وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے زیر اہتمام سانحہ پاراچنار کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا ،مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ، نثار فیضی، مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ حسین شیرازی،راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی جاری ہے،اور کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور سکیورٹی فورسسز پاراچنار کے مظلوموں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،مقامی رضاکاروں حفاظتی اقدامات سے روک کر علاقے کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہم پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر شریک ہیں،پاراچنار کے عوام پاکستان کے دفاعی فرنٹ لائن ہے دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا،یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد علامہ حسین شیرازی نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے کہ پاراچنار کے مظلومین کو انصاف کون دیگا،دہشتگردوں کے بربریت کے بعد لیویز کا پر امن شہریوں پر حملہ ایک سازش کا حصہ ہے،ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے کے بعد پرن مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کیخلاف تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دیں،ہم پولیٹکل ایجنٹ اور لیویز کی اس متعصبانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کوئٹہ کی جانب سے وحدت گلرلز گائیڈ کے حوالے سے میٹینگ ہوئی۔جس کی نگرانی مرکزی مسؤل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر فرحانہ گلزیب نے فرمائی۔نشست میں خواہر فرحانہ گلزیب نے وحدت گلرلز گائیڈ کو مزید منعظم اور فعال کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو فرمائی۔ اور مستقبل قریب کے حوالے سے وحدت گلزلز گائیڈ کی تربیتی پروگرامز ترتیب دینے کے تاکید کی۔،اسکے علاوہ مرکزی مسؤل مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر فرحانہ گلزیب نے کوئٹہ کی تنظیمی خواہران کیساتھ بھی ایک نشست کی جسمیں تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تنظیم سازی کے حوالے دورہ جات اور تربیتی پروگرامز ترتیب دینے کی خصوصی تاکید کی۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی اور ممبر مرکزی شوریٰ عالی آغاسید رضا سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کی خواتین رہنما بھی ان کے ہمراہ تھیں ، محترمہ فرحانہ گلزیب اور آغارضا کے درمیان آئندہ قومی انتخابات کی حکمت عملی اور خواتین کی ذمہ داریوں کے عنوان پر تفصیلی بات چیت ہوئی، آغا رضا کاکہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں خواتین کارکنان کا کردار انتخابی سیاست میں بہت اہمیت کا حامل ہے، محترمہ فرحانہ گلزیب نے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کی خواتین کارکنان اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں حاضر ہیں اور انتخابی عوامی رابطہ مہم میں بھی شب وروز وارد رہیں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) پی پی ایل بلوچستان فٹبال کپ 2017 کی شاندار افتتاحی تقریب مالی باغ فٹبال گراونڈمیں منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی تھے دیگر مہمانان گرامی میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی(آغا رضا)اور دیگر سول وعسکری حکام شامل تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے اپنے خصوصی فنڈ سے مالی باغ فٹبال گراونڈکی تزین وآرائش کیلئے 60لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ آغا رضا کی جانب سے امدادی رقم کے اعلان پر کھلاڑیوں اور گرائونڈ انتظامیہ نے مسرت اورشکریہ کا اظہار کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) خطے کی سالمیت و استحکام پُرامن پاکستان سے مشروط ہے،ایشیا مخالف طاقتیں خطے کی ترقی سے خائف ہیں اور خطے کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہچانے کے لیے پاکستان کے امن کو تباہ کر رہی ہیں۔پاکستان میں بدامنی کی بنیادی وجہ امریکہ کی پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے،پاکستان کے داخلی و خارجی انتشار میں امریکہ اور اس کے حواری براہ راست ملوث ہیں،امریکی بلاک میں شمولیت نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا،حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی امریکی اہداف کی کامیابی کا تسلسل ثابت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سےزرداری ہائوس اسلام آباد میں  بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی، سیکریٹری امورسیاسیات اسد عباس نقوی،رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضااور کوآرڈینیٹر پولیٹیکل سیل آصف رضا ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس  کاکہنا تھا کہ جغرافیائی اعتبار سے ارض پاک کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دنیا کے پانچ ارب افراد کو جوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہادی پالیسی کا ہم پر مسلط کیا جانا ایک سنگین تاریخی غلطی تھی۔یہ فیصلہ پاکستان پارلیمنٹ کی بجائے ان مخصوص طاقتوں کا تھا جو ایک تیر سے دو شکار کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔انہی جہادی گروہوں کے سبب آج ہم مشکلات کا شکار ہیں۔دہشت گردوں کو اسلام سے جوڑ کر اسلام کے تشخص کو داغدار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی محض شاخیں کاٹ کر حوصلہ افزانتائج کی امید رکھنا خام خیالی ہے ،جب تک جڑوں کو نہیں اکھاڑا جاتا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔نیشنل ایکشن پلان، فوجی عدالتوں اور آئین پاکستان کی طاقت کا مکمل اور درست استعمال ہی دہشت گردی کی بیخ کنی کا واحد حل ہے۔سیاسی ضرورتوں اور مصلحت پسندی کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں راہ کی دیوار نہ بننے دیا جائے۔فوجی عدالتوں کے حکم پر صرف 13دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی گئی۔کوئٹہ کی ہزارہ برادری، پاراچنار،سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ شہریوں کے لواحقین انصاف کے تاحال منتظر ہیں۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام مجرمان کو بلاتخصیص تختہ دار پر لٹکایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پوری قوم اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔نیپ کے تمام نکات پر فوری عمل کرتے ہوئے ملک دہشت گرد عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائی جانے والی اے پی سی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ہر کانفرنس میں ہمارا موقف شفاف اور بالکل واضح ہے۔پُرامن پاکستان اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ قومی و ملکی مفادات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے کیے جانے والے فیصلوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی اہمیت کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت عالمی سطح پر تنہا نہیں کرسکتا ایکو کانفرنس اور بحری مشقوں میں چونتیس ممالک کی والہانہ شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اقتصادی تعاون تنظیم کا 13 واں سربراہ اجلاس کا پاکستان میں منعقد ہونا خطے میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو گا وقت آگیا ہے وطن عزیز کے مقتدر قوتیں اور حکومت اقتصادی تعاون تنظیم کو فعال بنانے کے لیئے موثر پالیسی ترتیب دے اور اسے ایک مضبوط اقتصادی بلاک بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تماًم ایکو ممالک کی نظریں پاکستان کی طرف ہے صحیح حکمت عملی کے زریعے ہم اقتصادی تعاون تنظیم کو طاقتور بنا کر رکن ممالک کے لئے قائدانہ کردار ادا کر سکتے ہیں اور وطن عزیز کو دنیا کی سب سیبڑی اقتصادی قوت بنا سکتے ہیں چائنا کا ون بیلٹ ون روڈ کی خواہش پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ای سی او کی کامیابی بھی ہم پر منحصر ہے گزشتہ پچیس سالوں سے ای سی او اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا گوادر اور سی پیک منصوبے نے اس کے مردہ جسم میں دوبارہ روح پھونک کر اسے دوبارہ زندہ کردیا ہے ہمارے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ ہم ایکو کو مضبوط بنا کر پاکستان کو دنیا کا اقتصادی حب بنا دیں.  ای سی او ممالک انسانی اور قدرتی وسائل سے مالامال ہیں مواصلات , روابط,  زمینی بحری اور ہوائی راستوں کے بنیادی ڈھانچے اورانفراسٹریکچر کو مضبوط بناکر ٹرانسپورٹ اور تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے بشر طیکہ اس پر سنجیدگی سے کام ہو. وڑن 2025 کی منظوری سے تمام رکن ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے لیکن اس کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا , خطے سے انتہاء پسندی , شدت پسندی , دہشتگردی کا خاتمہ اور پر امن ماحول کی اشد ضرورت ہے. حالات کو خراب کرنے والی قوتیں ایکو ممالک کی مشترکہ دشمن ہیں. تاہم تنظیم کو موثر بنانے میں جس طرح رکن ممالک اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں امید ہے کہ ایکو ایک مضبوط اقتصادی بلاک بن کر ابھرے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمینٹری اسٹیڈیزکے تحت تحفظ حقوق نسواں قوانین پر عمل درآمد اور درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے کہا کہ عفت و پاکدامنی اور قانون و شریعت پر عمل صرف عورتوں کیلئے نہیں بلکہ مرد عورت سب کیلئے ضروری ہے، عورت کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنے کردار، سوچ و فکر اوراعضاء و جوارح سمیت آنکھوں کو با عفت قرار دے، یہ سبھی تب ہوسکتا ہے کہ انسان علم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ ہوجبکہ آجکل کی دنیا میں صحیح علم ہے اور نہ ہی تربیت اور تربیت کے بغیر انسانیت کے اصل اقدار سے انسان محروم رہے گا، ہمارے گھر میں ہماری بچیوں نے با پردہ و با عفت ہوکر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لی ہوئی ہیں، یہ سب میری مادر کی کرامت ہے جنہوں نے ایسی عظیم عورت سے یہ درس لیا جنہیں ہراساں کرنے کیلئے انکے خاندان کے افراد کو تہہ تیغ کردیاگیا اور خود انہیں اسیر کوفہ و شام بنا یا گیا ،لیکن وہ ہراساں نہیں ہوئیں اورہر قدم پر نہ صرف انسانی اور الہی اقدار پر کاربندرہیں بلکہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ بن گئیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree