وحدت نیوز(رتوڈیرو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی وصوبائی عہدیداران کے وفدنے ضلع لاڑکانہ کے گاؤں گوٹھ عثمان اونڑ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم تمام مکینوں نے مذہب حقہ اہل بیت ؑ اختیار کرنے کا اعلان کردیا ۔بعدازاں اس گوٹھ میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر جعفری حفظہ اللہ کی عظیم اور باعمل قیادت کی طفیل ایک مسجد کی بنیاد رکھی گئی جس میںالحمد اللہ نماز پنجگانہ ،قران سینٹر، اور درس وتدریس کی کلاسزکا باقائدہ آغاز کردیاگیاہے۔

گوٹھ کا دورہ کرنے والی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی رہنماؤں محترمہ شبانہ میرانی، محترمہ سیمی نقوی محترمہ رقیہ ڈومکی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ خصوصاًمرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی اور ضلعی سیکریٹری جنرل برادر عبد الرزاق جلبانی کی بے انتہا کوششوں سے شعبہ خواتین کی کاوشیں رنگ لائیں ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول رابطہ سیمی نقوی،مرکزی مسئول تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی ،محترمہ رقیہ ڈومکی جنرل سیکرٹری جیکب آباد کے زیر سرپرستی مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع المرتضیٰ کالونی میں ایک دعائیہ پروگرام میں  شرکت کی محترمہ سیمی نقوی نے بچیوں کو درس دیتے ہوئے کہا کہ ایام عزاء کو فکری انداز منائیے اپنے واجبات کو ادا کرتے ھوئے بی بی سکینہ ع کی بی بی زینب ع کی پیروی کرتے ھوئے اپنے پردوں کی حفاظت کیجئیے عورت کا سب سے بڑا ہتھیار اس کی چادر اس کا پردہ ہےدوسری نشست میں محترمہ رقیہ ڈومکی اور وھاں کی معلمات سے تبادلہ خیال کیا مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ میں  40 بچیاں زیر تعلیم ھیں 25 بچیاں رھائش پزیر ہیں جن کو مفت تعلیم دی جاتی ہے ہردن کی مناسب سے دعائوںکے  اجتماع رکھے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کو ٹیلیفون۔ گورنر پنجاب نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو لاہور میں 15 اگست کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ریلی میں شرکت کریگا۔انہوںنےکہاکہ کشمیر کاز اور مظلومین کشمیر کے لئے اٹھنے والی ہر آواز کو سپورٹ کرنا ہمارا فریضہ ہے۔مجلس وحدت مسلمین 15 اگست کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم سیاہ منائے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان کے معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لئے ملتان پریس کلب کے سامنے دو گھنٹے تک علامتی دھرنا دیا گیا اور ان کی فوری بازیابی نہ ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا احتجاجی دھرنے میںآئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت متاثرہ خاندان اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی کے معروف قانون دان عظیم الحق پیرزادہ، فکس اٹ کے میر امجد خان نے اظہار یکجہتی کیا۔

 احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، آئی ایس او ملتان ڈویژن کے صدر عاطف حسین، وجاہت علی مرزا، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، ثقلین نقوی نے کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دو روز قبل ملتان کے معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے ریاست پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور ان کے امن و امان کی ضمانت دے رات کے اندھیرے میں یافث نوید ہاشمی کا لاپتہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے قبل ازیں بھی ملت تشیع کے محب وطن شہریوں کو بلاجواز گم کیا گیا جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اگر یافث نوید ہاشمی کو فی الفور بازیاب نہ کیا گیا تو آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی اور آج سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی  بھارت کی جانب سے ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 جبری طور پر ختم کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر آج لاھور پریس کلب کے باہر ایم ڈبلیو ایم لاھور کی جانب سے بھرپور احتھاج کیا گیا۔ شرکاء نے مودی حکومت مخالف اور کشمیری عوام کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور برادر نجم خان نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی سربراھی میں خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ  کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے بچے ، جوان ، مرد و خواتین سب بھارت کے اس جبری و ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارتی مظالم کی انتہا کشمیریوں کی تحریک آذادی کو نہیں دبا سکتی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں اس کے باوجود ہمارے جوانوں کو جبری لاپتہ کرنا ہماری حب و الوطنی کے ساتھ ناانصافی ہے گزشتہ روز اسلام آباد سے سابق صدر آئی ایس او یافس نوید کا جبری لاپتہ ہو جانا لمحہ فکریہ ہے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ  علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 کو جبری ختم کر کے کشمیری ڈیموگرافی کو ہرگز تبدیل نہیں ہونے دینگے۔ کارگل میں دہشت گرد ریاست کی ہندوستان کے خلاف کیے جانے والے سینکڑوں مظاہرین کی ظالمانہ گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں ہیں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہے. شرکائے ریلی نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ ان اقدامات سے نام نہاد بھارتی جمہوریت کا چہرہ دنیا کہ سامنے بے نقاب ہوگیا میڈیا کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج روکنے کے لیے کمیونیکیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، فوج بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر بے جا پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئی ہے۔ کشمیر کے مسلمان اس وقت اکیلے نہیں ہیں پاکستان کے عوام سیاسی ، سفارتی  اور اخلاقی محاذ پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 9 اگست بروز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکال کر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا انھوں نے اپیل کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں محب وطن پاکستانی کشمیری عوام کے حق میں آواز اٹھائیں۔

Page 13 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree