وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری خارجہ امور کےعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر نہ فقط پاکستان بلکہ دنيا بھر ميں ظلم و بربريت كيخلاف پرجوش احتجاجات کی لہر اٹھے گی اور ظالموں سے ان کے ہر ظلم كا حساب لے گی۔ لبيک يارسول الله اور لبيک ياحسين کے فلک شگاف نعروں سے بہادر اور غيور پاكستانی قوم ان بزدل اور خائن حكمرانون کے ايوانوں كو ہلا كر ركهـ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےمرکز ی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

 

علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ احتجاجات اور لانگ مارج ہمارا جمہوری حق ہے اور يہ اس وقت تک جاری رہیں گے، جب تک قاتلوں كو عدالت ميں لا كر انہيں قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم ہر بيگناه خون کے ایک ایک قطرے كا حساب لے گی۔ تنگ نظر اور ڈكٹيٹر مزاج حكمرانوں كا جمیوريت سے كوئی تعلق نہیں اور نہ پاكستانی نظام جعلی جمہوريت اور جعلی مينڈیٹ سے چلايا جاسكتا ہے۔ پاكستان کی عوام آل سعود کی 35 سالہ غلامی کے نظام سے تنگ آچکی ہے۔ تمام مكاتب فكر اور مذاہب کے لوگ عوامی احتجاجات ميں شركت كرکے نئے پاكستان، اخوت و محبت کے پاكستان، رواداری و ملنساری کے پاكستان، خوشحال اور ترقی يافتہ پاكستان، علامہ اقبال اور قائدأعظم محمد على جناح کے پاكستان کی تشكيل ميں اپنا اپنا كردار ادا كریں۔ ہماری پوليس اور ديگر انتظامی اداروں ميں سروس كرنے والے افسران اور اہلكار ان ظالموں کے اشاروں پر انکی كرسياں بچانے كيلئے اپنے ہی بہن بهائيوں كو اذيت دینے اور انکے خون سے ہولی كهيلنے سے پرہيز كريں۔ سانحہ ماڈل ٹاون سے عبرت حاصل كريں، كوئی بهی عوام کی عدالت يا پهر خدا كی عدالت سے نہيں بچ سکے گا۔

وحدت نیوز(کراچی)عوام جعلی مینڈیٹ اور چور دروازوں کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکل چکے ہیں اب ان غاصبوں کا جانا ٹھہر گیا ہے انقلاب مارچ اور یوم شہداء میں شامل ہونے والوں کیخلاف کوئی بھی متشدد اقدام حکمرانوں کے تابوت آخری کیل ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکرٹری علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

 

علامہ امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب انقلاب مارچ میں ہر اول دستہ ثابت ہوں گے اور اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی صونائی کونسل کااہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم 35سال سے لاشیں اٹھا رہے ہیں ،دھرنے دیے ،احتجاج کیا،مگر یہ حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے، ہمارے شہیدقائدعلامہ عارف حسینی کے قاتلوں کو نواز حکومت نے رہاکیاقاتلوں اور جلادوں حکومتی سطح پر فری ہینڈ دیا گیا ہے عوام اس ملک میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔اور اب انشا اللہ با نیان پاکستان کی اولادیں شیعہ اور سنی مل کر اس ملک سے دہشت گردوں ،تکفیریوں کو نکال باہر کریں گے اورہر جبر کا مقابلہ مل کرکریں گے۔موجودہ حکومت جوآئین اور قانون کی پاسداری اور جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور عوام کو قانون کا سہارا لینے کا درس دیتی ہے مگرملک میں کہیں بھی کوئی بھی ادارہ محفوظ نظر نہیں آتا۔

 

انہوں نے انقلاب مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز حکومت نے کی جانب سے پنجاب میں کا رکنان کو ہراساں کیا جانے کی مذمت کرتے ہیں نواز حکومت نے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دینگے سندھ کا ہرگلی کوچہ مال روڈ اور ڈی چوک بن جائے گا۔اب کوئی ظالم ہمیں ملکی استحکام و ترقی اور عوامی حقوق کی جدو جہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا ہم نے اپنی مظلومیت کو اب عوامی طاقت میں بدل دی ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب ظالم اپنے انجام کو پہنچ جائینگے اور مظلوموں اور مستضعفین کو فتح و نصرت نصیب ہونگی۔اجلاس میں علامہ صادق رضا تقوی ،عالم کر بلائی،مولانا نشان حیدر ،عبد اللہ مطہری،حیدر زیدی،امتیاز شا بخاری ،شفقت حسین ،آٖصف صفوی نے شر کت کی۔


قا ئد شہید کی زندگی اگر چہ مختصر لیکن ثمرآور تھی، مجلس وحدت اسی ثمر کا نتیجہ ہے، مولاناہدایت العسکری
(علی پور وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ضلع علی پور کے زیر اہتما م شہید قا ئد علامہ عارف حسین الحسینی کی بر سی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع بعنوان فکرِ حسینیؑ سیمنیار کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی (صوبہ پنجاب) مولاناہدایت العسکری نے اظہار خیا ل کر تے ہوکہا کہ قا ئد شہید کی زندگیاگر چہ مختصر تھی لیکن ان کے کارنامے عظیم تر تھے ابھی تک ان کے اثرات ہمارے درمیان موجود ہیں مجلس وحدت مسلمین کی شکل میں پورے پاکستان میں ان کے افکار کی روشنی میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اسیر امامیہ ، سا بقہ صدر آئی ایس او سردار وسیم عباس خان مستوئی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور برادر شاکر حسین کاظمی شہید قا ئد کی شہادت پرخطاب کیا۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر موقع پر ملت کے لیے ہر اول د ستہ کے طور پرکام کیا اب آنے والے انقلاب مارچ کی دعوت دی ۔مولانا یوسف رضا کاظمی نے شہید قائد کی شہادت کے موضوع پر گفتگو کی اور شہید کی حیا ت پر اظہار خیا ل کیااس موقع پر مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف سے ضلعی جنرل سیکرٹری شعبہ نشرواشاعت خواجہ قمر عباس جعفری کی قیا دت میں مو منین کی بڑی تعداد نے شر کت کی جس میں آئی ایس او یونٹ اوچشریف کے یونٹ صدر کامران جعفری بھی موجود تھے آخر میں مجلس وحدت مسلمین علی پور سٹی کے سیکرٹری جنرل عدیل کاظمی نے اپنی کابینہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 10 اگست کو کوہاٹ میں ’’یوم عزم وفائے حسین ع‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجتماع کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی 26ویں برسی اور شہدائے تفتان کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ہونے والے اس اجتماع میں کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی ایجنسی کے عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں تشہیری مہم جاری ہے اور عید الفطر کے بعد سے عوامی شرکت زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنماوں کی جانب سے کارنر میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ اجتماع 10 اگست بروز اتوار صبح 8 بجے سے قومی امام بارگاہ استرزئی پایان کوہاٹ میں منعقد ہوگا، جس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویثرن کی جانب سے کیتھولک کلب میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ڈبلیو ایم کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن کو نہ پہنچانا توناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈاکٹر طاہرالقاری سے روش کار پر اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن ظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کا اتحاد ناگزیر ہے، اہل سنت نے عزاداری کے دفاع میں ہمیں سپورٹ کیا ہم بھی حقِ وفا نبھائیں گے،شیعہ سنی پاکستان کی اکثریت ہیں جن پرضیائی دور سے امریکی و سعودی ایماء سے اقلیت کو مسلط کرنے کی کوششیں کی گئیں ،امت مسلمہ غزہ کے مظلوموں کے لئے یک زبان ہو، اس موقع پرمرکزی ڈپٹی
سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی،علامہ حسن صلاح الدین،علامہ نثا ر قلندری علامہ جعفررضا، علامہ نعیم الحسن،علامہ حسن ہاشمی ،علامہ علی انور اور علی حسین نقوی،انجینئر رضا نقوی ،علی احمر,آصف صفوی سمیت دیگر نے شرکت کی، جس میں پرنٹ اور الیکڑانکس میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ نماز مغربین مولانا حسن صلاح الدین کی اقتدا میں ادا کی گئی۔

 

علامہ ناصر عباس  نے مزید کہا کہ سوشلز م اور کیپلٹزم کے نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ آج کنزیومر ازم کا دور ہے بچے کے بھوک اور رونا بھی کمرشل پراڈکٹ بن چکی ہیں۔ عالمی استکباری قوتیں دنیا میں شراور فساد پھیلار ہی اور تکفیری ٹولہ اسکتباری قوتوں کے پے رول پر کام کررہا ہے۔ اس کا ایک مرکز مصر، ایک مرکز سعودی عرب اور ایک مرکز پاکستان میں ہے یہ دوسرے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں ،القاعدہ، داعش، النصرۃ، لشکر جھنگوی اور جنداللہ ہیں ان عنوانات کے تحت پاکستان اور عالم اسلام میں مختلف مقامات سے جنگجوؤں کولاکر جمع کیا گیا ۔ افغانستان کے مقدس جہاد کو بھی یرغمال بنایا گیا اور اس کو تکفیریوں کے ہاتھوں میں ڈال دیا گیا ۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرانے کے لیے سعودی عرب کے پیٹ میں سب سے زیادہ درد ہوا اور شام میں تیراسی ملکوں کے دہشت گرد کو  لاکر جمع کیا گیا۔ عراق میں نوے فیصد اہلسنت کو تکفیریوں نے شہید کیا، لیکن سعودیہ کو اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی قیادت میں مقاومت اور شام کی حمایت پسند نہیں تھی اوردوہزار چھ میں حزب اللہ نے اسرائیل کو جب مار مار کر اس کے شانے سوجھادیے تھے تو وہ خوف کے مارے اپنی حدود میں دیوار اٹھانے لگا اور نیل اور فرات تک قبضے کی باتیں بھول گیا یہ سب سعودی حکومت کی بنا پر ہوا،ہمارے ملک میں بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ دیر سے شروع کرائی ، نواز شریف کی حکومت نے اس سلسلے میں تاخیر کرکے قاتل کا کردار ادا کیا ، آج جو آپریشن شروع ہوا ہے وہ پورے ملک میں ہوناچاہیے صرف شمالی وزیرستان تک محدود رکھنا ملک کے ساتھ دشمنی ہوگی۔ ہم اس تکفیری گروہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔  سوات میں اپریشن کر کےوزیرستان کو  چھوڑنا ایسا ہی تھا جیسے ثانپ کو زخمی کر کے چھوڑ دینا ۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت بلکل کوفے کے  ابن زیاد کی حکومت کی مثل ہے ۔ اس سال پنڈی میں ہمارے ساتھ  جو ہوا اس میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ کسی ایک شیعہ نے بھی کسی دکان کو آگ نہیں  لگائی نہ ہی کوئی شخص کسی شیعہ نے قتل کیا، اس واقعے میں دہشت گرد نہیں بلکہ گولڈ میڈلسٹ  طالب علم  اور گریڈ  14 سے19کے  سرکار ی افسر ان کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، اسٹیٹ ورسز شیعہ مقدمہ لڑا گیا ،حکومت نے سردار اسحاق کو شیعہ مکتب کے خلاف کیس لڑنے کے لئے ایک کروڑ روپے دیئے،  پنجاب حکومت کا جانبدارانہ کردار ہے، یہی کچھ ماڈل ٹاؤن سانحے میں ہوئے۔ وہاں پولیس نے قادری صاحب کے دروازے پر جو خواتین تھیں ان کے منہ میں گولیاں ماریں، یہ تکفیری ٹولے کی ہی سوچ ہے جو ماضی کی طرح سے دہشت گردی کررہے ہیں ، یہ پہلے بھی اسی طرح کرتے رہے، پنڈی کے سانحے میں سنی بھائیوں نے ہمارا ساتھ دیا، ہم نے ان سے وعدہ کیا ہم بھی آپ کا ساتھ دیں گے کیونکہ ہم نے وفا حضرت ابولفضل العباس سے سیکھی ہے ، ہم نے  طاہرالقادری صاحب کے دس نکاتی ایجنڈے میں دو اضافی نکات درج کروانے کے لئے دیئے ہیں ، ہم تمام قاتلوں کے خلاف ہیں۔ جب چلاس کا واقعہ ہوا تھا تو ہم نے نو دن تک دھرنا دیا تھا اور کیانی صاحب کو کہا تھا کہ ہم ان قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ان کی ڈوریں اپ کے گھروں تک جاتی ہیں ،  ہم پاکستان میں مارے جانے والے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، جب کوئی  مسجد میں ہے تو مسلمان شیعہ یا سنی ہے، مندر میں ہندو، چرچ میں عیسائی ہیں، لیکن جب باہر ہیں تو ہم پاکستانی ہیں۔ فلسطین میں ہر ساڑھے چار منٹ کے بعد حملہ ہورہا ہے،عرب حکمرانوں کی خیانتوں نے شام ، عراق اور فلسطین کو لہو لہان کر دیا ہے،  انشا اللہ اس سال یوم القدس مثالی ہوگا اور اس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کرنا چاہیے تاکہ فلسطین کے مظلوموں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی جاسکے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر جنجوعہ ،برگیڈیئر راحیل و دیگر اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بہشت زینبؑ ہزارہ قبرستان پہنچے اور شہداء ملت جعفریہ کے مقدس مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی ،حاجی عبدالقیوم چنگیزی،لیاقت علی ہزارہ، رضا وکیل، حاجی طاہر نظری، ڈی آئی جی فقیر حسین (ر)و دیگرموجود تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔ میں ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے اور آپ سے تعزیت کرنے کیلئے حاضر ہوا ہو ں۔ ایک عرصہ پہلے دھشتگردی کے خلاف آپریشن کے ایشو پر بعض حلقوں میں دوسری رائے پائی جاتی تھی،مگر دہشتگردی کے ان المناک سانحات نے جہاں دہشت گردوں کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا وہاں عوام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے اتفاق رائے پیدا ہوا۔

 

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ اور غیور ہزارہ قوم نے ہمیشہ پاک وطن کی سر بلندی اور بقا کیلئے قربانیاں دی ہیں اور رئیسانی گورنمنٹ کے خلاف ملک گیر دھرنے کے موقع پر تمام اداروں سے مایوس ہو کر عوام نے پاک فوج پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھااور یہ کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔اب جبکہ دھشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ملت جعفریہ پاک فوج کی مکمل حمایت اورکرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ اس ملک میں فر قہ واریت نہیں بلکہ ہمارے خلاف یکطرفہ دہشتگردی ہو رہی ہے۔اس موقع پرعلامہ محمد جمعہ اسدی نے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور حاجی عبدالقیوم چنگیزی نے قبرستان کی توسیع کی ضرورت کو بیان کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) بزرگ عالم دین اور نائب امام جمعہ گلگت شیخ یونس نجفی، شیعہ علماکونسل گلگت ڈویژن کے جنرل سیکریٹری علامہ شیخ شہادت حسین اورشیعہ علماء کونسل نگر کے راہنماء شیخ صلاح الدین بھی ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو گئے ہیں ، شامل ہو نے والے علمائے کرام کے اعزاز میں صوبائی سیکریٹریٹ میں ایم پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے معزز علمائے کرام کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت پر مبارک باد دی جبکہ صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس نے نو وارد علمائے کرام کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر انہیں خوش آمدید کہا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف علمائے کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین کے کاروان کا حصہ بن چکے ہیں ۔

Page 10 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree