وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئول حجۃ الاسلام محمد موسٰی حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 10 جنوری 2013ء کو علمدار روڈ کوئٹہ میں انسانی دشمنوں نے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کروائے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد اہل تشیع شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے۔ ملک، ملت اور انسانیت کے دشمن ان دھماکوں پر فتح کا جشن منا رہے تھے اور اس وقت کے فرعون صفت وزیراعلٰی ریسانی نے شہداء کے گھروں کو یہ پیغام بھیجا تھا کہ اگر زیادہ رونا دھونا ہے تو میں تمہارے لئے ٹشو پیپر کے ٹرک بھیج دوں۔ یہ زخم اور دکھ ہمیشہ تازہ رہے گا، دشمنوں کے حملے اور طعنے ہم کبھی نہیں بھولیں گے، اس ظلم کے خلاف کوئٹہ کے غیور اور محب وطن لوگوں نے بصیرت اور درایت سے کام لیتے ہوئے، پُرامن دھرنے کا اعلان کیا اور اپنے پیاروں کی لاشوں کے ساتھ گھروں سے باہر نکل آئے، وہ سٹرک پر بیٹھ کر سراپا احتجاج بن گئے، ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پورے پاکستان کے اہل تشیع گھروں سے باہر نکل آئے، یہ ایک تاریخی اور حقیقی پرامن دھرنا تھا۔ اس دھرنے نے رئیسانی حکومت کو گرا کر دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے چھکے چھڑا دیئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک مثالی احتجاج تھا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حجۃ الاسلام محمد موسٰی حسینی نے کہا کہ 10 جنوری 2013ء کا تاریخی دھرنا ہمارے ملی استقلال  کا مظہر ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ کو ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے لہو کا اور ملکی وسائل کے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،ملک دشمنوں کے ہر سازش کو قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے،فاٹا اور گلگت بلتستان کے حقوق کے مخالفین وطن دوست نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہیں جو تاحال حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ پالیسیوں کے سبب آزاد ہیں،ایم ڈبلیوایم آنے والے الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،پنجاب میں حکمران جماعت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا حساب آنے والے الیکشن میں سود سمیت چکا دینگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے،اس ایشو پر سیاست کرنے والے ملکی سلامتی کے ساتھ مخلص نہیں،گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے،مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کو اس چنگل سے نکالنا سیاسی جماعتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کا فریضہ ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفدنے  ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں شہدائےوحدت کراچی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاراورقبور شہداءپر  فاتحہ خوانی کی ،شہید ِ وحدت صفدرعباس کے گھر اہل خانہ اور تنظیمی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ شہدائے دین  اسلام کی حیات وشہادت  دونوں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہمیں کسی صورت ان پاکیزہ شہداءکے راستے کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہئے، شہدائے وحدت ملت جعفریہ کی سیاسی واجتماعی شناخت کے حصول کی راہ کے   عظیم شہید ہیں ، جنہوں نے زمانے کے فرعونوں ، نمرودوں اور یزیدوں کو للکاراتھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم سیاسی واجتماعی میدان میں مضبوط بنیادوں پر کھڑے ہوئے بغیر ظالم وجابر حکمرانوں سے اپنے جائز حقوق حاصل نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہاکہ شہدائے وحدت کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی برسی کا مرکزی اجتماع چشتی نگر میں آئندہ ہفتے انشاءاللہ منعقد ہوگا، اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، آرگنائزر ضلع شرقی علامہ احسان دانش، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر،سیکریٹری وحدت یوتھ کراچی کاظم عباس، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی اور ایم ڈبلیوایم چشتی نگر یونٹ کے ذمہ دارا ن بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی کسی صورت دوسرے صوبوں کے عوام سے کم نہیں، گلگت بلتستان کے عوام دوسرے صوبوں کی طرح بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہیں، گلگت بلتستان کے شہری اپنے صوبے کو پاکستان میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ناکہ علیحدہ کا نعرہ لگاتے ہیں، کارگل سے وزیر ستان تک عظیم قربانیاں پیش کرنی والی اس شجاع اوربیدار قوم کو راکا ایجنٹ قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے اپنے متعصبانہ کردار کا مظاہرہ کیاہے،جس جماعت کے اپنے قائدین راکے ایجنٹوں کو اپنی فیکٹریوں میں ملازم رکھتے ہوں اور ان کی پشت پناہی کرتے ہوں، جو راکے سرکردہ افراد کو بغیر ویزہ کے پاکستان بلاتے ہوں، جن کے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوں  انہیں کسی دوسرےپرالزام تراشی کرتے ہوئے سو بار سوچنا چایئے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ہفتوں سے اس خطہ بے آئین میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اقوام متحدہ کے قوانین کی روشنی میں متنازعہ علاقوں میں ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اقدام ہے، بلکہ اشیائے ضروریہ پرخصوصی سبسڈی دینا حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے، بجائے عوام کے داد رسی کرنے کے متعصب وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے کارگل، لداخ، سیالکوٹ، وزیر ستان اور پاراچنار میں اپنے جوان فرزندوں کی قربانیاں پیش کرنی والی  قوم کی توہین کی ہے، وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں ایسا نا ہو کے ٹیکس کے خاتمے کی یہ تحریک آئینی صوبے کے حصول کی تحریک میں تبدیل ہوجائے اور پھرعوام  مکمل خودمختاری تک اپنے گھروں کو نا جائے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے افغانستان دارالحکومت کابل میں ثقافتی مرکز پر خودکش حملے میں شیعہ ہزارہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ طالبان کے بعد افغانستان کو داعش کے سفاکیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے، مشرق وسطیٰ کےشکست خوردہ داعشی درندے افغانستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی میں ملوث ہیں ،شیعہ ثقافتی مرکز پر حملے میں40طلباءکی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے ،  اقوام متحدہ اور  عالمی برادری امریکی واسرائیلی پشت پناہی میں داعش کی افغانستان میں فعالیت اور درندگی  کا سختی سے نوٹس لے، شام اور عراق میں اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی کے بعد عالمی استعماری قوتوں نےایک مرتبہ پھر افغانستان کو تختہ مشق بنایا ہے اور اس مرتبہ بھی ان کا نشانہ افغانستان کے شیعہ شہری ہیں گذشتہ چند برسوں میں افغانستان میں شیعہ ہزارہ شہریوں پر خودکش حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،جس کا مقصد داعش کی خودساختہ خلافت کے لئے افغانستان میں جواز پیداکرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی دہشتگرد کاروائیاں پاکستان کیلئے بھی سنگین خطرے کا باعث ہیں اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں داعش کے لئے بھرتیاں تیزی دے جاری ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت اور پاک فوج کو فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے گزشتہ روز بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طالبعلم علی رضا کھرل کو ''ایم فل ماس کمیونیکیشن ''میں اول پوزیشن پر گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مباکباد دی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ علی رضا کھرل جیسے ہونہار طالبعلم اس قوم کی اُمید ہیں، اُنہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی علم میں پوشیدہ ہے، جن قوموں نے تعلیم میں ترقی کی ہے وہی قومیں دنیا میں ممتاز ہوئی ہیں، علاوہ ازیں ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوجوان علی رضا کھرل کو علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، توقیر حیدر کھرل، سلمان حیدر ،کاشف قریشی اور دیگر نے مبارکباد دی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree