وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ضلع علمدار کے یونٹس ،کارکنان وبزرگان کی اہم نشست منعقدکی گئی، نشست میں ہزارہ قوم کے مختلف قبائل کے تیس بزرگان نے بطور مبصر شرکت کی،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی  آغا رضا نے ان تنظیمی جوانان و بزرگان جو حال ہی میں کربلا معلٰی و دیگر مقدس مقامات کی زیارت سے شرفیاب ہوئے تھے اور کوئٹہ کے تمام زائرین کو مبارکباد پیش کی،آغا رضا نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تمام تنظیمی دوستوں اور بزرگان کو بریفنگ دی ۔

آخر میں انہوں نے سانحہ 10 جنوری، 16 فروری 2013 کے شہداء سمیت قوم کے تمام شہداء و وارثین کی عظیم استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی یاد میں بتاریخ 10 جنوری 2018 بروز بدھ منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکاء اور تمام مومنین کو اپنے گھر والوں ، رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بھر پور اندار میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت پر  صوبائی حکومت سیخ پا، آغا رضاکو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے سکیورٹی واپس لے لی گئی، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی ترجمان آغا ہادی کے مطابق  صوبائی حکومت نے شدید خطرات کے باوجود ایم پی اے آغا رضا کی سیکیورٹی واپس لے لی،آغا رضا کی جان کو خطرہ ہے، کسی بھی ناخواشگوار واقعے کی صورت میں صوبائی حکومت ذمہ دار ہوگی،آغا رضا نے اپنے ضمیر کا فیصلہ کیا، حکومتی دباوکو مسترد کرتے ہیں۔

 دوسری جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ میری سیکیورٹی ہٹانا حکومت کی اوچھی حرکت ہے، سخت تھریٹ کے باوجود میری سیکیورٹی ختم کرنا حکومتی بوکھلاہٹ ہے، موجودہ حکومت عدم اعتماد کی تحریک سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے، مسلم لیگ کے آج اجلاس میں اکثریتی لیگی ارکان نے شرکت نہیں کی،وزیراعلی بلوچستان کے خلاف آئینی راستہ اپنایا ہے، نواز شریف اور ثناءاللہ خان زہری میں کوئی فرق نہیں،بلوچستان میں کرپشن بدعنوانی عروج پر ہے تحریک کا مقصد تبدیلی لانا ہے،  لیگی حکومت نے بلوچستان کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا، مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہونگے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جمہوریت کی بات مسلم لیگ ن کو زیب نہیں دیتی،  1989ء کا دور آج بھی تاریخ کا حصہ ہے جس میں نواز شریف کا کردار واضح ہے نااہل نواز شریف کو بچانے کیلئے پوری حکومتی مشینری لگادی گئی ہے، نواز شریف سیاسی شہید ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے،نواز شریف اپنے عزائم میں ناکام ہوگا جیت عوامی طاقت کی ہوگی،  بلوچستان حکومت عوامی نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ، تحریک عدم اعتماد ممبران اسمبلی کا حق ہے، حکومت اپنا کام کرتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،سیکیورٹی واپس لے کر ہمیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، میری حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے،مشاورت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا ہے، بلوچستان اسمبلی میں ن لیگی وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی عبد القدوس بزنجو نے سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کروائی ، تحریک عدم اعتماد پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سمیت کل 14اراکین کے دستخط موجود ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے دیگر اراکین اسمبلی سے روابط مزیدتیز کردیئے ہیں، آغا رضا اور عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے بھی بعض اراکین اسمبلی سے رابطوں کا دعویٰ کیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے تحریک عدم اعتماد داخل کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہے وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف  تحریک عدم اعتمادکا فیصلہ اصولوں کی بناد پر کیا گیا، وزیر اعلی کو صوبے کے امن وامان سے کوئی غرض نہیں وہ اپنےصوبے سے زیادہ دوسرے صوبوں پائے جاتے ہیں ، نواب ثنااللہ زہری نے مخصوص علاقوں تک ترقیاتی منصوبوں کو محدود کر رکھا ہے ،صوبہ شدید معاشی بدحالی کا شکار ہے بے روزگاری امن وامان ،پانی بجلی انفرسٹکچرکی صورت حال تشویش ناک ہے ، آغا محمد رضانے مزید کہا کہ نا ہی وزراء اپنے دفاتر میں موجود ہیں اور نا ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی آنے کی زحمت کرتے ہیں، ایسے حالات میں اس آئینی اقدام کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آرہا تھا، اپوزیشن جماعتوں کی  جانب سے تحریک عدم اعتمادایک آئینی اقدام ہے اس کے پیچھے کوئی خفیہ قوت کارفرما نہیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کرسمس کے پرمسرت موقع پر حلقہ پی بی 2 میں رہائش پزیر مسیحی برادری کیلئے خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے راشن پیکج کی تقسیم کی گئی، ساد ہ مگر پروقار تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی اور ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے خطا ب کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں مسیحی برادری اور ایم ڈبلیوایم کے ذمہ داران بھی شرکت تھے، علامہ ہاشم موسوی اور آغا رضا نے اپنے خطاب میں مسیحی برادری کو ولادت حضرت عیسیٰ ؑ کے موقع پرمبارک باد پیش کی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ مسیحی اور مسلم دونوں کے نذدیک قابل احترام ہستی ہیں، آپ پیغمبر خدا ہیں جنہوں نے بشریت کی تبلیغ اور پیغام الہیٰ کی ترویج کی ذمہ داری انجام دی ، انسانیت کی خدمت اسلام اور دیگر مذاہب میں یکساں اہمیت کی حامل ہے، ایم ڈبلیوایم سیرت انبیاء پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے ، آج کی یہ تقریب بھی ایسی جذبے کی عکاس ہے،راشن بیگز کی تقسیم پر  مسیحی برادری کی جانب سےایم ڈبلیوایم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاگیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب سردار خادم حسین وردک کی بھابھی کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے رکن شوری عالی اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی سربراہی میں ان سے تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن حسرت اللہ چنگیزی، کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل عباس آغا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کونسلر کربلائ رجب علی، کونسلر سید مہدی، حاجی ناصر، اور یونس علی شامل تھے۔ وفد نے سردار خادم حسین وردک ، ان کے بھائی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) علمدار روڈ میں دیا گیا دھرنا،تاریخی دھرنا تھااور اسکا شمار پاکستان کے اہم واقعات میں ہوتاہے، ملک بھر کے میڈیا میں علمدار روڈ کے دھرنے میں امن و امان، نظم و ضبط اور صبر و تحمل کی مثالیں دی جاری تھی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و ممبر بلوچستان اسمبلی آغار ضا نے میٹینگ میں ایم ڈبلیو ایم ڈویژنل کابینہ کے اراکین سے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں چند اہم دنوں میں سے ایک 10 ـ جنوری 2013ء ہے، جب قوم کو اپنی طاقت، اپنے وجود، اپنے حقوق اور اپنی ذمہ داریوںکا احساس ہوا تھا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پورا ملک سراپا احتجاج ہوا تھا۔ علمدار روڈ میں دھماکوں کے بعد احتجاج میں پورے ملک نے ہمارا ساتھ دیا تھا اوراس وقت کے حکومت کو انکی بے حسی کا احساس دلا یا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ہم اپنے شہیدوں کو بھول جائے، شہدائے علمدار روڈ نے پورے ملک کو بیدار کیا، سانحہ علمدار روڈ جیسے دہشت ناک اور المناک واقعے پر دنیا بھر میں مختلف ممالک کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پرنکلے تھے ، اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان خود علمدار روڈ آئے اور شہدائے علمدار روڈ کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کئے علاوہ ازیں اُس وقت کے نااہل وزیر اعلیٰ کی حکومت کوختم کردیا گیا تھا ، یہ سب کسی انقلاب سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ لوگ سراپا احتجاج تھے مگر اس کے باوجودکسی قسم کے تشدد کا واقع پیش نہیں آیانقصان تو دور کی بات ایک ٹائر تک نہیں جلائی گئی۔ صرف احتجاجوں سے پورے ملک کا پہیہ جام ہوگیا تھا اور حکومت وقت پہلی بار خواب غفلت سے بیدار ہوتے ہوئے ،بے حسی کو پیچھے چھوڑ کر ملک کی حالت کی طرف متوجہ ہوئی تھی ۔ ہم اس بات پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ ظالم چاہے جتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے،  یہ درس ہمیں واقعہ کربلاء سے ملا ہے جسکی پیروی نے جنوری 2013 میں ہمیں سرخ رو کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے، ہماری مرکزی قیادت سمیت تمام علاقائی قیادتوں نے ہمیشہ ظالم کے خلاف ہر میدان میں جنگ لڑی ہے۔ قوم ہم پر اعتماد رکھتی ہے ، یہ اعتماد ہماری کارکردگی کا نتیجہ ہے ۔ اس کے علاوہ شہدائے علمدار روڈ کی برسی کے موقع پر ایک جلسے کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں شہدائے انقلاب کی یاد کو تازہ کیا جائے گا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Page 13 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree