل اتفاق کیا اور کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیوایم کا اس معاملے پر موقف مشترک ہے ،ہم بھی جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کو قومی سلامتی اور آئین پاکستان کے منافی اقدام قرار دیتے ہیں ۔

قبل ازیں اسد عباس نقوی نے وفدکے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈہ پوراور سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاسے ملاقات میں اسی موقف کا اعادہ کیا اور تمام سیاسی شخصیات نے صرف مجلس وحدت مسلمین کے موقف اور خدشات سے اتفاق کیا بلکہ اس معاملے پر مشترکہ قومی حکمت عملی کی تشکیل پر بھی زور دیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا آیت اللہ اکبر علی رفسنجانی کی رحلت پر تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ آیت اللہ رفسنجانی انقلاب اسلامی ایران کے ستونوں میں سے ایک ستون تھے انقلاب اسلامی میں ان کی گراں قدر خدمات کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ رفسنجانی نے بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کے ہر فرمان پر لبیک کہا اور زندان کی صعبتیں بھی برداشت کی لیکن کھبی ظالم شاہ کے آگے سر نہیں جھکایا۔ انھوں نے انقلام اسلامی کے ساتھ ساتھ اتحاد امت مسلمہ کے لئے بھی گراں قدر خدمات انجام دئیے۔ یقینا آج ہم ایک عظیم شخصیت سے جدا ہوگئے ہیں جن کی جگہ کوئی اور پر نہیں کرسکتا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے معروف سماجی شخصیت اور فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے دن دیہاڑے اغوا کو سیکورٹی اداروں کی غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریت کے خلاف آواز بلند کرنااس ملک میں جرم بن گیا ہے۔ملک و قوم کے دشمن دندناتے پھر رہے ہیں اور محب و طن افراد دن دیہاڑے غائب ہو جاتے ہیں۔ سیف سٹی کے ہر اہم چوراہے پر سیکورٹی کیمرے نصب ہیں اور وزیر داخلہ اس سیکورٹی نظام کے گن گاتے ہوئے نہیں تھکتے۔تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک ان کی پراسرار گمشدگی ذمہ داران کے لیے معمہ بنی ہوئی ہے جوحیران کن ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ سے سلمان حیدر کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) حرم اہلبیت اطہار ؑکی حفاظت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ایران کے سات شہید کمانڈوز کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فرمایا کہ شہدائے مدافع حرم پوری قوم کیلئے باعث افتخار ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے سات شہید کمانڈوز کے اہل خانہ اور لواحقین سے ملاقات میں شہدا کے اعلی و ارفع مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ شہداء نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لئے باعث افتخار ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ان شہداء کی تشیع جنازہ کے موقع پر بعض شہیدوں کی ازواج نے ایسے اعلی مفاہیم کی حامل باتیں کہیں جو مادی انسانوں کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔

آپ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ شہدائے حرم ہی تھے کہ جنہوں نے دشمن کو دھول چٹائی اور ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا فرمایا کہ اگر بدخواہوں اور فتنہ پروروں کو جو امریکہ اور صیہونی حکومت کے آلہ کار ہیں حرم حضرت زینب سلام اللہ تک پہنچنے سے روکا نہ گیا ہوتا تو تہران، فارس، خراسان اور اصفہان میں انہیں روکنا پڑتا۔ واضح رہے کہ شہدائے حرم ان شہیدوں کو کہا جاتا ہے جنہوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کا دفاع اور حفاظت کرتے ہوئے راہ خدا میں اپنی جان قربان کر دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree