کورکمانڈربلوچستان ناصر جنجوعہ کی وفد کے ہمراہ بہشت زینب ع میں حاضری،ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں سے ملاقات

11 جولائی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) کور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر جنجوعہ ،برگیڈیئر راحیل و دیگر اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ بہشت زینبؑ ہزارہ قبرستان پہنچے اور شہداء ملت جعفریہ کے مقدس مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا،ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ،ممتاز عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی ،حاجی عبدالقیوم چنگیزی،لیاقت علی ہزارہ، رضا وکیل، حاجی طاہر نظری، ڈی آئی جی فقیر حسین (ر)و دیگرموجود تھے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔ میں ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے اور آپ سے تعزیت کرنے کیلئے حاضر ہوا ہو ں۔ ایک عرصہ پہلے دھشتگردی کے خلاف آپریشن کے ایشو پر بعض حلقوں میں دوسری رائے پائی جاتی تھی،مگر دہشتگردی کے ان المناک سانحات نے جہاں دہشت گردوں کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا وہاں عوام میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے اتفاق رائے پیدا ہوا۔

 

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملت جعفریہ اور غیور ہزارہ قوم نے ہمیشہ پاک وطن کی سر بلندی اور بقا کیلئے قربانیاں دی ہیں اور رئیسانی گورنمنٹ کے خلاف ملک گیر دھرنے کے موقع پر تمام اداروں سے مایوس ہو کر عوام نے پاک فوج پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے دھشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا تھااور یہ کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔اب جبکہ دھشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے ملت جعفریہ پاک فوج کی مکمل حمایت اورکرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ اس ملک میں فر قہ واریت نہیں بلکہ ہمارے خلاف یکطرفہ دہشتگردی ہو رہی ہے۔اس موقع پرعلامہ محمد جمعہ اسدی نے شہداء کے بچوں کی تعلیم اور حاجی عبدالقیوم چنگیزی نے قبرستان کی توسیع کی ضرورت کو بیان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree