وحدت نیوز(کراچی) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افرادنے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی،ایم ڈبلیو ایم کا اولین ہدف ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ اور ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا ء قائم رکھنا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ نشان حیدر نے وحدت ہاؤس صوبائی سیکر ٹریٹ کراچی میں صوبائی کابینہ و ڈویثر نل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور ،آصف صفوی ،حیدر زیدی ،ناصر حسینی ،صابر کربلائی،حسن ہاشمی موجود تھے مولانا نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ہر جوان اس ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ،اس ملک سے شیعہ و سنی کو تقسیم کرنے والے تکفیری دہشتگردوں کا صفایا ناہو چاہیے دہشت گرد اپنا اثر رسوخ بڑھانے کے لئے اس ملک کا امن تہہ وبالا کرنے میں مصروف ہیں ۔دہشتگردی کے سامنے ملت تشیعو سب سے بڑی رکاوٹ ہے،شجاع خانزادہ کی شہادت پنجاب حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،جنرل ضیاء کے پالے روحانی بیٹے اس ملک میں دہشتگردی کا بازار گرم کر کے اسلام و پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت اپنے اندر سے کالعدم جماعتوں کے حمایت یافتہ افراد کے خلاف بھی کاروائی کرے ،نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھی بھر پور آپریشن کیا جائے بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث ان کے رہنماؤں کو سر عام پھانسی دیئے جانے اس ملک میں امن و امان کی فضاء قائم ہوگی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 22 اگست بروز ہفتہ ،5:30،تعزیتی ریفرنس بیاد شہیدکرنل (ر)شجاع خانزادہ وزیر داخلہ پنجاب،، بمقام معراج ہوٹل21 لیک روڈ  نزد پرانی انارکلی لاہور منعقد ہوگا،جس میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ ق،آل پاکستان مسلم لیگ،پاکستان عوامی تحریک،جماعت اسلامی،جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ)،سنی اتحاد کونسل،سول سوسائٹی،صدر پریس کلب لاہور،سمیت دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گے،اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کو حرمت کا مہینہ قراردیا ہے جس میں جنگ و جدل کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودیہ عرب کو چاہئے کہ فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ بین الاقومی ایجنسیاں وہاں پر آزادانہ امدادی کاروائیاں کر سکیں ۔علامہ اسدی کا پنجاب کابینہ کے ممبران کے اجلاس سے خطا ب میں کہنا تھا کہ سعودیہ عرب کے حملوں کے باعث یمنی عوام کو بھوک، بر سروسامانی اورغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور رمضان کے مہینہ میں جنگ ان کے لئے سخت امتحان کاباعث بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ انتشار کا شکار ہیں ۔ وقت اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سعودیہ عرب کا یمن پر حملہ اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارے کے مہینہ میں یمنی عوام کی دل کھول کر امداد کریں۔

وحدت نیوز (ڈگری) بلدیاتی الیکشن کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے ۔ موجودہ حکومتیں عوام کو اختیار منتقل نہیں کرنا چاہتیں ۔ مجلس وحدت مسلمین عوام کو اختیار منتقل کروانے کی جدوجہد میں پر امن جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹیری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے ڈگری میں مقامی شادی حال میں این جی او کے تحت مقامی حکومتیں وقت کی ضرورت کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی حکومتیں عوامی مسائل کے حل کا واحد حل ہیں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونے چاہیے ۔ مولانا وحید علی خاصخیلی سیاسیات سیکرٹیری جرنل نے بھی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے حق کے لیے اٹھنا ہوگا ۔ نواز شریف کی سوچ آمرانہ ہے پر انداز تکبرانہ ہے ۔ گلگت بلستان جیسے الیکشن بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے فرحان ،جماعت اسلامی سے یسین گجر ، تحریک انصاف سے رخسانہ قائم خانی ، پی پی شہید بھٹو سے سید جمال شاہ ، ایس ٹی پی سے پرویز نوحانی قومی عوامی تحریک سے اقبال چانڈیو سابقہ نائب ناظم آفتاب آرائیں ، صدر ڈگری پریس کلب سید محمد علی ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (سکھر) بلدیاتی نظام جمہوریت کا حسن ہے، پیپلز پارٹی اور نوازلیگ نے عوام کو بلدیاتی نمائیندوں سے محروم رکھ کر اپنی غیر جمہوری سوچ کا ثبوت دیاہے اب جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواصوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہوچکے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اب صوبہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور سیاسیات علامہ مقصودڈومکی نے حسن ہاؤس سکھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ، ممبر بلدیاتی کمیٹی سندھ اطہر حسین لاشاری،سید غلام شبیر نقوی ،منور حسین جعفری ،مشتاق حسین اور نثار احمد ابڑوبھی موجود تھے۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور سندھ سطح پر ہم خیال جمھوری سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرے گی،مجلس وحدت مسلمین آئیندہ انتخابات میں بہتر کردار کے حامل نمائندوں کو سامنے لائے گی جن کا مقصد کرپشن اور مفادات کے حصول کے بجائے عوام کی خدمت ہوگا سندھ کے عوام شدید مسائل کا شکارہیں پینے کا صاف پانی ، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں شہروں میں گندگی کے ڈھیراور ٹوٹے ہوئے روڈ راستے حکمرانوں کی نااہلی کاثبوت ہیں دوسری طرف حکمران طبقے کی کرپشن اقرباٗء پروری ،بدانتظامی ،نااہلیاور بددیانتی کے قصے زبان زد عام ہیں ۔

اس صورتحال میں سندھ کے عوام کسی متبادل کی تلاش میں ہیں مجلس وحدت مسلمین نے موجودہ صورتحال کے سلسلے میں مسلم لیگ (ق) ، اے پی ایم ایل ، پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو ، جمیعت علماء پاکستان ، سنی تحریک سے ملاقات اور مذاکرات کئے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال پرگفتگوکے ساتھ ساتھ مجوزہ الائینس پر ابتدائی مشاورت کی گئی جبکہ ہم سندھ کی دیگر سیاسی اور قوم پرست قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ،مجلس وحدت مسلمین ۸ جون کو صوبہ گلگت بلتستان میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپورحصہ لے رہے ہیں ،سندھ بھر میں ڈویزنل اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ہم سندھ صوبے کا تفصیلی دورہ کررہے ہیں جس میں تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی ،مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والی قومی جماعت ہے جو ملک سے فرقہ واریت ،دھشتگردی ،کرپشن اور اقرباء پروری کا اخاتمہ چاہتی ہے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاست کے زیر اہتمام سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تناظر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممتاز عالم دین ، شوری عالی کے معزز رکن قبلہ علامہ حیدر علی جوادی، مرکزی معاون سیکریٹری سیاست علامہ مقصود علی ڈومکی و مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرلز، سیکریٹری سیاسیات، اصغریہ آرگنائزیشن اور آئی او کے ذمہ داران و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں ایم ڈبلیو ایم سندہ بھر میں آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ حیدر آباد کے بعد اگلے ہفتے یعنی ۶ جون کو سکھر میں اہم اجلاس ہورہا ہے۔ سندہ میں حکمران جماعت کی کرپشن سے تنگ آکر عوام کسی بہتر متبادل کی تلاش میں ہیں ، ایم ڈبلیو ایم اپنے انقلابی منشور اور عوامی خدمت کے جذبے سے سندھ کے عوام کو متبادل فراہم کرے گی، صالح، با کردار اور موثر امیدواروں کا چناؤ اور ملت جعفریہ کا اتحاد پہلی ترجیح ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں ہم خیال جماعتوں سے اتحاد زیر غور ہے، اجلاس کے شرکاء نے اپنے اپنے ضلع کی سیاسی ، انتخابی صورتحال پر روشنی ڈالی اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تجاویز دیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree