وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محرم الحرام سے قبل مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور استرکاری کے انتظام کو یقینی بنائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، مجلس وحدت کے ذمہ داران عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی حسین نقوی، انجینئر رضا نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، شبر رضا زیدی اور حسنین حیدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

میثم عابدی نے مزید کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام مناتے ہیں، صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹ بننے والی والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کی ضلعی شوری کا اجلاس زیدی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں تمام یونٹس اور ضلعی کابینہ کے اراکین اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ طور پر آغاسید حیدر زیدی کو ضلع جہلم کا  3 ماہ کی عبوری مدت  کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا نیز 5 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ضلع بھر میں تنظیم سازی کرے گی... مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا ، اجلاس سے ملک اقرار حسین مرکزی سیکرٹری روابط نے خطاب کرتے ھو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی گزشتہ چند ماہ میں جاری  کاوشوں زائرین اور عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے مسائل کے حل کے لیئے جاری کوششوں کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ اضلاع کی مضبوط تنظیم سازی قومی جماعت کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ھے -

وحدت نیوز(لاہور) اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں علماء و مشائخ عظام سے ملاقات، اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،پیر انصر فرید چشتی چئیرمین سپریم کونسل جمعیت علماء پاکستان نیازی ،پیر سید معصوم نقوی صدر جمعیت علماء پاکستان نیازی ، پیر سید عثمان نوری صدر پنجاب جے یو پی ، پیر علی احمر صابر نائب صدر جے یو پی پنجاب ، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، حافظ عبد الجمال ناصر ، پیر محمد اعجاز چشتی ، ذوالفقار علی شمسی ، صاحبزادہ بلال چشتی ، پیر سیف الرحمان چشتی  موجود تھے اس مقررین نے  پاکستان میں شیعہ سنی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی اہمیت وضرورت پر گفتگو کی ، شرکاء نے اپنی اپنی سطح پر مسلمانان عالم کا عالمی تشخص درست کرنے کے لیئے اقدامات کرنے کا عہد کیا۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین، قومی وحدت کونسل اور دیگر ملی تنظیموں کے تحت ضلع کوہاٹ میں استقبال محرم کا شاندار پروگرام منعقد ہوا،جسمیں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی وضلعی رھنماؤں سمیت علمائے کرام اور اکابرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مقررین نے خیبرپختونخوا میں ماہ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور شیعہ سنی بھائی چارے کے قیام پر زور دیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ  وحدت ہاؤس پنجاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مختلف ممالک سے پاکستان آئے ہوئے کمیشن برائے انسانی حقوق کے وفد جس میں شامل اراکین مسعود شجرہ انگلینڈ ، امام محمد العاصی امریکہ ، محی الدین عبدالقدیر ملائیشیا ، سید وجاہت علی انگلینڈ شامل تھے نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملت اسلامیہ کے مختلف مکاتب کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کے فروغ اور تکفیریوں کو مسلمانوں سے الگ کرنے اور یو این او چارٹرڈمیں مسلمانوں کی جو تعریف کی گئی ہے اس کی تشہیر کر کے مسلمانوں کا حقیقی چہرہ روشناس کروانے پر اتفاق کیا گیا،یاد رہے عالمی وفد نے مختلف مذاہب اسلامیہ پاکستان کے  مراکز ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین  نے مہمانوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ایم ڈبلیوایم  کے طرف سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree