وحدت نیوز (کوئٹہ) گزشتہ رات مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے ’’امید مظلومین کانفرنس ‘‘ کے عنوان سے علمدار روڈ پرجلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنی بھرپور حمایت کا م ثبوت دیا۔جلسے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکریٹری آئمہ جمعہ فورم علامہ سید ھاشم موسوی ، صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضااور کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی سمیت تمام عہدیداران اور ممبران موجود تھے۔ جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت خوانی کی گئی ۔

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے اپنے خطاب میں مساوات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہماری پہچان کیلئے ہمیں قوموں میں تقسیم کیا ہے،قومیت کے بنیاد پر خود کو دوسروں سے بہتر اور برتر سمجھنا آج کے ترقی یافتہ دور میں پرانی کی بات ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان باتوں کو بالائے طاق رکھ کر بغیر کسی تفریق کے ، ہر نگ و نسل کے افراد کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے دین و سیاست کا راشتہ عوام کیلئے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اس دنیا کیلئے ایک نظام تشکیل دی ہے، نظام الٰہی کو پیش کرنے کیلئے سیاست میں آنا ضروری ہے۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ ھاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تمام انسانوں کو کامیاب کرنا چاہتا ہے، ہم سب اس دنیا میں مسافر ہیں اور کامیابی سے مراد آخریت کی کامیابی ہے اور اللہ و رسول کے احکامات یعنی قرآن و اہلبیت کا دامن تھام کر ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے معاشرے میں اجتماعی اعمال کو انفرادیت پر ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمارے اجتماعی اعمال کو زیادہ پسند کرتا ہے انہوں نے ملک بھر میں اہل تشیع پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کیا اور کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب اسی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

ایم پی اے آغا رضا نے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ہم عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم ملک سے وفا رکھنے والی اور پر امن قوم ہے اور ملک میں بہترین پوزیشن رکھنے کے باوجود ہم نے کبھی کوئی غلط اقدام نہیں اٹھایا۔ہم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے اپنے پروجیکٹس پر لگنے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین لوگوں کے زہنوں میں سوالات پیدا کرکے ہمارے ارادے پست کرنا چاہتا ہے مگر ہم قوم کو ہمیشہ اعتماد میں لے کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سابقہ حکومت کے باقی ماندہ کام بھی اگر شروع کیے تو پروجیکٹ شروع کرنے والوں کو اعتماد میں لیکر اس پر کام کیا اور انھی کے ہاتھوں اسکا افتتاح کروایاکیونکہ چوری چوری ہوتی ہے چاہے وہ پیسوں کی ہو یا نام کی۔

مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے عوام سے خطاب کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب نے مجھے یہ پیغام دیا ہے کہ اگر ظلم کے خلاف ہمیں سو دن بھی احتجاج کرنا پڑے تو ہم ضرور کریں گے۔ ہم ہر قسم کے ظلم و ستم اور ہر مظلوم کیلئے آواز بلند کریں گے۔ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانی پڑے گی اور ہمیں ہمارا حق دینا پڑے گا انہوں کہا کہ ہم ملک سے دہشتگردی اور انسانیت کی قتل و غارت گری کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں ، ہماری جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی ہے اس لئے ہمیں احتجاج کی رہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے بھر پور حمایت کیلئے کوئٹہ کے مومنین کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کے خطاب کے بعد ہزارہ پارکوئر اکیڈمی کے جوانوں نے ایم ڈبلیو ایم کی حمایت اور اپنے خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا جلسے کے اختتام پر ملک کے استحکام اور سلامتی سمیت دنیا و آخرت میں کامیاب رہنے کی دعا کی گئی ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ مشاروتی ورکشاپ بلوچستان یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شوریِ عالی و ممبر صوبائی اسمبلی جناب آغا رضا صاحب تھے۔ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی ، کونسلر کربلائی رجب علی ، آفس سیکریڑی حاجی ناصر علی ، پرنسپل ہزارہ سوسائٹی ہائی سکول ابرار حسین ، پولیٹیکل کونسل کے ارکان جناب حاجی کریم ، انوار نقوی ، ڈپٹی ڈائریکٹراسپورٹس کاظم علی بھی موجود تھے۔آغا رضا نے ملک کے مختلف صوبوں سے تشریف لائے ہوئے وائس چانسلر اور سائنٹسٹ سے خطاب کیا۔ جن میں ملک کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی چیرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی تشریف فرما تھے۔آخر میں چیرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جناب پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی نے ایم پی اے آغا رضا کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔آغا رضا نے شرکاء سے اظہار خیال بھی کیا جو ویڈیو کی شکل میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انشاءاللہ جلد فیس بک پر اپ لوڈ کی جائیگی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ملک بھر میں مختلف دہشتگردانہ کاروائیوں سے شیعہ مومنین کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وطن عزیز میں نسل کشی کے اس سلسلے کو آگے بڑھنے سے روکنا ہوگا، ہم متحد ہیں اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں۔ ہم ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل عام سمجھتے ہیں اور جو افراد اس قتل عام میں ملوث ہیں انہیں بخشنا یا ان کے سامنے خاموشی اختیار کرنا، ملک و آئین کے توہین کے مترادف سمجھتے ہیں۔عوام مزید ظلم و ستم برداشت نہیں کرنے والے حکومت کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔ بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قیادت نے ملک کے اندر جاری ظلم و ستم، بربریت، لاقانونیت اور قتل و غارت گری کے خلاف احتجاج شروع کردی ہے، وہ گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال کے ذریعے قومی پلیٹ فارم پر اپنا احتجاج رکارڈ کروا رہے ہیں اور پورے پاکستان سے مجلس وحدت مسلمین کے مختلف علاقائی نمائندوں نے بھی مرکزی قیادت کی حمایت ظاہر کرنے کیلئے بھوک ہڑتال کیمپیں لگوائے ہیں، ٹھیک اسی طرح کوئٹہ میں بھی علامتی بھوک ہڑتال کمپ لگایا گیا اور پارٹی کے ضلعی نمائندوں نے حکومت وقت کی خاموشی اور نااہلی کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کروایا۔ بھوک ہڑتال کیمپ میں شرکاء سے خطاب کے دوران کوئٹہ ڈویژن کے نمائندوں نے کہا کہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ ہماری جماعت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مظلومین کی جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ مظلومین کے حق کیلئے آواز بلند کی ہے اور انہیں انکے حقوق دلانے کی کوششیں کی ہیں، قوم کو ہر میدان میں ہماری حاضری نظر آئے گی۔ بھوک ہڑتال کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ اعلی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ، صوبائی رکن اسمبلی (ایم پی اے) آغا رضا اور کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری شیخ ولایت حسین جعفری، سیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ،سیکریٹری مالیات رشید طوری، سیکریٹری اسپورٹس ضیاء الدین، سیکریٹری روابط غلام حسین،سیکریٹری فلاح و بہبود امان اللہ اور سیکریٹری تعلیم حاجی عمران سمیت دیگر پارٹی ارکان نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہمیشہ میدان میں رہے ہیں قوم کیلئے کام کیا ہے، اور ہم ان کے اقدامات میں انکا ساتھ دیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہاہے کہ ہمیں ملک میں عدل و انصاف کی عدم موجودگی کا سامنا ہے اور اسکی عدم موجودگی نے ملک کے اندر کرپشن، قانون شکنی، جرائم میں اضافے اور ایسے دیگر مسائل جنم دے دیئے ہیں۔جمہوریت انصاف کی بحالی کیلئے ہوتی ہے، اس نظام میں انصاف کو ترجیح دی جاتی ہے، پاکستان کے عوام حقیقی جمہوریت کے خواہش مند ہیں، ہماری قوم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور جاگیردارانہ نظام کے مقابلے میں کھڑے ہو کر اسے مسترد کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حقیقی جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں پارلیمانی نمائندے اپنے علاقے کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہیں، عوامی نمائندے اپنے اختیارات کے استعمال سے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرتے ہیں اور قوم کی خدمت حقیقی نمائندوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ایسی حکومت ہوتی ہے جس میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ سے کوئی شخص مایوس نہیں ہوتا مگر یہاں کا حال کچھ الگ ہی تصویر کشی کرتی ہے، جمہوری نظام میں عدلیہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملے میں ہم کامیاب نہیں رہے ہیں۔ ایک جمہوری ملک میں عدلیہ قانون ، آئین اور انسانی حقوق کی محافظ ہوتی ہے۔ قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے اور عدلیہ کو چاہئے کہ وہ بغیر کسی سیاسی دباؤ اور خوف کے فیصلہ کرے اور جمہوریت کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ جمہوری نظام میں عدلیہ کا کردار سب سے زیادہ اہم ہو گیا ہے، بہتر نظام کیلئے عدل و انصاف کو یقینی بنایا جائے وگرنہ ہمارا نام صرف نام کا جمہوری نام رہ جائے گا اور اس کے اندر جمہوریت کی کوئی خوبی نظر نہیں آئے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) دی ہوپ اسکول کے ڈائریکٹرسلیم رضا نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سیکریٹریٹ میں ایک لاکھ روپے کی امداری رقم کا چیک ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی سے وصول کرلیا، سلیم رضا صاحب نے امدادی رقم کے حصول کے بعد ایم ڈبلیوایم کی قیادت خصوصاًرکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کا خصوصی شکریہ اداکیا، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رکن  شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے '' دی ہوپ اسکول " کے چند ماہ قبل سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں سکول ہذا کے لیے مبلغ ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے تعاون سے جرنلسٹ پریمئر لیگ کرکٹ ٹی ٹوئنٹی  میچ گلستان ٹاون کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا۔اس شاندار میچ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آغا رضا صاحب تھے۔ مہمان خصوصی کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے کونسلر کربلائی رجب علی اور آفس سیکریٹری جناب حاجی ناصر علی بھی موجود تھے۔معزز مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی، پہلے روز کے  میچ میں ایگلز بمقابلہ ٹائیگرز الیون مدمقابل رہے،واضح رہے کہ الیکٹرونک  میڈیا کے مختلف چینلزسے تعلق رکھنے والے اسٹاف ممبرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree