وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی باچا خان مرکز پشاورمیں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین سے ملاقات۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری سیاسیات اورمشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کر رہے تھے ۔

ملاقات میں ملک کودرپیش مسائل اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مشکل معاشی صورت حال سے نکلنے کے لئے ہر طبقہ فکر کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔اس وقت خطے کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے ۔ سیاسی جماعتو ں کو ملکی مفاد کے لئے ملکر کر پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔

مرکزی رہنما اے این پی میاں افتخار حسین نے ایم ڈبلیو ایم وفدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ بین مسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ سمیت دہشت گردی کے خلاف واضح موقف اپنایا بلکہ اس حوالے سے اپنا کردار بھی ادا کیا۔ اے این پی نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے کارکنان سمیت اہم رہنماؤں کی قربانیا ں دی ہیں ۔ جس طرح پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اے این پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو باچا خان مرکزکا دورہ بھی کروایاگیا ۔ ایم ڈبلیوایم وفد میں مولانا ظہیر الحسن کربلائی ،ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں، انہوں نے ہر محاذ پر شیطان بزرگ امریکہ کو رسوا کیا ہے۔ آج امریکہ کے تمام شیطانی منصوبے ناکامی کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ تنظیمی دورے پر سکردو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال علامہ سید آغا علی رضوی,علامہ احمد علی نوری اور دیگر رہنماؤں نے کیا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری ، آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود ہیں ۔ تین روزہ دورے کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت کے صوبائی کنونشن میں شرکت کریں گےاور سکردو میں منعقد ہونے والے ڈیل آف دی سینچری سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور مشیر حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسد عباس نقوی کی اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے ملاقات۔

 دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگوہوئی ۔ اس موقع پر اسدعباس نقوی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا علی شیر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین سندھ، اصغریہ آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی اور سندھ کے ممتاز عالم دین علامہ محمد حسن جوادی کے اغوا، تشدد اور قتل کے خلاف عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم احتجاج منایا گیا۔ جیکب میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان میں دُہرے مظالم کے نشانے پر ہے، ایک طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ دہشتگردی اور شیعہ نسل کشی جاری ہے، تو دوسری طرف سندھ کے ایک ممتاز عالم دین کو گھر سے اغوا کیا جاتا ہے، چار ماہ قید کے دوران غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے، شدید بیماری کی حالت میں ادویات نہیں دی جاتیں اور پھر جب ان کی حالت انتہائی خراب ہوتی ہے، تو انہیں لاش سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ حیدر علی جوادی نے نصف صدی اس ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے وقف کی ہے، انہیں خدمت کا صلہ انہیں بڑے بیٹے کی لاش اور تذلیل و توہین کی صورت میں دیا گیا، یہ رویہ قابل مذمت ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اس سانحے کے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے، محب وطن اور شریف شہریوں کے ساتھ اس ناروا سلوک سے ریاستی اداروں کا کردار سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ نئی حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے، تکفیری دہشتگرد اس ملک اور عوام کیلئے خطرہ ہیں، ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں امن قائم کرکے ہی نئے پاکستان کی نوید سنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یمن اور کابل میں معصوم انسانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جاری ظلم و فساد میں عالمی دہشتگرد امریکا کا ہاتھ ہر جگہ نظر آرہا ہے، جسے کاٹنا ضروری ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اتحاد امت کے لئے جو کردار اد کیا ہے، اسکی مثال نہیں ملتی، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کیخلاف قیام کا درس تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو اسی جماعت نے دیا، سانحہ ماڈل ٹاون میں مظلوم شہداء کے خاندانوں کا ساتھ نبھانے میں جو کردار مجلس وحدت مسلمین کے قائدین نے ادا کیا، اسے ہم زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی استقامت کا نتیجہ ہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان نے تنزیلہ شہیدہ کی بیٹی بسمہ کو بلاکر یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاون کو انصاف دلا کر رہوں گا، آج اس سمینار میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی اس بات کی غمازی ہے کہ قوم متحد ہے اور چند شرپسندوں کے ہاتھوں وطن عزیز کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔

Page 1 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree