وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر سانحہ پارہ چنار کے خلاف اتوار کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا، اس موقع پراسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،حیدرآباد،کوئٹہ،گلگت بلتستان،لاڑکانہ میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سانحہ پارہ چنار کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے دہشت گردی، داعش اور حکومت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی، مظاہرے کے شرکاء پینافلیکس اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر عاصم سُرانی، نائب صدر احمد حسن ، سید عدیل عباس زیدی، مرزاسخاوت علی اور دیگر نے کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پارہ چنار میں دہشت گردگروہوں کی جانب سے حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے، عالمی دہشت گردو داعش کو پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جائے، مفاد پرست اور موقع شناس خارجی طاقتیں پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے چیلنج ہیں، اُمت مسلمہ میں بھڑکائی جانے والی آگ کو ایک منظم سازش کے تحت پاکستان منتقل کیا جارہا ہے، شام سے بھاگنے والے داعش کے دہشت گرد افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہورہے ہیں، پاکستان میں ان عناصر کی موجودگی نہ صرف ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو داغدار کرنے کا باعث ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کو ایک رفتار کے ساتھ اہاف کی جانب بڑھناہوگا، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ملک بھر میں بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے، علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ سانحہ پارہ چنارمتعلقہ اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے ، پارہ چنار کی عوام کو حب الوطنی کی سزاء نہ دی جائے، ایک طرف پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے پارہ چنار کی عوام کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف دہشت گرد عناصر پُرامن شہریوں کے خلاف وحشیانہ کاروائیوں میں مصروف ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کاحکومتی دعوی محض اخبارای بیانات تک محدود ہے، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر عاصم سرانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کاتحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان کے 20کروڑ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاناچاہیے، سانحہ پارہ چنار میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کی 39 ممالک کے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی پاکستانی قوم کیلئے باعث افتخار نہیں باعث ندامت ہے۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئ کے علاقہ عوام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہداء کی یاد میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد بشیر جمارانی، علامہ عامر حسین شمسی اور علامہ مرزا حسن نے بھی خطاب کیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار شہری اور شیعہ مسلمان کی حیثیت سے اپنے حقوق و فرائض کو سمجھنا ہوگا، انہوں نے اپنے خطاب میں قومی تعمیر وترقی میں تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی قوت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خودساختہ ہیرو اور خود فروختہ جنرل راحیل شریف نے امریکی، اسرائیلی، سعودی (منحوس مثلث) الائنس میں بھرتی ہوکر ملک و قوم کو مایوس کیا، ان کا یہ اقدام خطرناک و شرمناک ہے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام شرافت حسین اور پولیس وین پر ہونے والے حملے کے خلاف، نماز جمعہ کے بعد کوٹلی امام حسینؑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تہور عباس شاہ نے کہا کہ ہم شہر میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونے والے نہیں، ہم پویس اور فوج کے ساتھ ہیں، اس جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، ان کاروائیوں میں کبھی شیعہ کبھی سنی، کبھی پولیس اور فوج دہشتگردی کی بھینٹ چڑھتے ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ اپنے شہر اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنا سکیں۔ کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ زمین وقف امام حسینؑ ہے اور شیعہ قوم کی پراپرٹی ہے، اس کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اگر ہمیں جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم اس حوالے سے ملک گیر احتجاج کرے گی۔ اجتماع سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام اور متحدہ طلباء محاذکے زیر اہتمام پنجابی کمپلکس لاہور میں وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس  تقریب کا آغاز حافظ محمد علی نے تلاوت قرآن مجیدسے کیا ،مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی ایڈووکیٹ سمیت متحدہ طلباء محاذ اور امامیہ اسوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفرازنقوی ،جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی،جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں کے سربراہان نے خطاب کیا۔

 یہ سیمینار صحیح معنوں میں وحدت المسلمین کا مظہر تھا،جس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام،طلبا تنظیموں کے رہنما،معروف شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد کا معنی و مفہوم بہت آسان اور واضح ہے ، اس سے مراد ہے مسلمان فرقوں کا باہمی تعاون اور آپس میں ٹکرا اور تنازعے سے گریز۔ اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی نفی نہ کریں، ایک دوسرے کے خلاف دشمن کی مدد نہ کریں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے تحت نکالی گئی میلاد النبی ﷺ ریلی کے اختتام پر  چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں  شمعیں روشن کی گئیں، ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو دوسال ہوگئے لیکن ابھی تک سانحے کے زخم تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی بجائے اُن کے ساتھ بغلگیر ہیں، آج ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر دہشتگردی،فرقہ واریت،تکفیریت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں شہدائے اسلام، پاکستان اور آرمی پبلک سکول کے لیے دعاکرائی گئی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ''ہفتہ وحدت ''کے موقع پر میلاد النبی ریلی جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، قاسم جعفری،مولانا ممتاز حسین ساجدی، مولانا عمران ظفر،مخدوم اسد عباس شاہ، سید فرخ مہدی،محمد اطہر حیات،چاچا رحمت اللہ ، سجاد حسین چوہان، ریاض حسین خان،ملک ثمر عباس کھوکھر،ملک شجر عباس کھوکھر، قاضی اختر حسین، مرزاوجاہت علی، سید وسیم عباس زیدی، محمد اکرم، فیضان حسین الحسینی،دلاور عباس زیدی ، ملک عامر کھوکھر، مہر مظہر عباس اور دیگر نے کی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد شروع ہوئی جو گلشن مارکیٹ، رحیم چوک،بہارچوک،علی چوک، دولت گیٹ،حسین آگاہی سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھرپر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء کا رحیم چوک، بہار چوک ، کچی سرائے، دولت گیٹ اور حسین آگاہی چوک پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چوک گھنٹہ میں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''ہفتہ وحدت ''عالم اسلام کے درمیان نعمت عظمی ہے، دشمن ہمیں توڑنے کی سازش کررہا ہے لیکن امام خمینی نے 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے ان سازشوں کو ناکام کردیا، ہفتہ وحدت نے مسلمانوں کی خوشیوں کو بڑھا دیا ہے، آج دنیا بھر کے مسلمانون کے امام خمینی جیسے لیڈر کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں چند تکفیری عناصر پوری دنیا میں تشدد، فرقہ واریت اور تکفیریت کو فروغ دے رہے ہیں

Page 11 of 20

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree