وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے تحت نکالی گئی میلاد النبی ﷺ ریلی کے اختتام پر چوک گھنٹہ گھر میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سانحہ آرمی پبلک سکول کو دوسال ہوگئے لیکن ابھی تک سانحے کے زخم تازہ ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی کے ساتھ عملدرآمد کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرداخلہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی بجائے اُن کے ساتھ بغلگیر ہیں، آج ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول کے موقع پر دہشتگردی،فرقہ واریت،تکفیریت کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ آخر میں شہدائے اسلام، پاکستان اور آرمی پبلک سکول کے لیے دعاکرائی گئی۔