وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒکی 29ویں برسی کےموقع پر  مرکزی اجتماع  بعنوان’’مہدی برحق کانفرنس‘‘6اگست 2017 بروز اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہوگا،جس میں ملک کے طول وعرض سے ہزاروں عاشقان اور پیروان شہید قائد ؒ شریک ہوں گے ، جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کی شرکت بھی متوقع ہے، اس بات کا اعلان مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں کیا گیا،اس موقع پر کنونشن کے انتظامی امور کی تکمیل کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل   دی گئیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثار علی فیضی کو چیئرمین کنونشن نامزد کیا ہے جو اجتماع کے تمام امور کی نگرانی کریں گے، اجلاس میں مرکزی سیکریٹری یوتھ ڈاکٹرعلامہ محمد یونس ،مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی  علامہ اصغر عسکری ،ضلعی سیکریٹری اسلام آباد علامہ محمد حسین شیرازی سمیت ضلع راولپنڈی اسلام آبادکےاہم تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے ۔جنہوں نے شہید قائد کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع کے انعقاد کا عزم کیا اور کہا کہ انشاءاللہ خدا وند متعال سے امید ہے کہ اس برس مہدی عج برحق کانفرنس میں رکارڈ عوامی شرکت ہو گی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ پارہ چنار کے خلاف پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنے کے چوتھے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نیئر بخاری ،سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمن ملک ،فرحت اللہ بابر،تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینئر سیاستدان میاں  افتخار حسین، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،اقلیتی برادری کے نمائندے،سپریم کورٹ بار کے وکلاء اور ہیومن رائٹس کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اس موقعہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ارض پاک کو دانستہ طور پر سانحات کا ملک بنا جا رہا ہے جہاں روز نیا زخم ملتا ہے۔عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے احساس اور لاقانونیت نے حکمرانوں کی نالائقی کو ثابت کر دیا ہے۔اپنی اس نالائقی کو چھپانے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔پارہ چنار میں احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر ریاستی اداروں کی طرف سے گولیاں چلانا کہاں کا انصاف ہے۔ہم اس ظلم کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ہمارے اس جدوجہد میں دن بدن شدت آتی جائے گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم وقت کے ساتھ ساتھ تھک جائیں گے وہ نادان ہیں۔ہمارا جدوجہد تکفیریت کے خلاف ہے جو اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے۔ ملکی یکجہتی کونسل اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے ہماری تائید اس امر کی دلیل ہے کہ ہم پاکستان میں شیعہ سنی کوئی جھگڑا نہیں۔ شیعہ سنی کا اگر جھگڑا ہے تو وہ ان تکفیری قوتوں سے ہے جو ملک دشمنوں کے پے رول پر ہیں اور ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔پارہ چنار کے لوگ باہمت اور ثابت قدم ہیں۔ان کے مطالبات ہر لحاظ سے اصولی اور جائز ہیں جن کا فائدہ پاکستان کے امن و امان کے لیے ہے۔حکومت تکفیریت کی سرپرستی چھوڑ کر اس ملک کی بقا و سالمیت کے لیے اقدامات کرے۔ ریاست کی طاقت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔پاکستان کے دشمن وہ لوگ ہیں جن کے اجداد نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی۔شیعہ سنی اتحاد ہمارا جبکہ تکفیریت کا خاتمہ حکومت کا کام ہے۔پارا چنارا وطن کے دفاع کی فرنٹ لائن ہے پاکستان کی حفاظت کے لیے اسے مضبوط کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمانیئر بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پارا چنار دھرنے کے شرکاء کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاراچنار میں ریاستی ادارے تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہو چکے ہیں فوج کی نگرانی میں کرم ملیشیاء کو پاراچنا ر واپس لایا جائے تاکہ حفاظتی انتظامات مضبوط ہوں۔ آرمی چیف کو پارا چنار جا کر متاثرین کے مطالبات کی منظوری دینی چاہئے۔سنیٹر رحمان ملک و سابقہ وزیر داخلہ نے کہاکہ مجھے پارا چنار جانے سے روک دیا گیا ہے۔ جو ظلم کی انتہا ہے اس سلسلے میں میں ایوان بالا میں قرار داد پیش کروں گامیرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پارا چنار مظاہرین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے سانحہ پارا چنار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں حائل مصلحت کی جڑ تک جانے کی ضرورت ہے۔نفرتیں پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرنا ہو گی۔کوئٹہ اور کراچی میں ڈاکٹر ز،انجینئرز اور اعلی صلاحیت یافتہ شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پارہ چنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ کون سے عناصر ہے جو بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں۔ہم لوگ پارا چنار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیشن بنایا جائے جو یہ جائزہ لے کہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔تما م لشکروں کے اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور نواز شریف ایک دوسرے کے حامی ہیں۔نیپ ان شخصیات کو شیڈول فور میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا ہے جو حکومت کے منفی اقدامات کے خلاف کھل کر بولتی ہیں۔عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔شیعہ سنی اتحاد سے پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔ارض پاک کو یمن ،لبیا یا شام نہیں بننے دیا جائے گا۔پارا چنار کے سانحے پر سنی اتحاد کونسل مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کھڑی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ پارا چنار میں یہ واقعہ پہلا نہیں۔حکومت اگر بروقت اقدامات کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا مگر افسوس کہ حکومت نے اپنی پالیساں درست کرنے کی بجائے الزام تراشی کو شعار بنا رکھا ہے۔اس واقعہ کے بعد وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور آرمی چیف کو پارا چنار جانا چاہیے تھا۔سیکورٹی میں ہمارے ملیشیا کی ڈیوٹی اس لیے نہیں لگائی جا رہی تاکہ ہم لوگ نہتے رہیں اور دہشت گردوں کو کھل کر کاروائیوں کا موقعہ مل سکے۔معاوضوں کی جب بات ہوتی تو بھی ہمارے خون کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم کو بہاولپور اور پارہ چنار کے لوگ میں فرق نہیں کرنا چاہیے تھا۔پاکستان کی سالمیت کے لیے موجودہ پالیسیوں کو بدلنا ازحد ضروری ہے۔ہم نے پالیسی نہ امریکہ کے لیے بنانی ہے اور نہ سعودیہ کے لیے ہم۔نے پاکستان کے لیے پالیسیاں بنانی ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر، فلسطین فاونڈیشن کے ترجمان صابر کربلائی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما جواد کاظمی،تاجر رہنما اجمل بلوچ اورکاشف اقبال سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کاز کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں اور حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پو مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن منانے کا اعلان کرے،  عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تا کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے انکاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے،  فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے مقررین  نے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے نہ رکنے والے ستر سالہ سلسلہ کی بھی شدید مذمت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتوں نے مسلمان حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اسرائیل کے ناپاک عزائم بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کے لئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور عرب ممالک کے مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا پردہ فاش ہو چکا ہے جس پر مسلم دنیا کے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، مقررین کاکہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والا امریکی سامراج فلسطینیوں کی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے کی جانے والی مزاحمت کو دہشت گرد قرا ر دے رہا ہے اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، القدس کانفرنس ے شرکاء نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شرکائے کانفرنس میں سول سوسائٹی اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان سمیت طلباء برادری اور تاجر رہنما سمیت صحافی حضرات موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے القدس کمیٹی کا اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدرات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبر نے کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں مرکزی یوم القدس کے جلوس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ27 رمضان المبارک کو بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے یوم القدس ریلی کا آغاز ہوگا، جس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن  اور دیگر مذہبی جماعتیں شریک ہوں گی۔

چائنا چوک پہنچ کر جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر نامور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی القدس ریلی کا حصہ ہوں گے۔ ریلی کا اختتام پاک سعودی ٹاور پر ہوگا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے اقوام متحدہ کو فلسطین پر اسرائیل کے جابرانہ تسلط کے خلاف یادداشت بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، علی مہدی، سید مصطفٰی حسین شیرازی، سید اظہر کاظمی، شعیہ علماء کونسل سے علامہ نصیر حسین موسوی، غلام قاسم جعفری، جماعت اسلامی سے محمد ضیاءاللہ چوہان، شاہد شمسی، جماعت اہلحدیث سے سیف اللہ، خالد کھوکھر، آئی ایس او سے محمد رضا، امت واحدہ پاکستان سے رضا محمد، ریحان قادری، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے عبداللہ رضا، آئی او سے سید کمیل عباس، تحریک جوانان پاکستان سے ڈاکٹرعرفان اشرف، وحدت یوتھ سے وفا عباس اور پاکستان عوامی تحریک سے ابرار رضا ایڈووکیٹ نے شرکت کی، اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ مرکزی القدس ریلی کے لئے مختلف مکاتب فکر کی طرف سے نمائندگی اتحاد و اخوت کا مثالی اظہار ہے۔

واضح رہے کہ شیعہ سنی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ مرکزی آزادی القدس ریلی کے انعقاد کا مشورہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا تھا جسے کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا  ، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے اس سال مرکزی آزادی القدس ریلی کا اسلام آباد میں انعقاد علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کا بین ثبوت ہے۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پرخیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام سپورٹس گرائونڈ سپر مارکیٹ اسلام آباد سے واک کا آغا ز کیا گیا جس میںمذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلباء و طالبات،ڈاکٹرز،سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔  عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر  شہروں میں بھی واک کا اہتمام کر رکھا تھا جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام دمہ کے عالمی دن آگاہی مہم کے طور پر منایا گیا۔دمہ کے عالمی دن کے موقع پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عوام کو آگاہی دینے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی رضوان علی کی قیادت میں وحدت ہائوس سے کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف، صحافی برادری اور مجلس وحدت کے اکابرین نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام الناس کو دمہ کے موذی مرض سے بچائو کے طریقے اور علاج کے متعلق ہیند بل/ پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔کیپٹن ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی گوہر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دمہ سے بچائو کے اصول ،دمہ کے بنیادی وجوہات اور احتیاطی تدابیر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں ،اگر عوام آگاہ ہوں تو کسی حد تک اس بیماری سے نجات ممکن ہے۔اس کے علاوہ دمہ کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر کے ذریعے سے بہت حد تک دمہ کے شکار مریضوں کی تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Page 12 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree