وحدت نیوز (مظفرآباد) اس وقت بھارت کی سات لاکھ سے زیادہ فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے۔ بھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑا۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے۔5 فروری کو پاکستان اور آزادکشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ساری ریاست کا آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہو جاتا۔کشمیری مسلمانوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنا مستقبل نظریاتی طور پر پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا۔ ہمیں اس تاریخی فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اہل پاکستان نے آزمائش اور مشکل کے ہر لمحے میں کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ زلزلہ ہو یا سیلاب، بھارتی جارحیت ہو یا کوئی اور آفت سماوی پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ جس محبت اخوت، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہیں اس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ 1947ء کو الحاق پاکستان کا فیصلہ ایک احسن قدم تھاان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سیدتصورحسین نقوی جوادی نے یوم یکجہتی کے کشمیر کے حوالے سے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا. ریاستی سیکرٹری جنرل کاکہناتھاکہ8جولائی 2016کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی نے نئی کروٹ لی ہے۔ برہان مظفر وانی شہید کے مشن کو لے کر نوجوان نسل سر بکف ہو گئی ہے۔ اس تحریک میں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 6 ماہ کے طویل کرفیو کا سامنا کیا۔ پندرہ سو کے لگ بھگ نوجوان شہید، 20 ہزار زخمی اور ایک ہزار تک نوجوان کلی یا جزوی طور پر بصارت سے محروم ہو چکے ہیں۔ لیکن ان کے عزم و حوصلے کمزور نہیں ہوئے۔ کشمیری عوام کے دل و دماغ سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے۔

سیدتصورحسین نقوی جوادی کاکہناتھا کہ ہم بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے بنیادی حق،حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنے بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرے۔کشمیری عوام گزشتہ 70برس سے جاری آزادی کی تحریک اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔کشمیری قوم اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جد و جہدجاری رکھے گی۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔مسئلہ کشمیر پر کشمیر ی عوام کا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں۔

انہوں نے  کہا  ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کشمیری عوام کیلئے وہی حل قابل قبول ہو گا جو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا اور یہی اس کادیر پا اور پائیدار حل ہو گا اہل پاکستان کی طرف سے اہل کشمیر کے ساتھ ہر سال5فروری کو یوم یکجہتی کا اظہار پوری قوم کے لیے ایک ایسا اثاثہ ہے جوکشمیر ی عوام کو بھارت کے تسلط کے خلاف اور اپنے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں نیا جوش وولولہ اور نئی تقویت دیتا ہے۔ پاکستان کے عوام اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کا تعلق کسی لالچ اور کاروبار کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ ایسا روحانی اور مذہبی تعلق ہے جس کی پائیداری کو کوئی بھی ملک یا طاقت چیلنج نہیں کر سکتی۔اسی وجہ سے تقسیم برصغیر کے نتیجہ میں پاکستان 14اگست 1947کو معرض وجود میں آیا مگر کشمیری عوام نے 19جولائی 1947کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا اور جب پاکستان دنیا کے نقشے پر نمودار ہو گیا تو جموں وکشمیر سے لاکھوں کی تعداد میں کشمیریوں نے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور اپنے اس سفر میں تین لاکھ سے زائد کشمیریوں کو پاکستان سے محبت کے اظہار پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد)۸ جنوری کو ہٹیاں بالا کے مقام پر شیعہ سنی وحدت کا بے مثال مظاہرہ ہوگا،مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر اپنی بے مثال تابندہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ویژن کے مطابق شیعہ سنی وحدت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گی اوررد تکفیریت کا یہ بہترین راستہ ہے اور’’ وحدت امت کانفرنس ‘‘اس سال ہٹیاں بالا کے ضلعی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوگی جس میں اہلسنت کی جید اور ذمہ دار شخصیات وبرجستہ علماء کرام شرکت وخطاب کریں گے کانفرنس کا مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مایہ نازمذہبی سکالر اور خطیب علامہ محمداصغرعسکری ہوں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیر سید طالب حسین ہمدانی نے ضلع مظفرآباد کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے مضافاتی علاقوں کے دورہ کے دوران کاکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سمجھتی ہے کہ پاکستان کے بیشتر مسائل کاحل شیعہ سنی وحدت میں مضمر ہے اور الحمد للہ ہماری قیادت کے دوراندیش فیصلوں کیوجہ سے فاصلے کم ہوئے ہیں اور اہلسنت علماء نے بھی وسعت قلبی کے ساتھ ہمارے دست اخوت کو تھاما ہے جس کے نتیجہ میں جو لوگ کل شیعوں کو تنہا کرنے کی باتیں کررہے تھے آج وہ خود تنہا ہوچکے ہیں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں موجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزادکشمیرمسئولین محرم ہو یاربیع الاول یا سال بھر کا کوئی بھی موقع عملی طورپر وحدت کے لئے کوشاں رہتے ہیں ،وحدت امت کانفرنسز کا دائرہ کار وسیع کرین گے اور آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں اس طرح کے اجتماعات سے جہاں شیعہ سنی وحدت کامظاہریں کریں گے اس کے ساتھ ساتھ اس طرح کے اجتماعات ہماری جماعت کی مضبوطی کاسبب بھی بنیں گے۔

وحدت نیوز (مظفرآ باد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون مسئول برائے شعبہ تنظیم سازی علامہ اصغر عسکری اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین کا دورہ آزاد کشمیر ۔ وحدت سیکرٹریٹ میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں خصوصی شرکت ۔ اجلاس میں تنظیمی و ملی امور پر گفتگو کی گئی ۔ اجلاس میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسین سبزواری ،سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری شماریات ڈاکٹر عابد علی قریشی ، سیکرٹری اطلاعات سید حمید حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مظفرآباد مولانا سید مجاہد حسین کاظمی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین محرموں و مظلوموں کی آواز کا نام ہے ۔ قریہ قریہ اس جماعت کے جانے کا مقصد مظلوموں و محروموں کو مضبوط کرنا ہے ۔ ہم نے درس کربلا کو آگے بڑھانا ہے ۔ ملت محرومہ اب ملت محرومہ نہیں رہی ۔ بلکہ مجلس وحدت مسلمین ان کی مظبوط آواز بن چکی ہے۔ ملک اقرار حسین نے کہا کہ ہم نے الہی اقدار کو فروغ دینا ہے ۔ تعلیمات آل محمد علیھم السلام کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔ ناصر ملت کی بھوک ہڑتال ہو یا کوئی بھی احتجاج ہم نے ہمیشہ مظلوم کی بات کی ہے ۔ مظلوم چاہے کسی مسلک و مذہب کا ہو ہم اس کے حامی و مددگار بن کر کھڑے ہوں گے ۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں ایک بھرپور جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے ۔ لوگ اس کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے اپنی نصرت کا اظہار کرتے ہیں ۔ مجلس نے آزاد کشمیر میں اتحاد بین المومنین و اتحاد بین المسلمین کے لیے اچھے اقدامات اٹھائے ۔ مسائل کے باوجود اپنی آواز کو دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے بالعموم اور مقبوضہ کشمیر کی محکوم عوام کے لیے بالخصوص اٹھایا ۔ آخر میں علامہ اصغر عسکری نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور عالم اسلام کے مسائل حل کے لیے دعا کروائی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی کابینہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس زیر صدارت علامہ سید تصور حسین نقوی منعقد ہوا ۔ اجلاس میںمولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سید عمران حیدر سبزواری ، عابد علی قریشی ، سید حمید حسین نقوی اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے کہا کہ  12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جائے گا ، اس دوران ریلیوں ، جلسوں ، جلوسوں اور محافل میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر حسب سابق امسال بھی ہفتہ وحدت بھرپور انداز سے منائے گی ۔اہلسنت برادران کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال میلاد مسعود ختمی مرتبت ؐ کی خوشیاں منائیں گے ۔بھمبر سے لے کر نیلم تک مجلس وحدت مسلمین پروگرامات کا انعقاد کرے گی ۔ اہلسنت برادران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا مقصد پیغامِ اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو عام کرنا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ علامہ سید تصور حسین نقوی نے کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کا واحد حل ذات رسول ؐ کی اتباع میں ہے ۔ درود و سلام کی محفلوں میں سیرت نبی کو اجاگر کرنا عین عبادت ہے ۔ اہل سنت بردادران کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔ جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں گے ۔ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کا بھرپور خیرمقدم کریں گے ۔ 10ربیع الاول کو سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام مظفرآباد سے چکوٹھی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے ۔12ربیع الاول کو بھی نیلم سے لیکر بھمبر تک بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی ؐ کا عَلم امن کا علم ، اسی کے نیچے جمع ہو کر مشکلات و مصائب سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔عالم اسلام اس وقت ٹکڑیوں میں تقسیم ہے ۔ دہشت گردی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اتحاد و اتفاق کو عام کرتے ہوئے پرچم رسول ؐ کے نیچے جمع ہو جائیں ۔ اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) بھارت ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے پھر سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ مختلف سیکٹرز پر فائرنگ اور گولہ باری سے بھاری نقصان ہو رہا ہے ۔ اب تو حد ہو گئی ہمارے سات جوان شہید ہو گئے ۔بھمبر سیکٹر پر شہید ہونے والے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت کے اس بزدلانہ فعل کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ مسئلہ کشمیر کو ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموںو کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے اپنے دفتر میںکابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جبکہ نام نہاد جمہوریہ بھارت کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو ہر گز نہیں دبایا جا سکتا۔ منزل کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔ بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر اسے بے نقاب کیا جانا از حد ضروری ہے۔ انصاف کی عالمی عدالت کو از خود نوٹس لینا چاہیے ۔بھارت جس طرح مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے نا قابل قبول ہے پاک فوج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عالمی برادری دہرا معیار اپنائے ہوئے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ مسئلہ کشمیرانسانیت کا مسئلہ ہے ۔ اس کے حل اور پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے۔

 علامہ تصور نقوی نے مزید کہا کہ وفاقی و ریاستی حکومتیں بنکرز کی تعمیر اور دیگر حفاظتی امور کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ کنٹرول لائن پر بسنے والے بلا تنخواہ سپاہیوںکا خیال رکھے ۔سردیوں میں بارڈرپر رہنے والے دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ جاتے ہیں خوراک اور میڈیکل کے لیے عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شاہ نورانی درگاہ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ان بے گناہ شیعہ سنی افراد کو شہید کیا ہے جو مزارات اور اولیا ء اللہ سے عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی ذمہ دار وہ تکفیری فکر ہے جو اپنے علاوہ سب کو کافر و مشرک اور واجب القتل سمجھتی ہے۔اولیا اللہ کے مزارات شعائر اللہ ہیں۔ان کی تعظیم و تکریم سب پر عائد ہوتی ہے۔عبادت گاہوں اور مزارات کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز کا نہ تھمنے والا سلسلہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ریاست کا اب اچھے اور برے دہشت گردوں کی تمیز ختم کرنا ہو گی۔ملک دشمن عناصر کے ساتھ حکومت کی بے جا لچک نہیں آج ملک کے ہر شہری کو غیر محفوظ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا جائیگا تب تک بے گناہ لاشیں یونہی گرتی رہیں گی۔عوام کے سامنے واضح کیا جائے کہ آخر قانون و آئین سے بالا وہ کون سی قوت ہے جو کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائیوں میں رکاوٹ کا باعث ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کالعدم جماعتوں کی بیخ کنی سے مشروط ہے ۔حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف بھرپور اور موثرآپریشن کا فوری اعلان کرے

Page 3 of 6

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree