وحدت نیوز(لاہور ) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہراء نقوی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر تحسین زہراکی سربراہی میں لاہور میں ایک اہم اجلاس بمقام فیصل ٹائون منعقد ہوا جسمیں ملک بھر میں شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ۔خانم زہراء نقوی نے تحریکوں میں خواتین کی اہمیت و دور حاضر میں الہی تنظیموں میں کردارکے عنوان پر روشنی ڈالی اور مجلس وحدت مسلمین کے اہداف و مقاصد کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا ۔اجلاس میں لاہور کےگیارہ مختلف یونٹس سے معزز خواتین نے شرکت کی ۔خواہر تحسین زہراء شیرازی نے خواتین کی آگاہی و بیداری کے موضوع کے ساتھ ساتھ احساس مسئولیت و موجودہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔ضلع لاہور کی سیکرٹری جنرل خانم لبنی زیدی کی طبیعت کی ناساز ی کی بنا ءپران کے عذر شرعی کو قبول کرتے ہوئے 9 رکنی ضلعی کمیٹی اتفاق رائے کے ساتھ تشکیل دے دی گئی جو تین ماہ میں مرکز کی طرف سے دئے گئے پروگرامز کو عملی جامعہ پہنائے گی اور دستوری طریقہ کار کے مطابق آئندہ کےلئے لائحہ عمل اختیار کرے گی سنیئرز اور سابقین کا تعاون انکے ہمراہ ہو گا ۔کمیٹی میں شامل خواہران کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں ۔ خانم عصمت نقوی ذاکرہ اہلبیت ، خانم رباب نقوی فاضلہ قم ، خواہر عظمیٰ تقوی ذاکرہ اہلبیت ، خانم صبا تقوی ذاکرہ اہلبیت ، خواہر نورین حیدر ، خانم راحت فردوس استاد کلاس قرآن ، خواہر نرجس بتول ، خواہر ذکیہ بتول نجفی فاضلہ قم    ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے تربیتی اور تنظیمی ورکشاپ کا اہتمام بارگاہِ فاطمہ(ع) انچولی میں کیا گیا۔پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جسکے بعد خواہر نایاب جعفری ڈپٹی سیکرٹری ایم  ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے تمام معزز شرکاء خواتین اور مقررین کو خوش آمدید کہا۔عیدِ غدیر اور عیدِ مباہلہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

نظامت کی زمہ داری خواہر سیدہ بنین زہرہ نے سر انجام دی،جبکہ آغازِ پروگرام میں  ہدیہ حمد خواہر ثناء زہرہ(رضویہ یونٹ) نے اور ہدیہ نعت بارگاہِ رسول(ص) میں خواہر زرین سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین ضلع وسطی نے پیش کی۔

موضوعِ بمناسبت غدیر، مباہلہ اور کربلا کے عنوان سے خواہر ندیم زہرہ( سیکرٹری تعلیم و تربیت ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے مفصل روشنی ڈالی اور معاشرے میں اس نظامِ غدیر و نظامِ ولایت کی اہمیت و افادیت اور نفاذپر تفصیلی گفتگو کی،دورانِ پروگرام خواہر معصومہ سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین کراچی ضلع وسطی نے بارگاہِ اہلیبیت(ع) میں ہدیہ منقبت پیش کی۔

بمناسبت عنوان تنظیمی تربیت اہمیت و افادیت کے لئے مجلسِ وحدت مسلمین  شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری جنرل خواہر زہرہ نقوی کو دعوت دی گئ۔آپ نے انتہائی مفصل انداز میں کسی بھی تنظیم کے لئے اسکی تنظیمی افراد کے لیے تربیت کی اہمیت اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد پر روشنی ڈالی اور آج کے معاشرے میں کردار سازی کیلئے تنظیمی نظم و ضبط کی افادیت پر خطاب کیا،اس پروگرام میں خصوصی شرکت مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جنرل سیکرٹریرز خواہر ہما جعفری اور خواہر سیدہ ثناء عابدی  نے کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھنا ہوگا،حکومت فوری طور پرتمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلائے ،بھارت کی بار بارکی گیدڑ بھپکیاں غیرت مند پاکستانیوں کے لیے نا قابل برداشت ہے ،ان کا مزید کہنا تھا لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بھارت جنگی جنون کوہوا دے کرخطے کے امن کو داو پرنہ لگائے، مسلح افواج غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں جب کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹا نہیں سکتا ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوکررہے گی، وطن عزیزکے دفاع کے لیے عوام اور مسلح افواج یکجان ہیں۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین محرم الحرام میں مانٹرنگ ڈیسک کے ذریعے تمام انتظامی مسائل کو حل کرے گی اس سلسلے میں یونٹ سے لیکر ضلع صوبہ اور مرکز میں محرم الحرام کے حوالے سے ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اس سلسلے میں آج مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام تحفظ عزامشاورتی کانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت ضلعی  سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کی اور ان کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے خصوصی خطاب کیا اور عاشق بخاری کو تعزیہ داران ، لائسنس ہولڈر اور بانیان عزا نے متفقہ طور چیئرمین منتخب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی کابینہ اور بین الصوبائی سیکریٹریز کا اجلاس جمعہ کو مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں آمدہ محرم الحرام،علمائے کرام اور ذاکرین پر عائد پابندیوں،علمائے کرام کے اکائونٹس فریز کرنے،عزاداروں پر بنائے گئے بے بنیاد کیسز کے حوالے سے فیصلہ جات کیے جائیں گے، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ،پنجاب،جنوبی پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(پرتگال) پرتگال کے شہر لزبن میں پاکستان سے آئےڈاکٹرزکےاعلیٰ سطحی وفد جس کی سربراہی پروفیسرڈاکٹرمحمد ارشد چیمہ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری کے- ای میڈیکل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر وسیم کر رہے تھے کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین یورپ پرتگال چیپٹر کی جانب سےعشائیہ دیاگیا۔اس دوران ملکی اور بین الاقوامی ایشوز کو زیر بحث لایا گیا یہ بات واضح رہے کہ پاکستان کے ڈاکٹرز کی دنیا بھر میں صلاحیتیں اور خدمات فقید المثال ہیں انہوں نے اس بات زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات کے پیش نظر انہیں عالمی برادری میں نظر انداز نہ کیا جائے اس موقع پر وفد كو خصوصی طور پر مبارک باد دی گئی کہ جن کی کوششوں سےپاکستان اور یورپ کے میڈیکل شعبہ جات کو مزید قریب آنے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں جس کی بنا پر  یورپین سوسائٹی آف سرجیکل آنکالوجی نے پاکستان کو اپنا رکن بنا لیا ہے۔ وفد کے درمیان اتفاق یہ پایا کہ سمندر پار پاکستانی ہر پلیٹ فارم میں پاکستانیوں کی خدمات کو اجاگر کریں گے تاکہ دنیا کو پاکستان کا حقیقی چہرہ دیکھایا جا سکے جو انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے برعکس ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree