وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے آٹھ نئے یونٹس تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف کے سیکریٹری جنرل سید زوالفقار شاہ نقوی نے وحدت نیوز کو جاری بیان میں بتایا کہ انتھک محنت اور شب و روز رابطوں کے بعد ایم ڈبلیو ایم تحصیل تونسہ شریف میں آٹھ نئے یونٹ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے ،نئے تشکیل کردہ یو نٹس اور منتخب عہدیداران کی تفصیل اس طرح ہے ، ۱)ایم ڈبلیو ایم بستی گمب یونٹ ، سیکریٹری جنرل مولاناغلام رسول اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملک اعجاز منتخب ہو ئے ۔۲)ایم ڈبلیو ایم بستی کھریونٹ ،سیکریٹری جنرل  مولانا سید مرید کاظم شاہ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملک محمود  منتخب ہو ئے ۔۳)ایم ڈبلیو ایم بستی فتح خان یونٹ ،سیکریٹری جنرل نذر حسین ملک   اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل  جاوید عباس منتخب ہو ئے ۔۴)ایم ڈبلیو ایم بستی گراں والایونٹ ،سیکریٹری جنرل مولانا ارشاد حسین    اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل الطاف حسین    منتخب ہو ئے ۔۵)ایم ڈبلیو ایم قصبہ ممدانی طبی یونٹ ،سیکریٹری جنرل حاجی بشیر احمد اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل حاجی منظور احمد  منتخب ہو ئے ۔۶)ایم ڈبلیو ایم بستی عظیم    یونٹ ،سیکریٹری جنرل نور احمد      اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر حسین شاہ    منتخب ہو ئے ۔
۷)ایم ڈبلیو ایم بستی کھر والا  یونٹ ،سیکریٹری جنرل اختر عباس شاہ     اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل خضر عباس   منتخب ہو ئے ۔۸)لٹری شمائیل یونٹ ، سیکریٹری جنرل غضنفر عباس ڈپٹی سیکریٹری جنرل ریاض حسین منتحب ہو ئے ۔

وحدت نیوز( کراچی) کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد مولانا اکبر حسین کے قتل کی پرزور مذمت کر تے ہیں ، کراچی سمیت ملک بھر میں بے گناہ شیعہ سنی عوام کے قتل میں امریکی و عربی سرمایہ استعمال ہو رہا ہے، پاکستان کے دیرینہ دوست ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر نے والے ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب عوام کو جواب دیں کہ مولانا اکبر حسین کے قتل میں کس ملک کا سفارت خانہ ملوث ہے،سندھ حکومت شہر قائد میں تکفیری گروہ کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف آویزاں بینرز کے خلاف فوری کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہا ؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

ان کا کہناتھا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن دو سیاسی جماعتوں کے اختلافات کی بھینٹ چڑھ گیا، پولیس و رینجرز نے محض ڈرامائی گرفتاریاں کیں ، سینکڑوں ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے دعوے دار پولیس و رینجرز حکام کسی ایک مجرم کو بھی سزا دلوانے میں کامیاب نہیں ہو ئے ،سی آئی ڈی نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور یکطرفہ دہشت گردی کو فرقہ واریت کا لبادہ اڑھانے کی مضموم سازش شروع کر دی گئی ہے، ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے گذشتہ دنوں پریس کانفرنس میں ڈیڑھ ماہ قبل گرفتار کیئے گئے بے گناہ شیعہ جوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ایسے واقعے میں ملوث قرار دیا جو ان کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد رونما ہو، راجہ عمر خطاب نے بیرونی قوتوں کو خوش کر نے کے لئے ان بے گناہ جوانوں کو خطرناک دہشت گرد اورپڑوسی برادر اسلامی ملک ایران سے تربیت یافتہ قرار دیا ،انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام اور بھائی چارے کی فضاء کی تشکیل میں مسلسل کوشاں نظر آتا ہے، ساتھ ہی پاکستان پر آنے والی قدرتی آفات میں جس مملکت نے سب سے پہلے ، ہر شعبے میں دل کھول کر ملت پاکستان کی داد رسی کی وہ یہی برادر اسلامی ملک ایران تھا اور کوئی نہیں ۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سمیت دنیا کا ہر باضمیر انسان با خوبی واقف ہے کہ پاکستان سمیت ، عراق ، شام ، لبنان ، یمن ، بحرین ، مصر، افغانستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی اور بربریت کن ممالک کے سرمائے اور زرائع سے کی جا رہی ہے،  علامہ مختار امامی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب سے بے گناہ شیعہ جوانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دیئے گئے من گڑت بیان پر باز پرس کرے اور تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے شہر قائد میں آویزاں دل آزار بینرز کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کریں جس میں برادر اسلامی ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی ہے۔

وحدت نیوز(جلال آباد) ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جلال آباد یونٹ کے سکیرٹری جنرل شیخ خادم حسین رحیمیؔ نے کہا صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کا سانحہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی رٹ لگانے والے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک باشعور انسان حیرت ذدہ ہوتا ہے ۔ کہ بندوق کی نوک پر اپنا نظریہ زبردستی ٹھونسنے مذاکرات چہ معنی دارد؟ مذاکرات تو اس وقت ممکن ہیں ۔ جب فریق دوئم سیز فائر پر کاربند ہو ۔ جبکہ طالبان جن کی پشت پناہی امریکہ کر رہا ہے اور مملکت عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہے افواج پاکستان پر مسلسل حملے اور بے گناہوں کا خون بہانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ اب پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور معصوم شہریوں سے زندگی کا حق چھینے والوں سے اب جنگ کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں رہا۔ حکومت وقت افواج پاکستان کی مدد سے ان خونی جنونیوں سے برسرپیکار ہو ۔ انشاء اللہ پوری قوم ان کے پشت پر کھڑی ہوگی ۔ شیخ خادم حسین رحیمی نے مطالبہ کیا کہ مستونگ واقع میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور حکومت وقت ایران جانے والے زائرین کا راستہ محفوظ بنائے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسؤل امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سمیت ملت تشیع کے درجن بھر افراد کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر سرگودھا پولیس نے یک طرفہ کارروائیوں کا یہ ناروا سلسلہ بند نہ کیا تو مجلس وحدت مسلمین احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائے گی، صوبائی حکومت کے ذمہ داران اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں کالعدم تنظیم کے ایک صوبائی رہنما کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے دباؤ میں آ کر نہ صرف دس بیگناہ افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی بلکہ اس واقعہ کی آڑ میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کے محافظ، تین دیگر کارکنوں اور عام شہریوں کو بلا جواز حراست میں لیا۔

 

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا یہ ناروا فعل ہر حوالے سے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کا کوئی بھی فرد فرقہ ورانہ قتل اور دہشت گردی میں ملوث نہیں، تکفیری مسلح گروہ پرامن عوامی جدو جہد پر ایمان رکھنے والی نظریاتی جماعت مجلس وحدت مسلمین کو دہشت گردوں کے مد مقابل لانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور پولیس اس گروہ کی ایما پر بیلنس کی پالیسی اپنا کر قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ جب تک حکومتی ایوانوں میں موجود کالی بھیڑیں بیلنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس وقت تک ملکی حالات نہیں سدھر سکتے، قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا کرنے سے قتل و غارت اور خونریزی کو روکا نہیں جا سکتا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے وحدت کے فروغ کیلئے عملی کردار ادا کیا اور ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کے مکروہ عزائم ناکام بنا دیئے، چاہیے تو یہ تھا کہ پولیس فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرتی لیکن اس کے بر عکس پولیس اور اتظامیہ اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کیلئے پرامن افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کی ہر محب وطن شہری مذمت کر رہا ہے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سمیت سرگودھا ، بھکر اور دریا خان سے بلاجواز گرفتار کئے گئے ملت تشیع کے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پولیس جانبدارنہ رویہ ترک کے قتل و غارت گری کے تمام واقعات کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنائے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف الزہراء ہال اسکردو میں دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں خواتین جوق در جوق شریک ہو رہی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سیدہ عصمت نےوحدت نیوزکے ذرائع کو بتایا ہے کہ جب کوئٹہ کی شدید سردی میں خواتین مائیں، بہنیں اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کے ہمراہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہوں تو ہم کیسے گھروں میں چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم بھی صدائے احتجاج بلند کرتی رہیں گی۔

وحدت نیوز(جھنگ) مستونگ میں زائرین کی بس پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری اور ہزارہ برادری کے مطالبات کے حق میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی، جو ایوب چوک پہنچ کر دھرنے میں بدل گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اظہر کاظمی نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا۔ احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں شریک افراد نے زبردست نعرے بازی کی اور اس امر کا عزم ظاہر کیا کہ جب تک ہزارہ برادری کے مطالبات پورے کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم نہیں کروائے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کر رہے تھے۔ ایوب چوک جھنگ میں دھرنے کیوجہ سے جھنگ فیصل آباد روڈ بھی سہ پہر کے وقت سے بند ہے۔ احتجاجی دھرنے میں مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

Page 13 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree