وحدت نیوز(اسلام آباد )بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے صدارتی خطاب میں  کہا کہ بیت المقدس ہاتھ سے نکلنے پر یہ ثابت ہوا ہے کہ امت مسلمہ کی قوت صفر ہو چکی ہے۔اسرائیل و امریکہ کی رعونت کولبنان کی مٹھی بھر طاقت نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔عالم اسلام کو بدنام کر نے کے لیے داعش، النصرہ اور طالبان طرز کی دہشت گرد جماعتوں کی تشکیل کی گئی تا کہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایشا وسائل اور افرادی قوت کے اعتبار سے ایک بڑی منڈی ہے ۔یورپ اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلا ہوا ہے۔ایشیاء میں مختلف ممالک کے مابین تصادم یورپ کے لیے نفع بخش ہے اس لیے وہ سازشوں میں مصروف ہے۔ایشائی ممالک کو باہمی مسائل گفت و شنید سے حل کرنا ہوں گے۔ملک کو اس وقت دہشت گردی کے عفریت نے جکڑ رکھا ہے۔ ڈھائی ہزار دہشت گردوں کو مارنے سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ علامہ ناصر عباس نے کہاکہ  گزشتہ 47 دنوں سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں ۔میرے سارے مطالبات ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہیں ۔ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں۔ ہم کسی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے نہیں بیٹھے۔انہوں نے کہ کہ یوم القدس کے موقعہ پر ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اجتماعات میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری ملت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ رہے ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، ہم نے اتحاد و اتفاق اور بلا کسی تفریق رنگ و نسل کے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ امن کی تلقین کی ہے، ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اتحاد کے ذریعے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واردات پر حکومت کی طرف سے خاموشی اور اقدامات نہ اٹھا پر، قائد ملت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پچھلے ایک مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہے۔ ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا مطالبہ واضح ہے، ہمارا قتل عام بند کیا جائے اور تکفیریوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔ اس ملک کے قیام میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شامل ہے اور ہمیں ہی اس ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پروفیشنلز اور ہمارے سماجی کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت ان واقعات سے ایسے نظریں چراتی ہے جیسے مرنا اور مارنا روز کا کھیل ہو اور یہ خاموشی دہشتگردوں کی سرپرستی کی علامت ہے۔ آغا رضا نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہے ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہیں۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار کراچی وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح مخیر حضرات کے تعاون سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین میں پانچ ہزار سے زائد راشن تقسیم کئے ہیں اور انشااللہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ۔

وحدت نیوز(ٹھٹہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹہ  کا پیام وحدت کنونشن برائے انتخاب ضلعی سیکریٹری جنرل سال 19-2016،مرکزی مسجد وامام بارگاہ حسینی میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی  سیکریٹری اطلاعات مختاراحمد دایونے کی جبکہ معززین اور اراکین ضلعی شوریٰ اجلاس میں شریک تھے، اراکین شوریٰ نے حق رائے استعمال کرتے ہوئےکثرت رائے سے آئندہ تین سال کیلئے برادر اسد اللہ شاہ کاظمی کو ایم ڈبلیوایم ضلع ٹھٹہ کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، صوبائی  سیکریٹری اطلاعات مختاراحمد دایونے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا،بعدازاں نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل اسد اللہ شاہ کاظمی نے پہلے مرحلے میں اپنی چھ رکنی ضلعی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کیا اور ان سے حلف لیا، نامزد اراکین میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید قاسم شاہ،سیکریٹری امورسیاسیات ڈاکٹر غلام شبیر شاہ،سیکریٹری فنانس برادر ارشاد کھتری،سیکریٹری تنظیم سازی برادر امتیاز شاہ،سیکریٹری میڈیابرادر حفیظ شاہ اور سیکریٹری تبلیغات مولانا فدا حسین فردوس شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے مرکزی امام بارگاہ جعفریہ لاڑکانہ میں پیام وحدت کنونشن منعقد کیا گیا. کنونشن میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر منور جعفری نے خصوصی شرکت کی. خطیب نماز جمعہ علامہ سیّد قمر عباس نقوی بھی اس موقعہ پر مدعو کیئے گئے. پروگرام کا آغاز بعد نماز ظہرین تلاوت کلام پاک سے ہوا. جس کے بعد سابق سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی نے اپنی مکمل کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا. انتخاب کے مرحلے میں ضلعی کابینہ سے دو نام محترم ممتاز علی کھیڑو اور برادر طارق رسول سامنے آئے جبکہ ضلعی شوریٰ سے ایک نام مولانا محمد علی شر کا عیاں ہوا. تینوں سابق ضلعی کابینہ کے مسئولین کے مابین ووٹنگ ہوئی اور آئندہ تین سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے لئے مولانہ محمد علی شر واضح اکثریت سے ضلعی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے. علامہ مقصود ڈومکی نے ان سے حلف لیا.

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید فرمان شاہ کا پلیجانی کا دورہ جہاں خاصخیلی برادری کے طرف سے ان کا استقبال کیا گیا اوران کے اعزازمیں  تقریب منعقد کی گئی،اہل سنت برداران کے زمینوں پرمخالفین کے طرف سےقبضہ کیا گیا تھا ، اس معاملے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علام اختر حسین شریعتی، سید فرمان شاہ ودیگر ساتھیوں نے مصالحانہ کردار ادا کیا اور اہل سنت برادارن کے حق میں فیصلہ محفوظ ہوا، فیصلے میں کامیابی کی خوشی میں اہل سنت براداران کی جانب سے ایم ڈبلیوایم رہنمائوں نے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  سید فرمان شاہ کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم پاکستان کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد وبھائ چارے کی خواہاں ہے، اسلام آباد میں قائد وحدت علامہ ناصرعباس جعفری کی ایک ماہ سے جاری بھوک ہڑتال کسی ایک خاص مسلک کے حقوق کی بحالی کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑ پاکستانیوں کے غصب شدہ حقوق کی بحالی کے لیئے ہے ، ہم اپنے قائدین کے حکم پر عید کے بعد لانگ مارچ کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، کارکنان بھرپور تیاری کریں ۔

Page 19 of 106

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree