وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ترجمان سوشل میڈیا ویب سائٹ  www.mwmpak.orgکو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA )کی جانب سے بلاجواز طور پر بلاک کردیا گیاہے،انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی مختلف کمپنیوں کو ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ بند کرنے ہدایت  جاری کردی گئی ہیں، پی ٹی اے حکام ویب سائٹ بلاک کرنے کے احکامات جاری سے انکاری ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ www.mwmpak.orgکے جہاں سے جماعت کی قیادت کی پالیسی بیانات اور خبریں جاری کی جاتی ہیں گذشتہ تین ہفتوں سے صارفین کو مختلف انٹر نیٹ سروسز پر ایم ڈبلیوایم کی ویب سائٹ وزٹ کرنے پر مشکلات اور دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا تھا ،صارفین جب ایم ڈبلیوایم کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے کی کوشش کرتے انہیں ایک ہدایت نامے کا سامنا کرنا پڑتا کہ مذکورہ ویب سائٹ ممنوعہ مواد کے باعث (PTA )کی ہدایت پر بلاک کردی گئی ہے، ایم ڈبلیوایم سوشل میڈیا ڈیسک کی جانب سے جب مختلف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ آپ کی ویب سائٹ (PTA )کی ہدایت پر بلاک کی گئی ہے، گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کی مرکزی دفتر سے جب(PTA ) حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے ایساکوئی ہدایت نامہ مذکورہ کمپنیوں کوجاری نہیں کیا گیا، جبکہ آج مختلف قومی اخبارات میں بھی ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ کو (PTA ) کی حکم پر بند کرنے کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علی احمر زیدی نے (PTA ) حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی آفیشل وہب سائٹ www.mwmpak.orgکو پاکستان بھر کی انٹر نیٹ سروسز پر بحا ل کیا جائے ، بصور ت دیگر ہم قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایم ڈبلیوایم کی محب وطن قومی سیاسی ومذہبی جماعت ہے جو ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہےاور جس کے اراکین اسمبلی اس قت دو صوبائی اسمبلیوں میں موجود ہیں اور عوام کی بھر پور نمائندگی کررہے ہیں ۔

وحدت نیوز(خوشاب) معروف عالم اہل سنت ، شیعہ سنی اتحاد کے داعی، محب اہل بیت ؑ علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی قائد آباد ضلع خوشاب میں منعقد ہوئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور اتحاد مصطفیٰ فورم کے جنرل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے علامہ جاوید اکبر ساقی کی رسم قل خوانی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، علامہ مرحوم کی قومی ودینی خدمات اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسدنقوی نے کہا کہ مرحوم اس فکر وفلسفے کے عملی پیروتھے اسلام میں کوئی فرقہ نہیں سوائے حسینیت  اور یزیدیت کے اور ہاتھ کھول کر اور باند ھ کرنماز پڑھنے کی کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ فرق اس بات سے پڑتا ہے تو اس بات سے کہ آپ حسینی قبیلے میں شامل ہیں یا یزیدی قبیلے میں ، انہوں نے کہا کہ علامہ جاوید اکبر ساقی مرحوم کی شخصیت تمام مکاتب فکر کے درمیان محترم تھی وہ مجالس عزا سےبھی خطاب کیا کرتے تھے ، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءشاید ہی پورا ہو سکے، میں یہ بات کہنے میں حق باجانب ہوں کے یہ علامہ جاوید اکبر ساقی شاید اس چمن کے وہی دیدہ ورتھے جس کا اب دوبارہ پیدا ہونا بڑا مشکل ہے ۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی ایک روزہ تنظیمی دورہ پر ڈیرہ غازیخان پہنچے، جہاں اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کے ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید فضل الہی نقوی(ایڈووکیٹ)، ضلعی سیکرٹری تربیت سید انعام حیدر زیدی، یاور عباس عباس، کاظم رضا اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر ضلع بھر کی مجموعی طور پر تنظیمی اور تربیتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے ضلعی کابینہ کو ملتان میں 13,14 جنوری کو منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی، بعدازاں اُنہوں نے دیگر پروگراموں میں شرکت کی، سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی اداروں میں میرٹ کو نظرانداز کرکے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ اہم اداروں میں کلیدی پوسٹوں پر نااہل افراد کی تعیناتی اس امر کی عکاس ہے کہ حکومت کو قومی اداروں اور ملکی ترقی سے کوئی لگا نہیں۔ موجودہ حکومت لوٹو اور لوٹنے دو کی پالیسی پر گامزن ہے۔ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل نے عوام اور نون لیگ میں فاصلے پیدا کر دیئے ہیں۔ نواز شریف کی سیاست اب روبہ زوال ہوچکی ہے۔ پاکستان کی آئندہ سیاست میں نواز شریف اینڈ فیملی کی جگہ باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الیکشن 2018 کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ قومی انتخابات میں بھرپور طور پر حصہ لیا جائے گا اور کسی ایسی جماعت کے ساتھ قطعی اتحاد نہیں کیا جائے گا جو تکفریت کے فروغ یا دفاع کے لئے کام کر رہی ہو۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرحکومت کی جانب سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی کانفرنس بلائی جائے اور امریکہ سے تعلقات منقطع کرنے کی قرار داد پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نوعیت کے معاملات میں اختلافات جس نہج پر بھی ہوں قومی و ملکی وقار کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہے۔امریکی صدر کسی مغالطے میں نہ رہیں۔ پوری دنیا پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ ایک ناقابل اعتبار اور موقعہ پرست دوست ہے جس نے ہمیشہ انہی دوستوں کو نقصان پہنچایاجنہوں نے آڑے وقت میں اس کی مدد کی۔ جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا امریکہ کی پرانی روش ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی عالم اسلام کے خلاف جس سرد جنگ کا آغاز کیا تھا اسے اب وہ عملی شکل دینے کے لئے بے تاب دکھائی دے رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ خود امریکہ کی سالمیت و بقا کے لئے بھی خطرہ ہے۔امریکی عوام اگر ملک بچانے چاہتے ہیں تو اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔ عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان نے اپنی سلامتی کو داؤ پر لگائے رکھے۔ ہمارے ستر ہزار سے زائد نوجوان دہشت گردی کی بھینٹ چڑھے۔ملک میں دہشت گردی کے واقعات نے بیرونی سرمایہ کاروں کی راہ روکی ۔جس سے ملکی معشیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔امریکی حمایت نے اس ملک کو اربوں ڈالر ز کے نقصان سے دوچار کیا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے نیٹو فورسز اور پاکستان کی دیے جانے والے کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام دے کر اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاامریکی صدر کا جواب ایسے ہی لب ولہجہ میں دیا جانا ہی قومی وقار کا تقاضہ ہے۔حکومت کے جراتمندانہ اور دوٹوک موقف پر پوری قوم ساتھ کھڑی رہے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ایک طرف لوگوں کو سہانے خواب دکھانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف عوام پرمشکلات کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے غریب عوام کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔حکومتی حلقوں میں سال 2018 کے حوالے سے ترقی و استحکام کے جو بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں وہ محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں۔ حکومت ملکی نظم و ضبط اور انتظامی معاملات سنبھالنے میں بری طرح بے بس ہو چکی ہے۔قومی ادارے تنزلی کا شکار ہیں۔ عوام پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس جیسی عام ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔سڑکوں کی مخدوش حالت آدھے گھنٹے کی بارش میں ملک کو پیرس بنانے کے تمام دعووں کی قلعی کھول دیتی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بستر نہیں۔ سڑکوں ، پارکوں اور فٹ پاتوں پر بچوں کی پیدائش کے واقعات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔ کیا یہی جمہوریت کا حسن ہے ۔

انہوں نے کہا حکمرانوں کی کرپشن نے پورے نظام کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔انہیں اپنے اثاثے بنانے اور بچانے کے علاوہ کسی دوسری چیز کی پروا نہیں۔2018 الیکشن کا سال ہے۔ اس ملک کو بچانے کے لئے عوام کو ووٹ کے استعمال میں دانشمندی اوربصیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔وطن عزیز کو اس وقت دیانتدار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر ارض پاک کی ترقی واستحکام کو مقصد حیات سمجھے۔عوام کو اپنا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہو گا۔کرپٹ عناصر کا دوبار اقتدار میں آنا ملک دشمن قوتوں کی تقویت کا باعث اور پاکستان کے وجود کے لئے خطرناک ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جشن معصومین ؑکا مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں شاندارانعقادکیا گیا، پروگرام کاآغاز قاری علی احسن سیکریٹری امور تربیت وحدت یوتھ کراچی ڈویژن نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض شہید استاد سبط جعفرکے رفیق اور دیرینہ ساتھی الحاج ناصرعبا س اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے انجام دیئے،شہرکراچی کے معروف شعراءاہل بیتؑ جناب قمرحسنین، میرحیدر حسین تکلمؔ، ثمرحسنین سمیت معروف منقبت وثناءخوانِ اہل بیت ؑجناب شجاع رضوی، مختار فتحپوری،دستہ امامیہ کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی، امانت علی خان و غلام عباس خان (سونو مونو)، صبیب عابدی ، میثم زیدی، زاہد رضاو دیگر نے بھی بارگاہ معصومین ؑ میں اپنی منفردانداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی رہنماعلی حسین نقوی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل مولانامحمد صادق جعفری، مولانا نشان حیدرساجدی، مولانا سید حمید حسین الحسینی ، علامہ مبشر حسن ،مولانا غلام عباس کمیلی،رضی حیدررضوی ،مختلف سماجی شخصیات اور مومنین کی بڑی تعدادمیں شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے جشن کی محفل سے خصوصی خطاب کیا، جشن کے اختتام پر ایام عزاءمیں شہرکراچی کی مختلف مجالس وجلوس ہائے عزاءمیں سکیورٹی کے بہترین انتظامات اور عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے وحدت یوتھ کراچی کےرضا کاروں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمامولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولاناغلام عباس کمیلی،مولانا حمید حسین الحسینی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی اور رضی حیدرکے ہاتھوں اعزازی اسنادبھی تقسیم کی گئیں، جشن کےاختتام پر حاضرین کے لئے طعام کا اہتمام کیاگیاتھا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree