وحدت نیوز(ٹیکسلا) 28 جون کو ٹیکسلا میں عظیم الشان کانفرنس بیاد شہداء منعقد کی جائے گی۔ جس سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ ناصرعباس جعفری، مولانا سخاوت قمی اور سکینہ مہدوی خطاب کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ قلعہ زینبیہ ٹیکسلا میں منعقدہ ایم ڈبلیوایم ٹیکسلا کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر بیاد شہداء کانفرنس کے لئے انتظامی کمیٹیوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس میں مختلف مذاہب کے وفود کو بھی دعوت دی جائے گی تاکہ اتحاد بین المذاہب کی فضا کو سازگار بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام لبیک یاحسین  مارچ کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوچکا ہے جو کہ وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب رواں دواں ہے، جہاں پر شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وزیراعلٰی ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ مارچ میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں، جن کی قیادت علماء کی کثیر تعداد کر رہی ہے۔ ریلی میں اندرون سندھ سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کی قیادت میں علماء کرام اور اہل تشیع کا نمائندہ وفد بھی شریک ہے۔ لبیک یاحسین (ع) مارچ میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ صادق تقوی سمیت علماء و ذاکرین امامیہ بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاجی مارچ سندھ میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل اور ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے سندھ حکومت کی روایتی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ احتجاجی مارچ ہر صورت میں وزیراعلٰی ہاؤس جائے گا، اگر ہمارے احتجاجی مارچ کو روکنے کی کوشش کی کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) گلگت بلتستان میں وفاقی وصوبائی حکومت کی نااہلی اور مہنگائی ، لوڈشیڈنگ میں ہو شربہ اضافے اور گندم پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر لاڑکانہ میں بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکریٹری جنرل طارق حسین بدوی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا حکمرانوں کی فرعونیت کی عکاسی کرتا ہے، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ،کرپشن اور گندم کی آسمان سے باتیں کر تی قیمتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، مہدی شاہ گلگت بلتستان کے نااہل ترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں ، جو کہ آج تک اپنے صوبے کے عوام کے مسائل سے حل کے لئے ایک قدم بھی نہ اٹھا سکے۔ طارق بدوی نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو جلد از جلد تسلیم نہ کیا تو مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دے گی۔واضح رہے کہ لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو اور ڈوکری میں بھی اہلیان گلگت بلتستان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج کیا گیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل سعید الحسن رضوی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق آج جب وہ اپنے گھر سے نکل کر باہر جا رہے تھے کہ اچانک گلی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان حملہ کیا، جس پر سعید رضوی خطرے کو بھانپتے ہوئے ساتھ والے گھر میں داخل ہوگئے، یوں موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔ تاہم کچھ دیر بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے بڑی تعداد میں آکر صدیق چوک پر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ سعید رضوی نے دیواروں پر اصحاب رسول کیخلاف وال چاکنگ کرائی ہے۔ اس جھوٹ کا مقصد راولپنڈی سانحہ کے کیس کو کمزور کرنا اور شیعہ افراد کو حراساں کرنا ہے۔ کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے پولیس پر زور دیا کہ وہ سعید الحسن رضوی کیخلاف ایف آئی آر درج کرے، تاہم ابتک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایف آئی آر درج ہوئی یا نہیں۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) خداوند تبارک و تعالٰی نے انسان کو مختلف صلاحیتوں کے ساتھ خلق کیا ہے۔ صراط مستقیم پر باقی رہنا اور دوسروں کو اس راہ کی طرف دعوت دینا انتہائی مشکل کام ہے اور خدا نے یہ ذمہ داری انبیاء کرام کو سونپی ہے۔ دین اور مذہب کی آبیاری پانی سے نہیں ہوتی بلکہ اس کیلئے خون کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ خون پاکیزہ، غیرت مند، شجاع اور بابصیرت انسانوں کا ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکز ی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مدرسہ امام خمینی قم میں  ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور ان کے جانثار ساتھی شھید تقی حیدر کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین قم اور ادارہ امید طلاب پاکستان کی جانب سےمنعقدہ  سفیر انقلاب سیمینارسےخطاب کر تے ہو ئے کیا۔دیگر مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی بھی شامل تھے ،سفیر انقلاب سیمینار میں خانوادہ شھداء سمیت دینی طلاب کی بڑی تعداد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی کابینہ اور باہر سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی پر مبنی ویڈیو کلپ تھیٹر پروجیکٹر کے ذریعے نشر کیا گیا۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ  انبیاء کرام اور آئمہ اطہار علیہم السلام نے اپنا خون پیش کیا اور اسی خون کے ہدیہ کا نام شہادت ہے۔ انہوں نے قرآن کی آیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا خداوند شہید کے زندہ ہونے کی گواہی دیتا ہے اور شہید ایسی ھستی ہوتی ہے جو اپنے خون کے ذریعے اپنے راستے کی حقانیت کو اثبات کرتا ہے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی 42 سال کی عمر میں شہادت کے مقام پر فائز ہوئے۔ انکی پوری زندگی بابرکت تھی اور آج پوری دنیا میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے اثرات دکھائی دیتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم ''اینٹی طالبان ڈے'' منائے گی۔ وحدت ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہید ہونے والے پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت سے ایک عظیم عالم اور مجاہد ہم سے جدا ہو گیا ہے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آج نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن وامان کی صورتحال کو قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ محب وطن جماعتیں مل کر پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔

Page 11 of 40

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree