وحدت نیوز(لاہور ) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہراء نقوی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواہر تحسین زہراکی سربراہی میں لاہور میں ایک اہم اجلاس بمقام فیصل ٹائون منعقد ہوا جسمیں ملک بھر میں شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی ۔خانم زہراء نقوی نے تحریکوں میں خواتین کی اہمیت و دور حاضر میں الہی تنظیموں میں کردارکے عنوان پر روشنی ڈالی اور مجلس وحدت مسلمین کے اہداف و مقاصد کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا ۔اجلاس میں لاہور کےگیارہ مختلف یونٹس سے معزز خواتین نے شرکت کی ۔خواہر تحسین زہراء شیرازی نے خواتین کی آگاہی و بیداری کے موضوع کے ساتھ ساتھ احساس مسئولیت و موجودہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا ۔ضلع لاہور کی سیکرٹری جنرل خانم لبنی زیدی کی طبیعت کی ناساز ی کی بنا ءپران کے عذر شرعی کو قبول کرتے ہوئے 9 رکنی ضلعی کمیٹی اتفاق رائے کے ساتھ تشکیل دے دی گئی جو تین ماہ میں مرکز کی طرف سے دئے گئے پروگرامز کو عملی جامعہ پہنائے گی اور دستوری طریقہ کار کے مطابق آئندہ کےلئے لائحہ عمل اختیار کرے گی سنیئرز اور سابقین کا تعاون انکے ہمراہ ہو گا ۔کمیٹی میں شامل خواہران کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں ۔ خانم عصمت نقوی ذاکرہ اہلبیت ، خانم رباب نقوی فاضلہ قم ، خواہر عظمیٰ تقوی ذاکرہ اہلبیت ، خانم صبا تقوی ذاکرہ اہلبیت ، خواہر نورین حیدر ، خانم راحت فردوس استاد کلاس قرآن ، خواہر نرجس بتول ، خواہر ذکیہ بتول نجفی فاضلہ قم ۔