وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور (آرمی پبلک سکول )کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور جامع مسجد الحسین نیو ملتان کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی، اقبال خان کشفی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے دشمن ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا، آج ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بغیر کسی تمیز کے کاروائی کی ضرورت ہے، سیکیورٹی اداروں کو محب وطن اور دشمن کی تمیز برقرار رکھنی چاہیے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام کمرشل مارکیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مری روڈ پر پہنچی، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے امریکہ اوراسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا اور امریکی صدر کے اس فیصلے کو مسترد کیا گیا، احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل مولاناسید حسین شیرازی اور آئی ایس اوکے ڈویژنل صدر برادر طاہرنے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے جو کسی اصول، ضابطے اور قانون کو تسلیم نہیں کرتا، بیت المقدس فلسطینیوں کا ہے اور فلسطین عالم اسلام کے دل میں رہتا ہے، امریکہ کے ناجائز بچے کا وقت ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کم ہورہا ہے اور یہ جعلی ریاست ایک دن اپنے انجام کو پہنچے گی۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ اسے عالم اسلام کی مزید نفرت لینا ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن و آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی عدم بازیابی اور پنجاب حکومت کی ظالمانہ و جابرانہ اقدامات کیخلاف نماز جمعہ کے بعد ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، کراچی میں جامع مسجد المصطفیٰ عباس ٹاؤن، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون، جامع مسجد حسین آباد ملیر برف خانہ، جامع مسجد امامیہ ڈرگ روڈ، جامع مسجد امام موسیٰ کاظم کورنگی کراسنگ، جامع مسجد بن قاسم، جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور، تقی ظفر، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد یاسین، ثمر عباس، علامہ یعقوب صابری، میثم عابدی و دیگر نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے والے سن لیں کہ ہمیں یقین ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ اس مملکت خداداد کو ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے۔ علمائے کرام و رہنماؤں نے کہا کہ ریاست کی سرپرستی میں پالے گئے ملک دشمن دہشتگرد ٹولہ آج وطن کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، افغان جہاد کے نام پر ملک میں دہشتگردی اور کلاشنکوف کلچر درآمد کرنے والے آج ہماری حب الوطنی پر شک کر رہے ہیں، ہم اس وطن کے وارث ہیں، ہم پنجاب حکومت اور اس میں شامل دہشتگردوں کے سرپرست رانا ثنااللہ کے عزائم سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید ناصر شیرازی مادر وطن کا باوفا سپوت ہے، اس کا جرم پاکستان میں اداروں کی تقدس کی بحالی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے جدو جہد کرنا ہے، ہم مکتب اہلیبیتؑ کے پیروکار وں کو کوئی بھی دنیا کا ظالم و جابر حکمران جھکا نہیں سکتا، آج اس ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد حالات تبدیل نہ ہوئے، تو ہم شاہراہوں اور ایوانوں کا رخ کرینگے۔

علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ اور شہباز شریف ملکی سالمیت کیخلاف سازش میں مصروف ہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم سڑکوں اور حکومتی ایوانوں کا رخ کرے، ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے جس دشمن کا بھی پیچھا کیا ہے، وہ دنیا اور آخرت دونوں کیلئے رسوا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رانا ثنااللہ کالعدم تکفیری دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، ناصر شیرازی کو دہشتگردوں کے ایماء پر رانا ثنااللہ نے اغوا کیا ہے، ہم ریاستی اداروں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لیں۔ علی حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، جس قوم سے الجھنے کی کوشش کر رہے ہو، یہ وہ قوم ہے، جس نے چودہ سو سالوں سے یزید کا پیچھا نہیں چھوڑا، آل شریف کونسی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، سید ناصر شیرازی ملت تشیع پاکستان کا رہنما ہے، ہم تمام شیعہ تنظیمیں، بانیان مجالس، عزاداران قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ہیں اور ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سپہ سالار افواج پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناانصافی اور غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں اور ملک کو کسی نئے بحران کی طرف دھکیلنے سے بچائیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاری کے خلاف جامع مسجد کلاں کوئٹہ کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم علی موسوی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو پنجاب حکومت کی جانب سے ریاستی ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے عدلیہ کے تقدس کی خاطر رانا ثناءاللہ کے خلاف عدلیہ کا دروازہ کھٹکایا تھا جس کی سزا انہیں پنجاب کے گلو بٹوں کے ہاتھوں اغواء کرواکر دی گئی، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے لیئے اقدامات کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کے اغوا کے خلاف اسلام آباد،لاہور،ملتان،کراچی، کوئٹہ,سکردو،گلگت،سکھر اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ایم ڈبلیو ایم ، آئی ایس اور مختلف شیعہ سنی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہواجس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی اور مولانا انصاری نے کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف اور ناصر شیرازی کی فوری بازیابی کے نعرے درج تھے۔ شرکا نے پنجاب حکومت،شہباز شریف،رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے کہا مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر سیاسی و مذہبی جماعت ہے اورجماعت کے مرکزی سینئر رہنما ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کو اغوا کرکے حکومت پنجاب نے جس غنڈہ گردی اور سیاسی و مسلکی انتقام کا مظاہرہ کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ایک پُرامن جماعت ہے جس کا ملکی استحکام، رواداری و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار رہا ہے۔اس جماعت نے ہمیشہ ایسی قوتوں کی مخالفت کی ہے جو ملک میں نفاق کا بیج بو کر وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ اپنے بیانات کے ذریعے عدلیہ کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ اس کے خلاف ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ میں پٹیشین دائر کر رکھی تھی جس پر انہیں انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا ریاستی اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھنے والے نا اہل حکمران اپنے انجام سے زیادہ دور نہیں ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلی سابق وزیر اعظم کی رعونت کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھیں۔مقررین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت کے سینئر رہنما کے اغوا پرسوموٹو ایکشن لیتے ہوئے ذمہ دار اداروں کو طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا سیکورٹی اداروں کو دہشت کی علامت بنا کرعوام کو عدم تحفظ کا شکار کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ملک میں قانون و آئین کی بجائے طاقت و اختیارات کی حکمرانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو پھر قانون کے نام پر قانون شکنی کرنے والے عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملتی رہے گی۔

وحدت نیوز (رتودیرو، سکھر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کہا ہے کہ ملت تشیع ملک کی انتہائی پرامن محب وطن اور اتحاد کی داعی ملت ہے، ہمارے علمائے کرام سادات اور جوانوں کو ظالمانہ بیلنس پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے، مجاھد ملت علامہ سید حسن ظفر نقوی تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ جیل بھرو تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، صورتحال کا ادراک نہ کیا گیا تو ملک گیر تحریک چلے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مومنین گذشتہ کتنے مہینوں سے لاپتہ ہیں۔  جن کے بوڑھے والدین ارباب اختیار کےِ در  پر  باربار درخواست دیتے رہے مگر کوئی انہیں انصاف دینے کے  لئے آمادہ نہیں، ہم مختلف پروگراموں میں وقتاً فوقتاً بتاتے آرہے ہیں، پر آج تک انکا کوئی پتا نہیں چل پایا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے اج تک کسی مجرم کی حمایت نہیں نہ ہی آئندہ کبھی کسی مجرم حمایت کرینگے۔ مگر مظلوم کا ساتھ دینا ہمارا فریضہ ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کے ہم یہ ضرور کہتے ہیں کہ اگر کسی کو سزا دینی ہے تو وہ بھی آئین اور قانون کے مطابق  ہو۔ یہ نہیں ہوسکتا کے آپ کسی کو ماورائے قانون ماورائے عدالت اٹھائیں۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔  یہ ناقابل قبول ہےِ کہ آپ غیر قانونی طور پر کسی کو اٹھائیں اور اس کو پتا بھی نہ چلے کے اس کا قصور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے حکمران اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔ ہمارے بزرگ عالم دین مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا ہے، ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جلد حل کریں ورنہ ہم پورے سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
اور جیل بھرو تحریک ملک گیر رخ اختیار کرے گی۔ سندھ میں اس وقت بھی ہزاروں عاشقانِ اہل بیت ع جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔ پریس کانفرنس میں مجلسِ وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ احسان علی شر و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

Page 2 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree