وحدت یوتھ کراچی کے زیر اہتمام جشن معصومینؑ کا انعقاد،نامور شعراءوثناءخوانوں کی شرکت

31 دسمبر 2017

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جشن معصومین ؑکا مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال میں شاندارانعقادکیا گیا، پروگرام کاآغاز قاری علی احسن سیکریٹری امور تربیت وحدت یوتھ کراچی ڈویژن نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض شہید استاد سبط جعفرکے رفیق اور دیرینہ ساتھی الحاج ناصرعبا س اور ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے انجام دیئے،شہرکراچی کے معروف شعراءاہل بیتؑ جناب قمرحسنین، میرحیدر حسین تکلمؔ، ثمرحسنین سمیت معروف منقبت وثناءخوانِ اہل بیت ؑجناب شجاع رضوی، مختار فتحپوری،دستہ امامیہ کے صاحب بیاض وسیم الحسن عابدی، امانت علی خان و غلام عباس خان (سونو مونو)، صبیب عابدی ، میثم زیدی، زاہد رضاو دیگر نے بھی بارگاہ معصومین ؑ میں اپنی منفردانداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی رہنماعلی حسین نقوی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل مولانامحمد صادق جعفری، مولانا نشان حیدرساجدی، مولانا سید حمید حسین الحسینی ، علامہ مبشر حسن ،مولانا غلام عباس کمیلی،رضی حیدررضوی ،مختلف سماجی شخصیات اور مومنین کی بڑی تعدادمیں شرکت کی،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے جشن کی محفل سے خصوصی خطاب کیا، جشن کے اختتام پر ایام عزاءمیں شہرکراچی کی مختلف مجالس وجلوس ہائے عزاءمیں سکیورٹی کے بہترین انتظامات اور عزاداروں کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے وحدت یوتھ کراچی کےرضا کاروں میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمامولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدر، مولاناغلام عباس کمیلی،مولانا حمید حسین الحسینی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی اور رضی حیدرکے ہاتھوں اعزازی اسنادبھی تقسیم کی گئیں، جشن کےاختتام پر حاضرین کے لئے طعام کا اہتمام کیاگیاتھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree