وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ 80کلومیٹر طویل سفرکاآغاز کردیا ہے، اس سفر عشق حسین ؑمیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد اور دیگر پاکستانی زائرین شامل ہیں،دوران سفرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری پول نمبر گیارہ سو بیس پر قائم مجلس وحدت مسلمین شوبہ امور خارجہ کے موکب شہدائے پاکستان میں زائرین سید الشہداءؑ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر زائرین تین روز میں نجف تا کربلاکے درمیان کا پیدل سفر طے کرکے اٹھارہ صفر المظفر کو کربلائے معلیٰ میں داخل ہونگے اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری روز اربعین ہزاروں پاکستانی زائرین کے ہمراہ حرم مطہرامام حسین ؑ میں حاضری دیں گے اورپرسہ داری کریں گے۔
            

وحدت نیوز(کوئٹہ) گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی کے سیشن سے خطاب کیا، آغا رضا نے وفاقی حکومت کی جانب سے اپنائی گئی بیلنس پالیسی اور ملک بھر میں پرامن افراد کی گرفتاری کی مذمت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کےرکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ایسی جماعت ہے جو ہمیشہ دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف رہی ہے، جو ادارے اور شخصیات دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں،مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے بیلنس پالیسی کے نام پر ایک عجیب منطق اپنائی ہے جسکے بناء پر دہشتگردوں کو پکڑ کر رہا کیا جاتا ہے اور ہمارے پر امن علماء اور اہم شخصیت کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر انہیں حراست میں لیا جاتا ہے ، مختلف اہم شخصیات کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہیں ہتھکڑیاں پہنا کر ایک مجرم کی طرح عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ آغا رضا نے کراچی میں گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی سینٹ اور سیاست سے ریٹائر ہونے کے بعد مختلف ٹاک شوز میں پاکستان کی،پاکستان کی ترقی کی اور سی پیک کی بات کرنے لگے تھے اور اس جرم کی سزا انہیں یوں دی گئی کہ انکا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا اور جو جس ملک سے محبت کرتے تھے انہیں اسی ملک کے اندر دہشتگرد کہا گیا۔ ان کے علاوہ دیگر پرامن علماء کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا گیا ، بلوچستان کے اندر فورتھ شیڈول میں ایسے افراد کا نام بھی دیا گیا ہے جنکا کبھی ان چیزوں سے تعلق ہی نہیں رہا ہے۔ آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ دہشتگرد جو ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں، دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہوتے ہیں ، سرے عام تکفیریت کو فروغ دیتے ہیں اور وارداتوں کے بعد اخبارات میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور دیگر ناموں سے بیانات دے کر ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی اور قاتل کو مقتول کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑاکر کے دونوں کے ساتھ ایک سا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق لشکر جھنگوی نامی کالعدم گروہ عاشورہ کے جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے مگر سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے اور ناکامی کی صورت میں دہشتگردوں نے گزشتہ شب شہر میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا اور پولیس کی تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کی بڑی تعداد کو شہید کر دیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء ایم پی اے آغا رضا،علامہ ہاشم موسوی، کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری و دیگر رہنماؤں نے پولیس ٹریننگ سینٹر واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردوں کا علاج صرف اور صرف آپریشن ہے جب تک ان کے ٹھکانوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا اور ان کے تربیتی مراکز بند نہیں کئے جائیں گے یہ عناصر اپنی کاروائیوں سے باز نہیں آنے والے ہیں۔ دہشتگردی سے ملک و قوم کو مسلسل نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے اور بچے، خواتین و جوان یکے باددیگرے نشانہ بن رہے ہیں۔

 رہنمائوں نے مزید کہاکہ آج قوم ان جوانوں سے بھی محروم ہو گئی ہے جو مستقبل میں قانون نافذ کرنے والے ہو سکتے تھے ۔ دہشتگردوں کو اس بات کا خو ف ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے دم پر پھیر نہ رکھ دے اسی لئے اپنی حفاظت کیلئے ہمارے قومی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ افسوس تو اس بات پر ہوتا ہے کہ دہشتگرد کاروائی بھی کرتے ہیں، ہمارے ہی میڈیا سورسز کے ذریعے ذمہ داری قبول بھی کرتے ہیں اور انہیں پکڑا بھی نہیں جاتا۔ تمام حکومتی اور غیر حکومت افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کوئی بھی محب وطن دہشتگرد عناصر سے محفوظ نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے کئی واقعات اور سانحات رونماء ہوئے جس سے پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہوا اور قومی سرمایوں کو بڑی تعداد میں شہید کیا گیا۔ ہمارے دلوں میں سانحہ سول ہسپتال کا درد ابھی تک تازہ تھا کہ ہمیں ایک اور زخم دیا گیا۔ ہم نے دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں بہت قربانیاں دیئے ہیں اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ہو اور مزید قربانیوں کی گنجائش باقی نہ رہے۔ رہنمائوں نےسانحہ کے شہداء کے لواحقین کو تسلیت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنمااور رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے چیئرمین نادرا عثمان مبین سے نادرا ہیڈ آفس میں خصوصی ملاقات کی، آغا رضا نے چیئرمین نادرا سے کوئٹہ میں متعین نادرا آفس کے عملے کےعدم تعاون اور عوام سے بد اخلاقی کی شکایت کی، انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹائون اور علمدار روڈ کے عوام قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، سنگین سکیورٹی خدشات کے باعث اہل تشیع ہزارہ شہریوں کا نادرا آفس آنا جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ، لہذٰا میرے نادراحکام سے گذارش ہے کہ میرے حلقے کے عوام کی جان مال عزت آبرو کے تحفظ کیلئے ایک مستقل نادرا آفس کا قیام ہزارہ ٹائون میں کیا جائے ، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان سید محمد رضا کو شکایات کے ازالے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، ایم پی اے آغا رضا ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ولایت حسین جعفری و دیگر معززین نے وحدت ہائوس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کا بلوچستان کے عوام نے اپنے حب الوطنی کے ذریعے بھر پور جواب دیا، تفتان روٹ دورے پر ہم نے ہر جگہ گھروں پر پاکستانی جھنڈے دیکھے جو بلوچ عوام کی حب الوطنی کی نشانی  ہے ۔ بلوچ عوام نے حکومت اور اداروں کی ناانصافیوں اور محرومیت کے باوجود ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، انکے حقوق دینا اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے انکی محرومیت کو دور کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے ظلم اور جنگی جنون کےذریعے تحریک آزادی کشمیر کو نہیں دبا سکتا ،اگر ہندوستان جنگ مسلط کرنے کی غلطی کرے تو پاکستانی افواج اور عوام سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کی دفاع کرے گی اور ہندوستان کو وہ سبق سکھائیں گے انکی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ جس نے ہمیں بہترین وکلاء اور صحافیوں جو صوبہ اور ملک کے عظیم سرمایہ تھے ہم سے چین لیا ۔ حکومت اس واقعے کو قصہ پارینہ نہ بنائے اور دہشتگردوں انکی سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی اصل روح کے مطابق عملدرآمد کروائے۔زائرین صوبہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر صوبوں سے ملاتے ہیں اور اپنی قربانیوں  اور آمدو رفت کے ذریعے سے کوئٹہ تفتان روٹ کو زندہ رکھا ہے جس سے صوبے کو اقتصادی فائدہ بھی پہنچ رہا ہے۔ زائرین کو تنگ کرنا اور مشکلات پیدا کرنا ملک اور صوبے کے نقصان میں ہے، لہذا حکومت اور صوبائی انتظامیہ انکی مسائل اور مشکلات بر طرف کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور ایف سی کے سربراہان سے ہماری ملاقاتیں ہوئی جس میں ہم نے زائرین کی تمام مشکلات سے انھیں آگاہ کیا ہماری تمام ملاقاتیں اور خصوصا وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے ملاقات انتہائی مثبت رہی جس میں انہوں نے یقین دہائی کروائی کہ محرم اور صفر کے بعد زائرین کےموومنٹ کانوائے کی تعداد بڑھا دی جائے گی، پاکستان ہاوس میں تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور بذات خود تفتان کا دورہ بھی کریں گے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہوم نے بھی تعاون   اورخصوصا تفتان سے کوئٹہ آتے ہوئے زائرین کی جلد از جلد موومنٹ کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے ،امید ہے کہ وزیر اعلی اور دیگر ذمہ داران اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ان مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے انھیں جلد از جلد حل کرینگے ،ایف آئی اے آفس تفتان جو کراچی ائیر پورٹ کے بعد سب سے مصروف ترین بارڈر ہے ، اسکا حال انتہائی ناگفتہ بہ  ہے جہاں سے غیر ملکی مسافر بھی آتے رہتے ہیں اس آفس کی حالت  وطن عزیز کے وقار کے منافی ہے، حکومت ایف آئی اے آفس تفتان کوجلد از جلد جدید بنیادوں پرسہولیات فراہم کرے ۔

خطاب کے آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے وزیر اعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری، آئی جی ایف سی و دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کروا کر ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے اور انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کی دفاع اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کرنے والے اپنے ان تمام جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کی دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم سانحہ کوئٹہ اور دیگر تمام واقعات میں شہید ہونے والے شہداء کو عظیم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پربلوچستان بار کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کی اور سانحہ سول اسپتال میں شہید ہونے والے وکلاءکے لئے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، مرکزی سیکریٹری امور روابط ملک اقرار حسین ،علامہ سید ہاشم موسوی، سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری اور دیگر موجود تھے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ سول اسپتال کی پرزورالفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ملکی بقاء اور استحکام کے لئے زہر قاتل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام اور بالخصوص ریاستی اداروں کو اپناکردار حقیقی معنیٰ میں ادا کرنا ہو گا اور بلاتفریق آپریشن کرکے ان سفاک دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہو گا، بارایسوسی ایشن کے صدر نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر ان کا اور ایم ڈبلیوایم کی مقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree