وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی حکومت تکفیری دہشت گردوں کی سرپرست ہے، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر ملک کو دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملت جعفریہ کی استقامت نے ان عناصرکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پارلیمانی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے نواز لیگ کو مینڈیٹ دے کر آئیں تھیں تب واحد جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی کہ جس نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور آج پورے پاکستان سمیت پاک افواج نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ہے، لیکن اس آپریشن کو پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے تمام تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کردیا ہے اور انشاء اللہ وحدت کے اس سفر کے ذریعے پاکستان امن کی وادی بنانے کی تحریک جاریرکھیں گے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت پاکستان میں آل سعود کی نمائندہ حکومت ہے، گلگت بلتستان کو رائیونڈ سمجھنے والوں کو 8 جون کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب یادگار شہداء سکردو پر کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام یہ بات جان چکی ہے،کہ جن کے مفادات  وطن عزیز کے ازلی دشمن انڈیا کے ساتھ وابستہ ہوں وہ کبھی بھی اس خطے کی ترقی کے لئے کام نہیں کریں گے،ضلع کے نام پر ہنزہ،کھرمنگ اور شگر کے عوام کو بیووقف بنایا گیا،انشااللہ گندم سبسڈی کی طرح آئینی حقوق اور اضلاع عوام طاقت سے چھین کر لیں گے،ہم بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے،ملت جعفریہ اور گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے،ملک دشمن دہشت گردوں کا نشانہ یا تو ملت جعفریہ ہے یا پاکستان کے افواج کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان دونوںکو نقصان پہنچائے بغیر ان کے مذموم عزائم کی کامیابی ممکن نہیں،آج سن لیں پاکستان کے دشمن ہم وطن عزیز پر کے لئے اپنی جانوں کی قربانی کو عین عبادت سمجھتے ہیں،لیکن ہم اس دہشت گردی کے ناسور کو اور ان کے سہولت کاروں کو بخوبی جانتے ہیں ان کو بے نقاب کرکے دم لیں گے تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے لاہور میں یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے۔ 16 مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی، اسرائیل کے قیام سے آج تلک امریکہ و اس کے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں، امریکی مظالم کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید علامہ عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے۔ اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے، جن میں کئے گئے مظالم پر انسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے آج بھی انسانیت کے خلاف امریکی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جبکہ امریکی فضائیہ کی جانب سے ویت نام جنگ کے دوران برسائے جانے والے کیمیائی بموں کے مہلک اثرات آج بھی پائے جاتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) سعودی عرب کے ظالم حکمران آل سعود اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور مظلوم یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر آج بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ، آئی ایس او،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  اور اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ  کی جانب سے مرکزی امام بارگاه و جامع مسجد جعفریہ سے پریس کلب لاڑکانہ تک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، اصغریہ آرگنائیزیشن ضلع لاڑکانہ کے صدر فیاض حسین حسینی، جنرل سیکریٹری اطہر علی اطہر نے اپنے خطابات میں یمن کے نہتے اور بیگناہ مسلمانوں پر گذشتہ کئی دنوں سے جاری سعودی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور اس اہم معاملے میں بجائے فریق بننے کے ثالث کا کردار ادا کرے. اگر پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو عوامی طاقت کا مظاہره کرتے ہوئے، حکومتی نمائندوں کا گھیراؤ کیا جائیگا. دہشتگردی پاکستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم شیعان حیدر کرار ہر دور میں ہر مظلوم کے حمائیتی اور ہر ظالم کے مخالف رہے ہیں. یہ ہی مؤقف هہارے دیگر معتدل سنی برادران کا ہے. یمنی حوثی انقلابیوں سے حرمین شریفین کو کوئی خطره نہیں ہے بلکہ آل سعود خاندان کی بادشاہت کو خطره ہے.  حرمین شریفین کو اگر کسی سے خطره ہے تو وه آل سعود خاندان سے ہے. جنہوں نے 1916 میں دختر رسول سیده فاطمة الزهره سلام الله علیہا، ائمہ معصومین علیہم السلام اور امہات المومنین کی مقدس مزارات کو منہدم کیا تھا. اب بھی حرمین شریفین کو انہی آل سعود سے خطره ہے. یہ حقیقت میں آل یہود ہیں.اس کے علاوه گذشتہ دنوں گلگت بلتستان میں ریلی نکالنے پر علماء کے خلاف حکومت کی طرف سے غیر قانونی دشتگردی کی FIR درج کرنے اور صوبائی رابطہ سیکرٹری برادر عارف قمبری اور دیگر کارکنان کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وحدت اسکاوٹس اور آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے صوبائی دفتر میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ انہوں نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی دینی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

 ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے، علامہ ہاشم موسوی

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور ڈویژن کے زیراہتمام آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران جب سے شروع ہوا، تب دنیا 2 بلاکوں میں تقسیم تھی، ضروری تھا کہ روس کے ساتھ رہیں یا امریکہ کے ساتھ، دنیا میں چلنا ان کے بغیر ناممکن تھا، یہ دونوں سسٹم حالت جنگ میں ہونے کے باوجود دین کے مخالف تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی نے باطل قوتوں کو روند ڈالا اور باطل پرست شاہ کو، جو امریکہ کی آس لگائے بیٹھا تھا، ملک چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا حزب اللہ لبنان کی کامیابی انقلاب اسلامی کی بدولت ہے، امام خمینی کا انقلاب دنیا بھر کے مستضعفین کے لئے مشعل راہ اور امید ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مظلوم آج بھی پرامید ہیں کہ ان میں بھی کوئی نہ کوئی خمینی ضرور اٹھے گا اور باطل قوتوں کے تخت الٹ کر انصاف کا بول بالا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ہو یا کشمیر، چیچنیا ہو یا بوسنیا ہر جگہ کے مظلوموں نے انقلاب اسلامی ایران کے چراغ سے روشنی لے کر اپنی جدوجہد آزادی کو دوام بخشا، کچھ کامیاب ہوئے اور کچھ کا سفر جاری ہے، لیکن کامیابی ان کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں جو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتی ہیں، وہ ناکام نہیں ہوا کرتی۔ امام خمینی نے امام حسین علیہ السلام سے درس حریت لیا اور ایران کی سرزمین پر یہ نعرہ بلند کیا کہ ’’ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلا‘‘ اور اسی کربلا کے طفیل آج ایران قوم پوری دنیا میں فخر سے جی رہی ہے اور استعمار اپنی تمام تر سازشوں کے باوجود ناکام و نامراد ہے اور انقلاب کے خلاف اس کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو رہا، بلکہ انقلاب روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree