وحدت نیوز(کوئٹہ ) صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ نے بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کے ساتھ ملاقا ت کی اور علاقے کے مسائل ،سانحہ راولپنڈی ،بلدیاتی الیکشن اور مختلف موضوعات کے حوالے سے اہم خطاب بھی  کیا ۔اس موقع پر  مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی علامہ سید ہاشم موسوی،ڈویژنل سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی اور دیگر عہدہداران کے ساتھ اہل تشیع کے بزرگان نے بھی شرکت کی ۔

 

ناصر عباس شیراز ی کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ۷ دسمبر کو کوئٹہ کے غیور عوام ایک مرتبہ پھر مجلس وحدت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بلدیاتی انتخابا ت میں اپنا حق رائے دہی مجلس وحدت مسلمین کے حق میں استعمال کریں گے اور ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کا کامیاب بنائیں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت تشیع میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گی ، پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے پیدا ہونیوالی پیدا ہونیوالی موجودہ صورتحال ہمارے لئے نئی نہیں ہم چودہ صدیوں سے ایسے حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی کے ساتھ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے، انہوں نے ان خیالات کا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفت روزہ وحدت کو دئیے گئے خصوصی انٹر ویو کے دوران کیا ، علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر راولپنڈی اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جو بھیانک کھیل کھیلا گیا اسے شیعہ سنی علمائے کرام نے مل کر نہ صرف ناکام بنایا بلکہ جراتمندی کا مظاہرہ کریتے ہوئے وطن شمن عناصر کے چہروں سے نقاب بھی الٹ دیئے ،الحمد للہ آج شیعہ اور سنی مکاتب فکر سمیت تمام مسلمان متحد ہو کر دہشت گردوں کے مد مقابل کھڑے ہیں اور دہشت گرد تنہا ہیں ۔



انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی ایک منظم سازش کا حصہ تھا، جس کے فوراً بعد عید میلاد النبی ؐ اور عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ شروع ہو گیا ، ایک ناصبی ٹولہ جسے مقامی اور بین الاقوامی خفیہ ہاتھوں کی سرپرستی حاصل ہے ، پورے عالم اسلام کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسلام اور عالم اسلام کے خلاف کے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم حکوت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ تشیع کوئی چھوٹا گروہ نہیں ،بلکہ ایک ملت ہے اسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ، ہم محب وطن ہیں جبکہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ، دنیا نے دیکھا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں کس طرح فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کی گئی اور پورے پاکستان میں شیعہ سنی علمائے کرام اور عوام نے اپنے اتحاد کی قوت سے اسے ناکام بنایا ، ہم علمائے اہلسنت اورعوام کے اس جراتمندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فسادی زہر اگلنے والے دہشت گردوں کے مراکز کو بند کیا جائے ، راولپنڈی میں جلائی جانیوالی مساجد، اور امام بارگاہوں کی سرکاری سطح پر تعمیر نو کرائی جائے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ میلاد اور عزادای کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں کہ وہ اپنی یہ حسرت قبر میں ہی لے کر جائیں گے ، یہ جلوس عزا و میلاد ساری دنیا مل کر بھی ختم نہیں کر سکتی ، انہوں نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے بے گناہ عزاداروں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

وحدت نیوز ( راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی موثر جدوجہد کے نتیجے میں ریجنل پو لیس آفیسر راولپنڈی نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں گرفتار کئے گئے بیشتر اسیروں کو کو رہا کر دیا اورایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ پولیس کسی بھی صورت میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرے گی ، رہائی پا نیوالوں میں سید عمار شاہ ، اکمل شاہ ، کامران شاہ، تنویر بٹ ناصر حسین، بلو سمیت دیگر اسیر شامل ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں میجر ریاض اور ملک تاج محمد اور اسیران کی رہائی کے تشکیل دی جانیوالی پانچ رکنی کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ آر پی او راولپنڈی عمر حیات لالیکا سے ملاقات کی تھی ، انہوں نے اس موقع پر بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔



علامہ شفقت شیرازی نے آر پی او راولپنڈی کو بتایا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے لئے کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چادر اور چادر ی کا تقدس پامال کر رہی ہے جبکہ بعض علاقوں سے پولیس کی جانب سے گھروں میں داخل ہو کرنقدی اور قیمتی سامان اٹھانے کی بھی اطلاعات ملی ہیں ، آر پی اور عمر حیات لالیکا نے انہیں اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ پولیس کس بھی صورت میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرے گی ، جس کے بعد انہوں نے بے گناہ اسیروں کی رہائی کے حکامات جاری کئے ۔ علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم راجہ بازار کے المناک سانحہ کی تحقیقات اور حقائق کو منظر عام پر لانے کیلئے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ۔

وحدت نیوز(حیدر آباد) لطیف آباد میں پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانے بنانے کی پرزور مذمت کر تے ہیں ، جب عوام کے محافظ دہشت گردی سے محفوظ نہ ہوں تو عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کون لے گا۔ حیدر آباد جیسے پر امن شہر میں دہشت گردی کی کاروائی جس میں۴ پولیس اہلکاروں سمیت  ایم ڈبلیو ایم کے ہمدرد اختر حسین زیدی بھی شہید ہو ئے باعث تشویش ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی نے وحدت ہاؤس حیدر آباد سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ اس دہشت گردی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دے ورنہ یہ دہشت گرد حیدرآباد کی فضا کو خراب کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے خدارا اب دہشت گرد کو روکا نہ گیا تو ہمارا حیدرآباد جو پر امن شہر ہے وہ دہشت گردوں کی لپیٹ میں نہ آجائے۔ مولانا امداد نسیمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جتنے بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتے ، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی علامہ سید صادق رضا تقوی سے پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر جناب حبیب اللہ صدیقی کی سربراہی میں ایک وفد نےملاقات کی ، ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ میں ہو نے والی اس ملاقات میں پی ایف پی کی جانب سے علماء رابطہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مفتی جناب منیر احمد شاکر اور محمد عمران احمد، میڈٰیا انچارج حافظ عابد خان اور ضلع جنوبی کے صدر جناب حافظ عبد الشکور شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے صوبائی دفتر کے مسؤل برادر ناصر حسینی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل  حسن ہاشمی ،پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر سانحہ راولپنڈی اور سانحہ انچولی کے پس پردہ عوامل اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آواز بلند کرنے اور لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق رائے ہوا ۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں بم دھماکے کی جگہ پر سنی اتحاد کونسل کی جانب سے علاقے کے شیعہ و سنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور وحدت کی فضاء کے فروغ کیلئے امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما طارق محبوب نے کی جبکہ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے رہنما مولانا فیصل عزیزی سمیت دیگر اہل سنت علماء بھی موجود تھے۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ شوکت مغل، عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے علامہ مرزا یوسف حسین، مرکزی تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی، جعفریہ الائنس کے شبر رضا، ایڈوکیٹ تصور نقوی، علامہ دیدار جلبانی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی امن واک کے موقع پر موجود تھی۔

 

امن واک سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، مٹھی بھر دہشت گرد ملک کا امن غارت کررہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے، کالعدم جماعتیں اہل سنت کا نام استعمال کرکے امت مسلمہ کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن آج کی اس واک میں موجود شیعہ و سنی علماء کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف شیعہ و سنی عوام ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انچولی دھماکہ میں شیعہ و سنی افراد نے مشترکہ طور جام شہادت نوش کیا جو اس بات کا اعلان ہے کہ دہشت گردوں کا شیعہ و سنی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بیرونی ریال پر پلنے والے لوگ ہیں کہ جو پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کو مرکز بنانا چاہتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree