وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے لبنان میں دوسری عالمی علماء کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود کے نام اپنے پیغام میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد اور جہاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور نجات کے مقدس جہاد کے سلسلے میں اللہ تعالٰی کا وعدہ قطعی اور یقینی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور نجات کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے علماء، دانشوروں اور سیاستدانوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس مقدس جہاد میں اسلام اور مسلمانوں کی فتح یقینی ہے اور آج علماء اور دانشوروں کی کانفرنس اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ لبنان میں دوسری عالمی علماء کانفرنس بیروت میں فلسطین کے عنوان سے آج شروع ہوئی، جو کل تک جاری رہے گی۔ شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک کی عالمی علماء یونین کی کانفرنس بالفور اعلامیے کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ہو رہی ہے اور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ فلسطین علاقے کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ بالفور اعلامیہ یا ڈکلیریشن  1917ء میں اس وقت کے برطانوی وزیر خارجہ آرٹر جیمز بالفور نے صیہونی سیاستدان اور برطانوی رکن پارلیمنٹ والٹرروٹشیلڈ کو خطاب کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔ جس میں سرزمین فلسطین میں اسرائیلیوں کو بسانے کی بات کی گئی تھی اور یہ اعلامیہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی تشکیل کا نقطہ آغاز شمار ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(ہری پور)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے کہاہے کہ ایٹمی قوت ہونے اور مخصوص جغرافیائی محل وقوع کے پیش نظر عالمی صیہونی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیںاگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو دشمن ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھائے گا مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بطور احتجاج کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا گیاہے جسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اس میں ہمیں دیگر جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انھوںنے گذشتہ روز ہر ی پورکے مقامی ہوٹل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسحاق حیدری و دیگر قائدین بھی موجود تھے اقبال بہشتی نے کہا کہ قیام پاکستان میں شیعہ سنی دونوں کی قربانیاں اور خون شامل ہے لیکن ستر یا اسی کی دہائی میں حالات تبدیل ہوئے اور ہماری اپنی ہی حکومتیں ملکی سلامتی کے مفاد کے خلاف عالمی قوتوںخصوصا امریکہ کی آلہ کار بن گئیں جس سے فرقہ واریت مذہبی انتہا پسندی اور کشیدگی نے جنم لیا اور اس موقع سے دشمنوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا ہم تو شروع دن سے اس کا رونا روتے رہے ہیں لیکن ہماری بات کسی نے نہ سنی اور آج پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ نوے کی دہائی میں طالبان ،2000ء میں القاعدہ 2010میں داعش کی تشکیل میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے پہلے ان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے عراق ایران افغانستان یمن کے امن وامان کو تہس نہس کیاگیا اب دشمن کی نظریںبیس کروڑ مسلمانوں کے ملک ایٹمی قوت پاکستان پر ہیں اسی مقصد کے لیے افغانستان کے علاقہ تورا بورا کو داعش کا گڑھ بنا کر جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ان تک ہر طرح کا سامان پہنچایا جارہاہے وہاں طالبان کو تباہ کرنا بھی داعش کے لیے راہ ہموار کرنا ہے موجودہ صورت حال میں ہمیں شدید خطرات لاحق ہیں اس تناظر میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ء کی ضرورت ہے لیکن ہماری مقتدر قوتیں اور چھپی کالی بھیڑیں اپنے متعصبانہ اور جانبدارانہ رویہ کی وجہ سے حالات مزید خراب کرنے میں مصروف ہیں اور شیعہ سنی کے مسئلے پید اکیے جارہے ہیں ملکی وحدت کی علامت سمجھی جانے والی مجلس وحدت مسلمین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے اور اس کے مقابلے میں ایک ایسی کالعدم تنظیم جس کابیس کیمپ انڈیا میں موجود ہے اور وہاں پاکستان کے پرچم نظر آتش کرنے کے واقعات ہوچکے ہیں اورا س تنظیم کے داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطوں کے علاوہ دہشت گردی کے متعد د واقعات حتی کہ صحابہ کے مزارات پر حملوں اور سوات میں مردوں کو قبروں سے نکال کر انھیں پھانسی دینے جیسے شرمناک اقدامات بھی ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں اور دوسری طرف ہم سنی اتحاد کونسل امت مصطفی اور امن کی داعی دیگر جماعتوں کے تعاون سے نہ صرف اتحاد و اتفاق کا نعرہ بلند کررہے ہیں بلکہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کے لیے عملی جہدوجہد کررہے ہیں اس کے باوجود ہمارے بعض عاقبت نااندیشن توازن برقرار رکھتے ہوئے ہمارے لوگوں کوغیر قانونی طورپر گھروں سے اٹھا رہے ہیں جن پر کوئی مقدمہ ایف آئی آر یا کوئی جرم بھی نہیںابھی تک پورے ملک سے ہمارے ایک سو تیس لوگ غائب ہیں جن کا کوئی پتہ نہیںان کے گھر ماتم کدے بنے ہوئے ہیں ہمارے رابطے کرنے ،احتجاج ،بھوک ہڑتال کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو پھر ہم نے دیگر جماعتوں کے تعاون سے بطور احتجاج کراچی سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کردیا ہے ہر جمعہ کو ہمارے علماء اور کارکن خود جاکر رضاکارانہ طورپر گرفتاری پیش کرتے ہیں اور یہ سلسلہ ہمارے خلاف جاری مساویانہ سلوک کے خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو اس تحریک کا دائرہ پورے ملک تک بڑھائیں گے ۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیوایم قم سیکریٹریٹ سے بیرون ممالک مقیم مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان، ذمہ داران، سپوٹرزاور ملت جعفریہ کے تمام طبقات سے تعلق رکھنےوالے افراد کے نام پیغام میں کہاہے کہ گذشتہ چند سالوں سے حکومت پاکستان کے امنیتی اداروں نے بیلنس پالیسی کے تحت ماورائے آئین و عدالت مذھب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لئے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور اس وقت ہماری ملت کے درجنوں بیگناہ افراد لا پتہ اور گرفتار ہیں،مجاہد ملت علامہ سید حسن ظفر نقوی حفظہ اللہ نے اپنی ملت کے ان افراد کی رھائی کے لئے اپنی قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے جراتمندانہ اقدام کیا ہے.  اور مظلوموں کے حق اور  اسیر و لاپتہ افراد کی رھائی اور بازیابی کی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز اپنی گرفتاری کے اعلان کے ساتھ کیا ہے، ہم انکے خلوص وشجاعت ودلیری کو سلام پیش کرتے ہیں،اب ملت کے ہر غیرتمند فرد کی ذمہ داری ہے اور اس پر واجب ہے کہ وہ اس تحریک کی  کامیابی اور اسیران ملت کی رھائی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ جیسے ماضی میں ملت پر آنے والے ہر مشکل وقت میں بیرون ملک مقیم ہماری غیرتمند ملت کے علماء کرام اور  ہر طبقہ کے خواتین وحضرات بالخصوص نوجوان میدان عمل میں حاضر نظر آئے اور اپنے موثر احتجاجی اقدامات سے بین الاقوامی اور پاکستانی میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ظلم وناانصافی پر مبنی پالیسیوں اور فیصلوں  کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت وقت پر پریشر ڈالا،  مظلوموں کے حق کی حمایت کی،ان شاء اللہ تعالیٰ اس مرحلے پر بھی بھر پورکردار ادا کریں،تاکہ یہ بیگناہ ہمارے بھائی جلد از جلد آزاد ہوں اور آپ ان گمشدہ اور بیگناہ گرفتار کئے جانے والے افراد کی دکھی اور غمزدہ ماؤں ،بہنوں اور بے سہارا بیوی بچوں کا سہارا بن کر انکی دعائیں حاصل کر سکیں،اور دنیا پر ثابت کریں کہ ہماری ملت کے یہ سپوت تنہا نہیں ، ہم وہ قوم ہیں جو اپنے بیگناہ افراد پر ظلم وزیادتی برداشت نہیں کرتے اور انہیں زندانوں میں نہیں رہنے دیں گے،امید ہے کہ آپ اپنی توانائی اور وسعت کے مطابق حسب سابق اس تحریک کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وحدت نیوز(نصیر آباد) پچھپئی کھنیاں کی سڑک کا کام رکوانے پر پی ڈبلیو ڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ناقص تعمیرات پر سڑک کا کام رکوانا احسن اقدام ہے،ا ن خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے پچھپئی کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھپئی کھنیاں سڑک پر ٹھیکیدار ناقص میٹریل کے ساتھ ناقص تعمیرات کر رہا ہے تھا، عوام علاقہ کے مطالبے پر پی ڈبلیو ڈی نے کام رکوایا ، ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ عوامی مفاد کے لیے اسی طرح کے کام اداروں کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ، ضروری امر ہے کہ ادارے اپنا کام اسی طریقے سے انجام دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کام کی نگرا نی کرتے ہوئے بہترین کام کروایا جائے ، سڑک کو عمدہ بناتے ہوئے عوام علاقہ کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے ناقص کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، نئے ٹھیکیداران بہتر کام کریں ، عوام علاقہ بھی ان کا ساتھ دے گی ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آئی ایس ریلی پر آنسو گیس اور شیلنگ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ امریکہ مخالف ریلی تھی نہ سندھ حکومت کے خلاف کسی قسم کا احتجاج، امریکہ مردہ باد کہنے والوں کو مارنے والے امریکہ نواز ہو سکتے ہیں پاکستانی نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید حمید نقوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ ہر ملک اور ہر شہر یہ شہری حق ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں مگر سندھ حکومت نے پرامن شہریوں پر لاٹھی چارج کر کے تشدد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ ہر اس فعل کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنے اس قدم پر پاکستان اور پاکستانی قوم سے معافی مانگیں ، اس لیے کہ پاکستان کے حق اور امریکہ خلاف مظاہرہ کیا گیا تھا نہ کہ زرداری، بلاول یا مراد علی شاہ کے خلاف۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے نکالی گئی امریکہ مردہ بار ریلی کے شرکاء پر سندھ پولیس کی جانب سے فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت قرار دیدیا، پنجاب پولیس کے بعد سندھ پولیس بھی قاتل بن گئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلی نکالنا پاکستان میں جُرم بن گیا، علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ  ریلی پہ لاٹھی چارج اور تشدد پیپلز پارٹی کی امریکہ کی غلامانہ پالیسیوں کاتسلسل ہے، حکومت کی جانب سے امریکہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے حمایت شرمناک ہے، امریکہ مردہ باد ریلی کے شرکاء پُرامن طور پر امریکی قونصلیٹ میں احتجاجی یادداشت جمع کرانا چاہتے تھے پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بن چکی ہے، روس ، چین اور ایران کی جانب سے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے، نام نہاد اسلامی اتحاد کو بھی امریکی صدرکے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی، پاکستانی حکومت جس نام نہاد اتحاد میں اپنا آرمی چیف جھونک چکی ہے اس اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیے ، امریکہ صرف پاکستان کا دشمن نہیں بلکہ اسلام کا دشمن ہے لیکن آل سعود امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں، پاکستان مخالف ٹرمپ بیانات کے بعد سعودی خاموشی سے پاکستان حکومت کو اپنی اوقات کا پتہ لگ چکا ہے اور پوری قوم بھی جان چکی ہے کہ کون پاکستان کے ساتھ مخلص ہے ؟ امریکی صدر کے خلاف پاکستانی حکومت کا کمزور موقف ذلت اور رسوائی کا سبب ہے، ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلیرانہ اور جرائت مندانہ جواب کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔

Page 14 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree