وحدت نیوز(اسکردو) مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، اسکردو کے معروف عالم دین علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، الحکمہ فاونڈیشن گلگت بلتستان کے سربراہ اور خطیبِ توانا علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت میں ان کی شمولیت کا اصل سبب نظریاتی ہم آہنگی، الہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد، عوامی حقوق کے لیے تگ و دو کے علاوہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ موصوف کا شمار بلتستان کے مبارز و مجاہد علماء میں ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) معروف قانون دان شبیر حیدر، سماجی کارکن ٹھیکیدار بشارت حسین اور معروف سماجی کارکن امجد حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ معروف قانون دان شبیر حسین ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن کی بار ایسوسی ایشن کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔ موصوف ایک مشہور قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین سماجی شخصیت بھی ہیں۔

 

ان تینوں سماجی شخصیتوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان علامہ شیخ محمد بلال سمائری سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن سے ملاقات کے دوران کیا۔ علامہ شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے قابل اور دیانت دار سماجی کارکنوں کی مجلس وحدت میں شرکت ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کی خاطر پوری توانائی کے ساتھ جدوجہد کرے گی اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام قابل ، ذہین اور مخلص افراد کو اپنے ساتھ ملانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

اس موقع پر معروف قانون دان شبیر حیدر، بشارت حسین اور امجد حسین نے کہا کہ ہم نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس علاقے کے عوام کے جائز حقوق کے حصول کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات سے متاثر ہوکر اس سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

وحدت نیوز ( اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے کابینہ کا اعلان کردیا، کابینہ کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل سید محمد تقی زیدی نے کی۔ کابینہ میں مولانا تصور علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا شجاعت علی سیکرٹری روابط، سیکرٹری نشرواشاعت آل حسن، سیکرٹری شعبہ عزادری عسکری رضا، سیکرٹری اُمور شہداء محسن مختار فانی، سیکرٹری تعلیم مولانا شجاعت علی، سیکرٹری مالیات جواد حسین، معاون مجالس و منقبت خواں و نوحہ خوان ابوذر جعفری شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اصفہان سید محمد تقی زیدی نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں وحدت کو ضروری قرار دیا ہے اس لیے رہبر کے حکم پر ہم سب کو لبیک کہنا چاہیے اور اس پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ اس سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی آپ کے خلاف مکر کرتا ہے تو اُس کو اللہ پہ چھوڑ دو۔ وہ سب سے بہتر انتقام لینے والا ہے۔
 
شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقی زیدی کا کہناتھا کہ بہت جلد قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کا وہ وعدہ جو اُنہوں شام کی عوام اور دنیا سے کیا تھا پورا ہوتا دکھائی دے گا۔ دنیا کے تمام دہشتگردوں کو شام میں عبرتناک شکست ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر اُس پاکستانی کی مذمت کرتے ہیں جو طالبان سے مذاکرات کا خواہاں ہے۔ جو طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں کیا وہ پاک فوج، پولیس، رینجرز اور شہداء کو بھول گئے ہیں جو طالبان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اصل میں وہی طالبان ہیں۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قم المقدسہ کے علمائےکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ نئی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حسن مہدی کاظمی اور مولانا حسن باقری، مسئول معاونت تعلیم و تربیت مولانا سجاد حسین آہیر، مسئول معاونت سیاسی مولانا شبیر سعیدی، مسئول معاونت میڈیا مولانا میثم عباس ہمدانی، مسئول معاونت تنظیم سازی مولانا عادل علوی، مسئول معاونت اجتماعی مولانا ذوالفقار حسین حیدری، مسئول معاونت فرہنگی مولانا میرزا حسن شیرازی اور مسئول معاونت مالیات و آفس مولانا اسد عباس آہیر شامل ہیں۔

mwm pak flagوحدت نیوز (گلگت)  مجلس وحدت مسلیمن پاکستان گلگت بلتستان نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملے اور متولی کی شہادت اور روضے کو پہنچنے والے جزوی نقصان پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی اپیل پر بھرپور احتجاج اور ایام سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم گلگت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ شام میں عالمی استعماری طاقتیں مقامی تکفریوں کی بھرپور مدد کرکے خانہ جنگی کو فروغ دے رہی ہیں اور اس میں بعض عرب ملکوں کی بھی براہ راست مداخلت ہے، جو لمحہ فکریہ اور شرمناک اقدامات ہیں۔

Page 13 of 13

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree