وحدت نیوز(ملتان) سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ ملتان میں سانحہ مستونگ کے خلاف امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو چوک نواں شہر پہنچ کر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تہور حیدری، محمد عباس صدیقی اور دیگر نے کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ جب تک شہداء کے ورثاء کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ جب تک کوئٹہ کے شہداء کی تدفین نہیں ہوجاتی ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنے کے شرکاء کے لیے لنگر، نیاز، چائے اور سوپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(فیض گنج) پاکستان ایٹمی مملکت ہو نے کے باوجود دہشت گردی کا شکار ہے ، نواز لیگ نے مٹھی بھر دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، حکمران دہشت گردوں پر نہیں عوام ہر بھروسہ کریں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجازحسین بہشتی نے فیض گنج پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما یعقوب حسینی ، ضلعی رہنما آغا منور جعفری، کاظم چانگ اور سرور حسینی بھی موجود تھے۔


علامہ اعجاز بہشتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھی نواز لیگ کی حکومت نے دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں اور دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں جب پاکستان میں قانون عدالتیں اور افواج موجود ہیں تو دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کی کیا ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی فسادات نہیں ہیں اور شیعہ سنی بھائی ہیں چند دہشتگرد مساجد،امام بارگاہوں اور پاک افواج ،پولیس کو نشانہ بنارہے ہیں اور کراچی میں سرعام سی آئے ڈی افسر چودھری اسلم کو شہید کیا گیا اور دہشتگردوں نے اس کی زمیداری قبول کی اس کے باوجود بھی مرکزی حکومت دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کے لئے تیار ہے جو پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اس نے مزید کہاکہ زائرین پر خودکش حملے کیئے جارہے ہیں دہشتگرد مان بھی رہے ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بن کر بیٹھ گئی ہے ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی شہداء زائرین مستونگ کے ورثا کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں محسنوں کو فراموش نہیں کرتی ان کے مقدس خون کی تاسیر سے ملت تشیع بیداراور منظم ہے دوست اور دشمن کی شناخت رکھتے ہیں اور مشکلات کے گرداب سے نکلنا جانتے ہیں لیکن ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ہم دہشتگردوں سے مزاکرات کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور زائرین پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر تے ہیں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، علمدار روڈ پر جاری خانوادہ شہداء اورایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر دشمنان دین نے ہمارے کلیجے کو چھلنی کر دیا ہے ، بے درد حیوانوں نے وہشیانہ انداز میں ۲۵ بے گناہ مسلمانوں کو موت کی نیند سلا دیا،اس بربریت کے خلاف پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں با ضمیر انسانوں سے کہتا ہوں کے اپنے گھروں سے باہر نکلیں ،  اب ہم حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دےگے، جب تک حکمران ان دہشت گردوں کے خلاف کو ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لاتے ،میں شہیدوں کے ورثا ء سے, آپ سے وعدہ کرتا ہو کہ جب تک آپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بهی گهر نہیں جائینگے۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ شیعیان پاکستان کی جاری مسلسل نسل کشی کے بعد اب پانی سر سے اوپر ہو چکا ہے، کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے کی اتباء میں ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں ، جب تک خانوادہ شہداءکا حکم نہ ہو کوئی گھر کو نہ جائے ، حکمرانوں  نے ہمارے خون کو انتہائی سستا سمجھا ہو ا ہے، اب ہم پوری دنیا کو بتائیں گے کہ ہمارا خون کتنی قیمت رکھتا ہے، مدارس کے نام پر بنائے گئے دہشت گرد مراکز وطن عزیز کے کے لئے ناسور بن چکے ہیں ، صوبائی اور وفاقی حکومت ان دہشت گردوں سے ڈرتی ہے، ہم خوف کھانے والی قو م نہیں ، اگرہم  خوفزدہ لوگ ہو تے تو میدان میں نہ ڈٹے ہو تے بلکے کسی غار میں چھپے ہو تے۔ تحریک طالبان ہو یا لشکر جھنگوی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، اب ملک گیر آپریشن باگزیر ہو چکا ہے، فوج آگے آئے اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر نے کے لئے قدم آگے بڑھائے، قوم فوج سے ایک قدم آگے کھڑی ہو گی  ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر کوئٹہ کے قریب زائرین کی بس پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں، بڑوں اور بزرگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، شدید سردی کے باوجود شہریوں کی کثیر تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی، طالبان اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین لبیک یاحسین (ع)، لبیک یاحسین (ع) کا شعار بلند کرتے رہے۔ مظاہرے کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی، علامہ جعفر موسوی اور سید اسد عباس نقوی نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ حسن ہمدانی، علامہ ناصر عباس فاطمی، سید حسن زیدی، مظاہر شگری و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی پرزور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور کوئٹہ اور اس کے نواح میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے ٹریننگ کیمپوں کے خلاف آپریشن کرے۔ مقررین نے کہا کہ زائرین کی بسوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کا معمول بن چکا ہے اور حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے کہ ہر بار صرف مذمتی بیان دے کر اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہو جاتی ہے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ زائرین کی بس پر یہ کوئی پہلا حملہ نہیں، اس سے قبل بھی اسی روٹ پر متعدد حملے ہو چکے ہیں لیکن حکومت اس بات کا جواب دے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے کہاں ہیں؟

 

رہنمائوں نے کہا کہ دہشت گرد حکومت کی صفوں میں موجود ہیں، اگر حکومت نے ملت تشیع کو تحفظ فراہم نہ کیا تو مجلس وحدت مسلمین اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، جس کے بعد کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ رہنمائوں نے کہا کہ ہماری حب الوطنی کو بزدلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔ ہم کربلائی ہیں اور اگر ہم نے اسلحہ اٹھا لیا تو  یہاں دہشت گرد بچیں گے نہ دہشت گردوں کے سرپرست، بلکہ ہم نجس دہشتگردوں پر پاک وطن کی مقدس زمین تنگ کر دیں گے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ بعدازاں مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شہداء چوک کوئٹہ میں دھرنا شروع ہوگیا ہے جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شرکاء شہداء کے جنازوں کو لئے کھلے آسماں تلے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر کب تک ان پر حملے ہوتے رہیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی کا کردار ادا کریں گے۔ دھرنے میں کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے محمد رضا رضوی سمیت مختلف شخصیات شریک ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 11:30 بجے رہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوگی جس میں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف کوئٹہ شہر میں شٹر ڈان ہڑتال ہے جس کے باعث نظام زندگی بالکل معطل ہے۔ پاکستان بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہونیوالے واقعہ کی ذمہ داری بھی لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درین گڑھ کے مقام پر ایران سے کوئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد میں سے 26 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 2 کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ میتیں سی ایم ایچ سے علمدار روڈ نیچاری امام بارہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ سی ایم ایچ میں 40 زخمی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے میتوں کے ہمراہ علمدار روڈ پر دھرنا دے دیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) انجمن امامیہ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ ریلی دادن شاہ سے نکالی گئی ریلی  اپنے مقررہ راستوں سے ہو تی ہو ئی قدم گاہ  مولا  علی علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوئی ، جسمیں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے خصوصی شرکت کی ، جب کہ ریلی کی قیادت سید زوار نقوی نے کی، ریلی میں شیعہ سنی عوام کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

Page 14 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree