وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے زیر اہتمام سانحہ پاراچنار کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا ،مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ، نثار فیضی، مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ حسین شیرازی،راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی جاری ہے،اور کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور سکیورٹی فورسسز پاراچنار کے مظلوموں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،مقامی رضاکاروں حفاظتی اقدامات سے روک کر علاقے کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہم پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر شریک ہیں،پاراچنار کے عوام پاکستان کے دفاعی فرنٹ لائن ہے دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا،یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد علامہ حسین شیرازی نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے کہ پاراچنار کے مظلومین کو انصاف کون دیگا،دہشتگردوں کے بربریت کے بعد لیویز کا پر امن شہریوں پر حملہ ایک سازش کا حصہ ہے،ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے کے بعد پرن مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کیخلاف تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دیں،ہم پولیٹکل ایجنٹ اور لیویز کی اس متعصبانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 14،15،16اپریل کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی شوریٰ (مرکزی،صوبائی ،ضلعی اراکین کابینہ )شریک ہوں گے، جبکہ مرکزی قائدین خطاب کریں گے، اس بات کا اعلان مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاوس اسلام آباد میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین،علامہ اصغر عسکری،مولانا حسین شیرازی ، ارشاد حسین بنگش، محسن شہریار اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن 14،15،16اپریل کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی شوریٰ (مرکزی،صوبائی ،ضلعی اراکین کابینہ )شریک ہوں گے، جبکہ کنونشن کے مختلف سیشنز سے  مرکزی قائدین خطاب کریں گے،جبکہ کنوکشن سے خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے, علامہ احمد اقبال رضوی نے کنونشن کے انتظامات اور دعوتی عمل کیلئےمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم ’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم شروع کی جا رہی ہے۔ جس کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائیں جائیں گے۔ شجر کاری مہم کا افتتاح بروز ہفتہ  اسلام آباد پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پودا لگا کر کریں گے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کے علاوہ نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات موقع پر موجود ہوں گی۔ وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی رہنما وفا عباس کے مطابق پریس کلب تا بلیو ایریا ایک ہزار پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وحدت یوتھ خوشحال اور سرسبز پاکستان کی عملی تعبیر کے لیے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز میں جاری حالیہ  دہشت گرد حملوں خصوصاًسانحہ پاراچنار ،سانحہ لاہور، سانحہ پشاور ، سانحہ سہیون شریف میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور آزاد کشمیر میں علامہ تصور حسین جوادی پر قاتلانہ حملے اور ساہیوال میں ایم ڈبلیوایم رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ کے تناظر میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امور سیاسیات نے کل جماعتی کانفرنس 28فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلی ہے، جس میں قومی سطح کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کو مدعو کیاجارہا ہے ، اسد عباس نقوی کے مطابق اب تک عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، جمیعت علمائے پاکستان (نورانی، جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کو باقائدہ دعوت دی جاچکی ہے جبکہ دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان میں ایک مرتبہ پھر زور پکڑتی دہشت گردی کے عوامل اور اسباب اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور تمام جماعتوں کے مشترکہ موقف کی روشنی میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف قائدانہ انداز میں کردار ادا کیا ہے ، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھی فقط مجلس وحدت مسلمین ہی وہ واحد جماعت تھی جس نے ملک بھر میں ان سفاکانہ حملوں کے خلاف پرزورانداز میں صدائے احتجاج بلند کیااورکراچی میں سندھ سطح کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بھی منعقد کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد18,19  فروری 2017 ؁ء کو اسلام آباد میں کیا جارہا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ لیکچر دیں گئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقے ، ٹائم منجمنٹ ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت ، ہمارانظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔پروگرام کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہ ورکشاپ پورے ملک میں اساتذہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انھیں آپس میں مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) کے مجوزہ بل میں بیشتر شقیں غیر ضروری اور لاحاصل ہیں جواصلاحات کے زمرے میں نہیں آتیں۔اس بل میں الیکشن کی شفافیت کے تقاضوں اور ضروریات کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور نہ ہی اس کے نتیجے میں ایک خود مختار الیکشن کمیشن قائم ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ جمہوریت کو درست راہ پر گامزن کرنے کے لیے شفاف الیکشن بنیادی شرط ہیں ۔ بل میں ایسی ترامیم کی گنجائش موجود ہے جن سے انتخابی اصلاحات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔الیکش کمیشن کوسیاسی دباؤ سے مکمل طور پر آزاد رکھا جانا چاہیے۔تناسب کے اعتبار سے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اس کمیشن میں مناسب نمائندگی دی جائے۔الیکشن کمیشن کے ذمہ داران کے تعین میں غیر جانبداری اور بہترین کردار کو مقدم رکھنا ہو گا تاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر کسی کو انگلی اٹھانے کا موقعہ نہ مل سکے اور بغیر کسی بیرونی دباو کے انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نشستوں کے حصول کا واحد ذریعہ براہ راست الیکشن کو ہی قرار دیا جائے۔خصوصی نشستوں کی آڑ میں خاندانوں کو نوازنے کی روایت غیر جمہوری ہے جسے مجلس وحدت مسلمین مسترد کرتی ہے۔یاد رہے کہ فافن نے پارلیمانی اراکین اور ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اجلاس بُلایا تھا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ناصر شیرازی نے شرکت کی اور متذکرہ بالانکات اپنی جماعت کی طرف سے پیش کیے تھے۔جن سے اکثریتی طور پر اتفاق کیا گیا۔

Page 13 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree