وحدت نیوز (اسلام آباد) نواز شریف کی طالبان نواز حکومت کی ایماء پر جناح کنونشن سینٹر میں قومی امن کنونشن کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک پر کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے قومی امن کنونشن کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہداء کے رہنماؤں  کے حکم پر   ڈی چوک پر پنڈال کی تیاری کا کام شروع کیا گیا جو کارکنان کی انتھک محنت کے بعد اب مکمل ہوگیا ہے۔ پنڈال میں اسٹیج کے ساتھ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) اور صاحبزادہ فضل کریم (رہ) کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔ پروگرام کی تیاری کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی سعید رضوی بھی موجود ہیں۔ پنڈال کی سیکورٹی کے فرائض وحدت یوتھ کے رضاکار انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شفقت شیرازی نے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادران نے رات گئے خون جما دینے والی سردی کے باوجود جس ہمت کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی، برادران کا یہ خلوص ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی سازشوں کے باوجود ہم اپنے پروگرام کو منعقد کررہے ہیں اور انشاء اللہ دنیا دیکھے گی کہ ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی سازش کرنے والوں کے خلاف قومی امن کنونشن ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر مین جاری شیعہ نسل کشی ، کوئٹہ میں زائرین پر طالبان کے حملے اور کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، سجاول میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو نے کہا کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف زمین تنگ کر نے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ، کوئٹہ ، ڈی آئی خان ، لاہور،راولپنڈی، خیر پور سمیت ملک بھر میں چن چن کر شیعہ فعال شخصیات کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، کوئٹہ میں زائرین پر پے در پے حملے کیئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، طالبان جانور ہیں ، ان سے زبان نہیں بندوک سے بات کی جائے، کراچی میں ایک لسانی جماعت مسلسل ہمارے فعال شیعہ کارکنان کو دھمکیاں دے رہی ہے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں اسی لسانی جماعت میں شامل تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں ، یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے، پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے ٹارگٹ کلرز گرفتار کیئے ہیں جو شیعہ اور سنی دونوں مکتب کے لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری دہشتگردی، شیعہ نسل کشی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف یوسف حسین پر لسانی جماعت کی جانب سے قاتلانہ حملہ، بلدیاتی امیدواروں کے قتل اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، حکومت ہوش کے ناخون لے اور محب وطن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، کراچی میں ایک مخصوص قبضہ مافیا ایم ڈبلیوایم کی سیاسی فعالیت سے خوف زدہ ہے، اگر اس نام نہاد حق پرست ٹولے ان اپنی صفوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر نہ کیا تو ایم ڈبلیو ایم عالمی سطح پر اس دہشت گرد لسانی جماعت کے خلاف آواز حق بلند کر نے پر مجبور ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تین امیدوار محمد علیم عرف عالم ہزارہ،صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کامران چورنگی گلستان جوہر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ امین شہیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علی حسین نقوی، تصور حسین نقوی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے اس موقع پر ’’ لبیک یا حسین (ع)، شہادت سعادت، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔ نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے سوگوار لواحقین اور تنظیمی کارکنان ایک دوسرے سے مل کر دہاڑے مار مار کر رو رہے تھے۔ بعدازاں تینوں شہیدوں کے جسد خاکی کو مغل ہزارہ گوٹھ کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تدفین میں ہزاروں سوگواروں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، واضح رہے کہ شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کو گزشتہ روزڈالمیا روڈ پر لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی سےبلدیاتی انتخابات میں بھر پو ر حصہ لیں گے،مختلف یونین کونسلز میں آزاد اور مشترکہ حیثیت سے حصہ لینے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ، سنی اتحاد کونسل ، پاکستان پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مسلسل رابطے جاری ہیں، پہلوان گوٹھ کے حلقے سے بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور
حصہ لیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے پہلوان گوٹھ کے دورے کے دوران تنظیمی کارکنان سے خظاب کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کر اچی میں اپنی سیاسی شناخت کے ساتھ بلدیاتی انتکابات میں بھر پور حصہ لینے کے لئے تیار ہے ، کراچی کے چھ اضلاع کی مختلف یونین کونسلز میں آزاد اور مشترکہ پینلز کی تشکیل کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں انشاء اللہ جلد واضح حکمت عملی کا اعلان کر دیا جائے گا ، پہلوان گوٹھ میں بھی ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر راولپنڈی سمیت پورے ملک میں سیکورٹی انتظامات کو مثالی قرار دیتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے پر حکومت، پولیس انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، امام بارگاہ قدیمی راولپنڈی میں جلوس عزا کے اختتام پر عزاداروں سے خطا ب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ، حساس ترین جلوس کا بخیریت منزل پر پہنچنا ثابت کرتا ہے کہ حکومت اور ادارے خلوص نیت سے کام کریں تو ہر سازش کا راستہ روکا جا سکتا ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کے موثر کرادار کے نتیجے میں راولپنڈی میں شدت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باوجود ان کے مذموم8 ارادے خاک میں مل گئے ، علامہ شفقت شیرازی نے اتحاد ، اخوت ، بھائی چارے اور بین ا لمسالک ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے پر راولپنڈی کے تاجروں ، اور برادران اہلسنت سمیت تمام مکاتب فکر کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اتحاد کی قوت سے نہ صر ف سانحہ عاشورہ راجہ بازار کی آڑ میں ہونیوالی ملک میں فتنہ و فساد پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی بلکہ سرزمین پاکستان پر بین مسالک ہم آہنگی کاایسا ماحول پیدا ہوا جس کے نتیجے میں ملک و ملت کے خلاف ہونیوالی کوئی بھی اندرونی و بیرونی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔انہوں نے حکومت انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول کے دورا ن منعقد ہونیوالی میلاد البنی ؐ کی محافل اور جلوسوں کے دوران بھی اسی نوعیت کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ شدت پسندوں کو اس ماہ مبارک میں بھی کسی تخریبی کاروائی کا موقع نہ مل سکے ، ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بین المسالک ہم آہنگی اور ملت اسلامیہ کی وحدت پر یقین رکھتی ہے ، انشاء اللہ محرم الحرام اور صفر کے ایام کی طرح ماہ ربیع الاول میں بھی بین المسالک ہم آہنگی کی یہ فضا بر قرار رکھی جائے گے اور جشن میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے نکالے جانیوالے جلوسوں کے خلاف کوئی بھی استعماری سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی،انہوں نے جلوس عزا کے اختتامی خطاب میں ملک کی سلا متی و استحکام ، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے حوالے سے خصوصی دعا کرائی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree