وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی انجیوگرافی کر لی گئی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے علامہ حسن ظفر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عارضہ قلب کے سبب معروف عالم دین و خطیب اہلبیت (ع) علامہ حسن ظفر نقوی کو فوری طور پر اسلام آباد کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گذشتہ تین دنوں سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ مولانا سید حسن ظفر نقوی جو کہ 13 مئی سے شیعہ حقوق اور پرامن پاکستان کیلے جاری علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری اور موثر آپریشن کا آغاز کیا جائے جو نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا ملک دشمن عناصر کی آنکھوں میں ہر وہ طاقت کھٹکتی ہے جس وطن عزیز کے استحکام اور دفاع میں پیش پیش ہو۔ملکی مفادات کے منافی سرگرم عناصر ماہ رمضان کے دوران جہاد فی سبیل اللہ کے نام پر سر عام چندے وصول کرتے رہے ہیں۔ حکومت ان افراد سے پوری طرح آگاہ ہے جو ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانے کے لیے فرقہ واریت،لسانیت اور نفرتوں کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ہر وہ شخص اور جماعت قابل گرفت ہے جو ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کے لیے عدم تحفظ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ان مذموم عناصر کے خلاف کاروائی میں پس وپیش ذمہ داران کی پیشہ وارانہ فرائض سے بد دیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں نے پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کو بد امنی کا شکار کر کے وطن عزیز کو اقتصادی لحاظ سے غیر مستحکم کیا ہے۔وطن عزیز کے استحکام ، سالمیت اور بقا کے لیے دہشت گردوں کی بیخ کنی اولین ضرورت ہے۔علامہ ناصر عباس نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے بھوک ہرٹالی کیمپ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کے نام پر جمہور کے خلاف ظلم کا بازار گرم ہے۔ حکمرانوں کا رویہ عوام کے ساتھ دشمنوں سے بھی بدتر ہے۔ علامہ ناصر عباس نے انہیں ملک میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور حکومت کی ملت تشیع کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے 68 دن گزر چکے ہیں۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے مرکزی رہنما یہاں تشریف لا چکے ہیں لیکن حکومت، وزراء، قومی ادارے اور اعلٰی عدلیہ ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلہ ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ اگر عوام کے ساتھ اسی طرح کا انصاف اور رویہ روا رکھا گیا تو پھر ان اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

چوہدری شجاعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سمجھتی سب ہے لیکن عوام کے لئے کرنا کچھ بھی نہیں چاہتی۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں جمہور کا قتل ہو یا چاہے کوئی دوسری آفت نازل ہو، حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس وقت اپنے درمیان موجود اختلاف کو ایک طرف رکھ کر قومی معاملات پر توجہ دیں۔ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرنے کے لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔ مجھے خود اگر چل کر بھی کسی کے پاس جانا پڑا تو میں دیر نہیں کروں گا کیونکہ اس وقت ملک کی بقا و سالمیت کا مسئلہ ہے۔ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ افغانستان، بھارت، ایران اور کشمیر سمیت تمام اطراف سے ہم مسائل میں جھکڑے ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ان مسائل سے نکلنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپنی قوم اور ملک کے لئے جدوجہد مثالی اور قابل تعریف ہے۔ 22 جولائی کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہ کہ ہم ہر جگہ علامہ ناصر عباس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیں جب بھی پکارا ہم ان کے شانہ بہ شانہ موجود ہوں گے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے چوہدری شجاعت کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ قاف کے سربراہ کی آمد ہمارے لئے تقویت کا باعث ہے۔ ہماری آواز میں اب مزید طاقت پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں میں جمہور کا درد نہیں۔ یہاں قانون و انصاف کی بجائے اختیارات کی حاکمیت ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال سے عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہم اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے 22 جولائی کو سڑکوں پر ہوں گے۔ اس روز ملک کی اہم شاہراہوں پر ملت تشیع دھرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے پرامن احتجاج میں حکومت کسی قسم کا رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ ہم آئینی و قانونی انداز سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگر ملک کے کسی بھی شہر میں ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو نتائج کی ساری ذمہ داری متعلقہ حکومت اور انتظامیہ پر ہوگی۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، سید ناصر شیرازی، سید اسد نقوی، ملک اقرار حسین، علامہ اصغر عسکری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری کو فی الحال بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ذاتی معالج مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 17 جولائی کو خواتین کی ریلی کے دوران میں بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی بھوک ہڑتال کو 68 دن مکمل ہوگئے ہیں، بھوک ہڑتال کے باعث ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نقاہت کا شار ہیں اور تقریباً 24 کلو وزن بھی کھو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں کونسلر کربلائی عباس علی , حاجی عمران ,ارشاد علی گلزاری شامل تھے. ناصر آباد , کوچہ ملا قربان میں اہل محلہ سے ملاقات کی اور مسائل سنے. اہل محلہ کے بزرگوں نے واٹر پائپ کی تبدیلی کی درخواست  کی جو محلہ بیت الاحزان سے ہوتی ہوئی کوچہ ملا قربان تک جگہ جگہ سے کریک اور خستہ حالت میں ہے. صاف پانی کے پائپ لائن میں نالے کا گندا پانی شامل ہو رہا ہے.آغا رضا نے اہل محلہ کو یقین دلایا کہ جلد سے جلد پانی کے پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے گا. تاکہ لوگوں کو صاف پینے کے پانی میسر ہو سکے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کائونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی)کے ہاتھوں ایم ڈبلیوایم شعبہ مشہد مقدس  کےسیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو ان کے آبائی شہر سرگودھا سے گرفتارکرنے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ملت تشیع کے خلاف بالعموم اور ایم ڈبلیوایم کے خلاف بالخصوص سیاسی انتقام پر مبنی  کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، پنجاب کی سی ٹی ڈی لشکر جھنگوی بن چکی ہے، پاکستان کے حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پنجاب میں بے گناہ عزاداروں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں،علامہ عقیل حسین خان ہر سال ماہ رمضان میں تبلیغ دین کی خاطر پاکستان آتے ہیں اورانہوں نے بھوک ہڑتال کیمپ اسلام آباد میں بھی قیام کیا تھا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بے گناہوں کے خلاف ریاستی جبر وتشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔

Page 17 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree