وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ چرچ پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کا دشمن ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے،جن کی ہم بھر زور مذمت کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کا دشمن ہے،حکومت کرسمس کی تقریبات کے دوران مسیحی عبادت گاہوں کو فول پر وف سیکورٹی فراہم کریں اور پاکستان بھر بالخصوص کوئٹہ شہر میں کالعدم مذہبی جماعتوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن شروع کرکے انکا قلعہ قمع کریں،اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت عرض کرتے ہیں اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا ملکی تاریخ کے اندوہ ناک سانحے پشاور آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ یہ دونوں زخم بتاتے ہیں کہ ایک ہی سوچ کا خنجر ہمارے دل کو زخم لگاتا رہا،یہ وہ سوچ ہے جس نے پاکستان کو ایک قومی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔ وفاق کے تقاضے نہیں سمجھے، جمہور کی حکمرانی نہیں مانی اور معشیت کو ایک اجتماعی نصب العین کے طور پر قبول نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار اصل مسئلہ معاشرے کے ذہن کو تبدیل کرنا ہے۔ عام لوگوں کی سوچ کو عدم برداشت اور تعصب کی گرفت سے آزاد کرنا ہے۔ ہمارے حکمران اس جنگ کی نوعیت سے پوری طرح آگاہ ہیں لیکن وہ ایسے معاشرے کے قیام سے غافل ہیں جس میں سوچ کی اور اظہار رائے کی آزادی ہواور قوم انتہا پسندی اور مذہبی دہشتگردی کے خلاف بے خوفی کے ساتھ کھڑی ہوسکے۔ 16دسمبر2014کے بعداس تحقیق کی اہمیت بڑھ گئی ہے کہ آخراچھے اور برے طالبان میں فرق کیو ں کیا جاتا ہے۔ دہشتگردوں کی پہچان تو ممکن ہے لیکن انتہا پسندی اور نفرت کی جڑوں تک پہنچناایک انتہائی دشوار عمل ہے، اگر انتہا پسندی اور نفرت کی تلقین کے زرائع کو ختم کیا جائے تو نئے دہشتگرد پیدا ہوتے رہیں گے۔ پاکستان میں انتہا پسندی کی جو فضا ہے اس میں دہشتگردی کے پھلنے پھولنے کے امکانات واضح ہیں گزشتہ برسوں میں مختلف آپریشنز مذہبی دہشتگردی کے خلاف کی ہے لیکن یہ بھی تسلیم کرنا چاہئے کہ فیصلوں کی میزان میں دہشتگردی کی سوچ ابھی سلامت ہے، سیاسی قوتوں میں ابھی یہ اعتماد پیدا نہیں ہوا کہ وہ کھل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہوں، 16 دسمبر محض ہمارے بچوں کی برسی نہیں، ان عناصرکی نشاندہی کا دن ہے جو دہشتگردی کی آبیاری کرتے ہیں، جس کی تازہ مثال کوئٹہ چرچ کا سانحہ ہے جس میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا۔وہ کھل کر دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہوں، 16 دسمبر محض ہمارے بچوں کی برسی نہیں، ان عناصرکی نشاندہی کا دن ہے جو دہشتگردی کی آبیاری کرتے ہیں، جس کی تازہ مثال کوئٹہ چرچ کا سانحہ ہے جس میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی اور بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا رضا نے جنرل (ر) موسیٰ کالج میں منعقدہ ایک تقریب سےخطاب میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم افراد کی شخصیت کا وہ عظیم سرمایہ ہے جو انسان میں چھپی ہوئی تمام صلاحیتوں کو شگوفا کر سکتی ہے اور تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسانی شخصیت کو نکھارتی ہے تعلیم کے بغیر کوئی شخص بلند انسانی مقامات تک پہنچ سکتا ہے نہ ہی کوئی قوم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے. لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں جس چیز کو سب سے کم اہمیت دی جاتی ہے وہ تعلیم ہے.  ستر سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارا تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے . حد تو یہ ہے کہ ہمارے جامعات و اداروں سے حاصل شدہ ڈگریوں کی خود ہمارے ملک میں ہی کوئی وقعت نہیں ہے چہ جائیکہ انٹر نیشنل سطح کی بات کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے انہی تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرنے والے جوان جاب کریٹر کی بجائے جاب سیکرز بن گئے ہیں اور نوکریوں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھیر رہے ہیں ہمارے جوان محنت بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس قابل نہیں بنتے کہ نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں تخلیق کریں  اسکی وجہ یہ نہیں کہ جوانوں میں صلاحیت موجود نہیں ہمارے جوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں لیکن ہمارا تعلیمی نظام انتہائی ناقص اور ایک صدی پراناہے نوجوان نسل کی یہ ابتری ہمارے مستقبل کی پیشنگوئی کر رہی ہے اور اگر حکومت اور مقتدر حلقوں نے اس بحران کی طرف توجہ نہیں دی تو مستقبل قریب میں وطن عزیز انتہائی خطرناک اور پیچیدہ مسائل سے دوچار ہوگا ضرورت اس امرکی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر نظام تعلیم کو بہتر بنایا جائے اور نوجوان نسل جوہمارے مستقبل کے معمار ہیں کو بڑی تباہی سے بچایا جائے . صوبائی سطح پر بھی حکومت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے انقلابی اقدامات اٹھا کر تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں کیونکہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ناقص نظام تعلیم ہے۔

وحدت نیوز(تفتان) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا) زائرین امام حسین ؑ کے آخری قافلے کے ہمراہ کوئٹہ سے تفتان بارڈر پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ بذریعہ سڑک اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے کربلا روانہ ہوں گے، آغا رضا نے وحدت نیوزسے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بارڈر پر اب تک پینتیس ہزار زائرین پہنچ چکے ہیں ،جن میں سے بیس ہزار سے زائد نے بارڈر کراس کرلیا ہے، جبکہ آئندہ دو روز میں باقی ماندہ زائرین بھی ایرانی حدودمیں داخل ہوجائیں گے،آغا رضا کے مطابق بلوچستان حکومت نے اربعین حسینی ؑ میں شرکت کیلئے پاکستان بھر سے فقط 140بسوں کی ایران میں داخلے کی اجازت دی تھی مگر اب تک 450کے قریب بسیں ایران میں داخل ہو چکی ہیں۔

 آغا رضا نے کہاکہ   میں نے خود ایک رات زائرین کے ہمراہ سڑک پر گزاری ان کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے ایف آئی اے اور امیگریشن حکام سے ملاقات کی ، میں نے خود اپنی شناخت ظاہر کیئے بغیر لائن میں لگ کر امیگریشن کا عمل مکمل کروایاتاکہ زائرین کو درپیش مشکلات کا بخود ملاحظہ کرسکوں ، انہوں نے کہا کہ اس برس ریکارڈ زائرین زمینی راستے سے براستہ ایران کربلائے معلیٰ جا رہے ہیں، مختصرعملے اور سہولیات کی کمی کے باوجود ایف آئی اے کا عملہ شب وروز زائرین کو ایران روانہ کرنے میں مصروف ہے، جو کہ شفٹوں میں یہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ، ایک روز میں پینتیس ہزار افراد کو بارڈر کراس کروانا ناممکنات میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیئے کوئٹہ سے نجف براہِ راست فلائٹ لیکر جانا کوئی مشکل کام نہیں تھالیکن اپنی قوم کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی میں نے زمینی سفر کو اہمیت دی تاکہ جس حد تک ممکن ہو زائرین کو درپیش مسائل کا حل نکال سکوں، اسی لیئے  میں کوئٹہ سے بلکل آخری قافلے کے ہمراہ تفتان بارڈر پہنچا ہوں، اس وقت کوئٹہ میں جو قافلے موجود ہیں یا تو ان کے ویزے کے مسائل ہیں یا بعض قافلہ سالار آگے جانا ہی نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ قافلہ سالار اور زائرین گرامی قدر اگر نظم ضبط میں بہتری لائیں تو امیگریشن کے عمل میں تیزی آسکتی ہے جس طرح ایرانی امیگریشن میں زائرین نظم وضبط کا خیال رکھتے ہیں اس بات بھی خیال رہے کہ پاکستان سے زیادہ ایرانی امیگریشن حکام ایک زائرین پر وقت صرف کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جارہ ایک بیان میں صوبائی رہنما اور کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا کہ پرویز مشرف کی باقیات السیئات پارٹی کی جانب سے پی بی 2 کے منتخب نمائندے کیخلاف ہرزہ سرائی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزکورہ حلقے کے عوام خصوصاً ہزارہ قوم کا منتخب کردہ نمائندہ آج نہ صرف ہزارہ قوم بلکہ پورے بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز بنی ہے۔ امریکہ یورپ سمیت بلوچستان اسمبلی کا کوئی بھی غیر ملکی دورہ ایم پی اے آغا رضا کے بغیر ممکن نہیں۔ پی بی 2 کے منتخب نمائندے کی کوششوں سے آج پوری دنیا ہزارہ قوم کی مظلومیت تسلیم کر چُکی ہے۔ بدنامِ زمانہ آمر پرویز مشرف نے ایک مداری کو نائب ناظم (زرغون ٹاؤن) بنایا جو آج اپنے آپ کو سیاست دان سمجھتا ہے۔ جن کے نائب ناظم زرغون ٹاؤن بننے کے بعد منظم طریقے سے ہزارہ قوم کی نسل کشی کا آغاز ہوا۔ ہزارہ قوم کی آواز دبانے کیلئے آمریت کے اس گماشتے نے ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش کی یہاں تک کہ اس فاشسٹ پارٹی نے ہزارہ قوم کو دہشت گرد قرار دے کر اسکے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کس منہ سے آمریت کی یہ باقیات پارٹی ہزارہ قوم کی نسل کشی اور ہزارہ قوم کے حقوق کی بات کر رہی ہے۔ اپنے اِن ہرزہ سرائیوں سے یہ کبھی بھی ہزارہ قوم کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر سکتی۔ ہزارہ قوم کے انتخاب کو تسلط کا نام دینا ہزارہ قوم کی توہین ہے۔ جسے ہزارہ قوم کبھی بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ ہزارہ قوم ایک باشعور اور سمجھ دار قوم ہے جو کسی کو بھی اپنے اوپر مسلط نہیں کرتی بلکہ اپنے ووٹ کے ذریعے ایک قابل سمجھ دار اور سیاسی بصیرت رکھنے والے نمائندے کا انتخاب کرتی ہے اور احمقوں اور مداریوں کو ہمیشہ سے مسترد کرتی آرہی ہے۔بیان کہ آخر میں گزشتہ روز سریاب رو ڈ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشتگردی کے حالیہ پہ در پہ واقعات انتہائی تشویشناک ہے لگتا ہے دہشتگردوں کو شیعہ ہزارہ نسل کشی کی کھلی چھوٹ مل گئی ہیں حکومت اور ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے متعلقہ علاقوں کو آپریشن کر کے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مکمل صفایا کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم کےزيرصدارت محرم الحرام کی مناسبت سےہيڈکوارٹرايف سی ميں سکيورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگرمکاتب فکرکی  مذہبی سماجی شخصیات نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتےھوۓ آئی جی ايف سی ميجرجنرل نديم احمد انجم نے کہاں کہ اتحادبين المسلمين،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور يکجھتی کے سلسلے ميں ايک دوسرےکا بھرپور ساتھ ديں،محرم الحرام ہميں قربانی،صبر اور اتحاد کا پيغام ديتا ہے،پاکستان ميں فرقہ واريت نہیں ہے بلکہ دہشتگردی ہے دہشتگرد کاکوہئ مذہب نہيں ھوتا اور ہم سب نے مل کر ان کا قلع قمعہ کرنا ہے،دشمن ہمارے اتحادوامن کو تباہ کرنے کے لےہر ممکن حربے استعمال کررہا ہے جيسےہم سب نےمل کر ناکام بنانا ہے،ہمارا مثالی اتحاد فرقہ بندی سے بالا تر ہےاور يہ اتحاد جاری رہے گا،فرقہ وارانہ اور گڑبڑ پھيلانے والے عناصر سےھوشيار رہا جائےاور ان کی بروقت نشاندہی کی جاۓ۔تاکہ شرپسندوں کو کيفرکردار تک پہنچایاجاسکے۔

وحدت نیوز (تفتان) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی گزارش پر بلوچستان حکومت کی جانب سے زائرین کربلا ومشہد کی سہولت کے لئےنئے پاکستان ہاؤس کی کشادہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے، کمشنر کوئٹہ امجد علی خان نے گذشتہ دنوں پاکستان ہاؤس کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، منصوبے پر 90ملین روپے لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ ڈیڑھ برس کی قلیل مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، واضح رہے کہ زائرین کودرپیش سنگین مشکلات کے باعث ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبد المالک سے نئے پاکستان ہاؤس کی تعمیرکا مطالبہ کیا تھابعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ تفتان بارڈر کے موقع پر اس منصوبے کا معائنہ کیا تھا اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل کی ہدایت کی تھی۔

Page 14 of 31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree