وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی و صوبائی وزیر قانون جناب سید محمد رضا کے ترقیاتی فنڈز سےحلقہ پی بی ٹو میں مختلف ترقیاتی منصوبہ جات پر کام تیزی سے جاری ہے، آغا رضا کے فنڈ سے  رحمت اللہ روڈ لنک گلی میں سیوریج لائن اور پی سی سی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی کونسلر حلقہ نمبر 13 سید نثار شاہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی حسرت اللہ ،کونسلر کربلائی رجب علی اور یونس علی کر رہے ہیں جبکہ  یار محمد گلی نچاری روڈ میں ٹف ٹائل اور سیوریج لائن کا بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے، جس کی نگرانی کونسلر کربلائی رجب علی کر رہے ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال اگر نہ رکاا تو وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔جی بی کے وزیر اعلی اپنی آئینی اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔ علاقے کے عوام کو بنیادی ضروریا ت زندگی کی حاصل نہیں۔جب کہ وزیر اعلی کی طرف سے عوام کو را کا ایجنٹ قرار دے کر ا ن کی حب الوطنی پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے،اس موقع پر  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ممبر صوبائی اسمبلی و وزیر قانون آغا رضا، جی بی اسمبلی کی رکن بی بی سلیمہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،سید ناصر شیرازی،علامہ ہاشم موسوی، اسدعباس نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ان مزید کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں حالات کو دانستہ خراب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔گلگت بلتستان میں ناانصافیوں کا سلسلہ عوام کے اضطراب کا باعث ہے۔ سی پیک گلگت بلتستان سے گزر رہا ہے اور انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے. جی بی کے وزیر اعلی نے عوام کو را کا ایجنٹ کہہ کر عوام کی توہین کی ہے ۔گلگت بلتستان سے بھی کرپٹ وزیر اعلی کو ہٹانے کے لئے مہم شروع ہوچکی ہے۔جو نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نواز حکومت کا خاتمہ دراصل اس رعونت کا خاتمہ ثابت ہواجس نے عوام کو سوائے احساس محرومی کے اور کچھ نہیں دیا۔بلوچستان حکومت کے خاتمے میں ہمارا کلیدی کردار رہا ہے۔ہم نے ہمیشہ ایسی قوتوں کی مخالفت کی ہے جو عوامی مشکلات کے ازالے کی بجائے ذاتی مفادات کو مقدم سمجھتی رہیں۔ دہشت گرد طاقتیں اور تکفیری گروہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔یہ ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ڈی آئی خان کو ان مذموم عناصر نے تختہ مشق بنا رکھا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی ’’ماڈرن پولیس‘‘کے بلند و بانگ دعوے محض طفل تسیلیاں ثابت ہو رہی ہیں۔ڈیر اسماعیل خان میں پولیس کی نااہلی حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی شناخت کو مجروح کیا جا رہا ہے۔نا اہل سیاست دانوں نے ملک کے ترقی و استحکام کو اپنی انانیت اور مفاد پرستی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔نون لیگ اداروں کو تصادم پر اکسانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اداروں کو للکار کر حسینہ واجد کا کردار پاکستان میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔اداروں کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کر کے انہیں کمزور کرنا مسلم لیگ نون کا ماضی بھی شیوہ رہا ہے۔اب عوام مسلم لیگ کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت جان چکے ہیں اور ان مسترد شدہ سیاست دانوں کے جذباتی نعروں میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش استعماری طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کا حربہ تھا جسے پاکستان کی عوام نے ناکام بنا دیا ۔ اس حوالے سے راجہ ظفر الحق رپورٹ کو وعدے کے مطابق شائع نہ کرکے حکومت نے بددیانتی کا مظاہرہ اور اپنی بدنیتی کو آشکار کیا ہے۔ماڈل ٹاؤن شہدا کے ورثاء تاحال انصاف کے منتظر ہیں۔جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں ظالموں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔۔انصاف کی فراہمی میں تاخیر غم زدہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔یہ ظالم حکومت ہے جو احتجاج کا آئینی حق استعمال کرنے والوں پر لاٹھی گولی کے استعمال کو اپنا حق سمجھتی ہے۔عوام کی جان و مال اور ناموس کئی بھی محفوظ نہیں ۔ ملک میں جرائم کی شرح میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہوا ہے۔ قصور میں معصوم بچی پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ذمہ دار ابھی تک پولیس کے قابو میں کیوں نہیں آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں ملک کے سرحدی حالات کشیدہ ہو جاتے ہیں ۔نواز شریف بھارت کے خلاف لب کشائی کی ہمت کیوں نہیں کرتے۔انہیں ملک سالمیت سے زیادہ بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات عزیز ہیں۔ نواز شریف کے بیٹے عوام کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرونی ملک میں بزنس کر رہے ہیں اور پاکستان شہریت سے انکاری ہیں جب کہ باپ پاکستان میں اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔ جو ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔پاکستان میں کسی مجیب الرحمن کی اب قطعی گنجائش نہیں ہے۔پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذہبی قوتیں ملکی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گی،مجلس وحدت مسلمین کرپشن فری اور جمہوری پاکستان پر یقین رکھتی ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغاسید محمد رضا کے بلوچستان حکومت میں صوبائی وزیر شامل ہونے پر سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، آغا رضا ، ایم ڈبلیوایم بلوچستان اور کوئٹہ ڈویژن کے ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، آغا رضا ایک محنتی ، قابل ، فرض شناس او رتعلیم یافتہ رکن اسمبلی ہونے کی حیثیت سے وزارت قانون سمیت دیگر چار اہم وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کی گذشتہ چار سالوں میں جو مثالی خدمت کی ہے وہ پورے صوبے کیلئے قابل تقلید ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر، سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی، سیکریٹری وحدت یوتھ کاظم عباس، سیکریٹری خیر العمل ٹرسٹ زین رضوی، سیکریٹری تنظیم سازی زیشان حیدر، سیکریٹری مالیات فاران رضوی ،سیکریٹری شماریات سبط اصغر، سیکریٹری روابط عباس اشرف ودیگر نے کراچی ڈویژن کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ایک ممبر اسمبلی کی طاقت سے ہم نے بلوچستان میں اہم سیاسی کردار ادا کیا ہے ، ہمارے ممبر اسمبلی آغا رضا کی قابلیت ، صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت نومنتخب وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے انہیں وزارت قانون سمیت چار اہم قلمدان سپرد کیئے ہیں،انشاءاللہ بلوچستان میں ن لیگ کے کرپٹ وزیر اعلیٰ کی چھٹی کے بعد پنجاب کے ظالم اعلیٰ کی چھٹی قریب ہے،میٹروبس ، اورنج لائن ٹرین اور دیگر منصوبوں میں شہباز شریف حکومت نے بھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگایا ہے، صوبے میں کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹائون کے مقتولوں کے قتل کے جرم میں شہباز شریف اور ان کے حواریوں کو جلد سلاخوں کے پیچھے جانا ہوگا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغا رضا) کی بلوچستان کی نئی اتحادی حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور تقرری پر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی وریاستی کابینہ کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرلز اور ان کی کابینہ کے اراکین نے دلی مسرت اورتہنیت کا اظہار کیا ہے۔وحدت سیکریٹریٹ مظفرآبادسے جاری اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے تمام ریاستی قائدین نے کہا کہ رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کے صوبائی وزیر قانون اور پارلیمانی اموربلوچستان منتخب ہونے پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،شعبہ سیاسیات کے مسئول سید اسد عباس نقوی اور انکی ٹیم،رکن شوری عالی علامہ ہاشم موسوی،صوبائی نومنتخب وزیر آغارضا،خانوادگان شہدائے ملت جعفریہ اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مخلص کارکنان ایم ڈبلیوایم کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وزیراعلٰی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سینیٹ اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ صوبے میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق چلیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ قبل از وقت انتخابات اور سینیٹ انتخابات روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ نواب ثناء اللہ زہری پہلے بھی قابل قدر تھے اور آج بھی انکا عزت و احترام برقرار ہے۔ پچھلی حکومت نے جو کچھ کیا ہے، اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہمیں اپنا کام اچھے طریقے سے کرکے دکھانا ہے۔ جو بھائی ناراض ہوکر بیرون ملک بیٹھے ہیں، ان سے بات چیت کی جاسکتی ہے اور انہیں دوبارہ قومی دھارے میں لاکرعزت کا مقام اور برابر کے شہری کا حق دیا جائے گا۔ ہماری بات چیت کی پالیسی کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہے کہ دہشت گردی کو برداشت کیا جائے گا۔ دہشت گردی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ جو لوگ بے گناہ لوگوں پر حملے کرکے انہیں مارتے ہیں، ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

میں اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کروں گا اور اسکی بھر پور مزاحمت کروں گا۔ میری کابینہ میں 14 وزراء اور 5 مشیر شامل ہونگے، جن میں تمام پارٹیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ نئی کابینہ کے ارکان نوجوان اور متحرک ہونگے۔ بیوروکریسی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاملے میں تاخیری حربے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے پاس وقت کم اور مسائل کے انبار ہے۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ گوادر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ضرور ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہاں پینے کا صاف پانی نہیں۔ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلکہ سابقہ حکومت کی اچھے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ میرے لئے ہر رکن اسمبلی وزیراعلٰی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لئے منتخب اراکین اسمبلی کے ترقیاتی کاموں میں افسر شاہی کی غفلت اور رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاوُن کا لہو رنگ لائے گا، جس معاشرے میں انصاف ناپید ہو وہاں حصول انصاف کی جدوجہد میں ساتھ دینا اور ظالموں کو انجام تک پہنچانا ہر ذی شعور انسان پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما وزیرقانون بلوچستان سید محمد رضا نے عوامی خدمت میں مثالی کردار ادا کیا، انہوں نے آج ہماری قیادت اور کارکنان کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں،ان شاءاللہ قومی سیاسیت میں مجلس وحدت مسلمین مستقبل میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور آل شریف عوام کو ریلف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، قصور میں مظلوم ننھی بچی زینب کے قاتل کا تاحال سراخ نہ ملنا پنجاب حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، ہم مظلوموں کے حامی جماعت ہیں، مظلوم خواہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو ہم اس کے مددگار ہیں اور ظالم خواہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اس کے کیخلاف قیام کرنا ہمارا دینی اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے اور یہی مجلس وحدت مسلمین کا منشور بھی ہے۔

Page 11 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree