وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے مجلس وحدت مسلمین لاھور شعبہ خواتین کی اراکین کابینہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ‎

مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور سے  وحدت ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ حمیرا سیکریٹری شعبہ سیاسیات اور محترمہ نگین رضوی میڈیا سیکرٹری بھی موجود تھیں۔‎اس موقع پر 17 نومبر کو لاہور میںوحدت کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے آراء و تجاویز پیش کی گئیں۔

محترمہ حنا تقوی نے پارٹی کی سماجی،مذہبی و سیاسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔‎محترم اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ  فارم پر لوگوں کو نظریات و افکار کے ذریعے اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ ‎پارٹی ورکنگ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت یوم زینبؑ ویوم سکینہ ؑ کا انعقاد امام بارگاہ ٹنڈو باگومیں کیاگیا۔اس پروگرام میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ غزالہ جعفری نے شرکت کی ۔بچیوں میں جناب سکینہ ع کے حالات زندگی پر سوالنامہ ارسال کردیا گیا تھا چند ہفتوں پہلے اس سوال نامے کے مطابق سوال و جواب کا مقابلہ ھوا جس میں بہترین جوابات دینے والی بچیوں میں جناب سکینہ ع کے گوشواروں کا پرسہ دیتے ھوئے اور جناب زینب ع کی چادر کا ماتم کرتے ھوئے بچیوں، میں بالیاں، اسکارف ھدیہ کیےاندھرے زندان کی یاد سے دل کو زندہ رکھتے ھوئے امام بارگاہ میں چراغاں کیاگیا ۔ محترمہ سیمی نقوی نے کہاکہ آج جو کربلا زندہ ہے وہ خطبات جناب زینب ع کی بدولت اور جناب سکینہ ؑ کی بے مثال قربانی کی بدولت ہے ۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے 16 تا 20 محرم الحرام خمسہ مجالس عزا بعنوان “میزان الہی” کا انعقاد مکتب قرآن و اھلبیت میں کیا گیاان مجالس عزا سے محترمہ آمنہ نقوی نے خطاب کیا آخری مجلس عزا بعنوان یوم علی اصغرؑ و سکینہؑ بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین  اپنے شیر خوار بچوں اور کم سن بچیوں کے ساتھ شریک ہوئیں سبز پوشاک اور ماتھے پر سرخ پٹی باندھے بچوں اور بچیوں نے شہزادہ علی اصغر ؑ اور شہزادی سکینہ ؑ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

محترمہ آمنہ نقوی نے خواتین سے تجدید عہد لیا کہ وہ اپنے شیر خوار بچوں اور اپنی بچیوں کی تربیت اس انداز میں کریں گی کہ امام وقت کے حضور ان کی قربانی پیش کر کے سرخرو ہو سکیں اپنے بچوں کو جناب اصغرؑ و بیبی سکینہؑ کے نام پر قربان کرنے کے لیے اور کربلا کی شیر دل خواتین کی سنت پر چلتے ہوے دین مبین کی سربلندی اور احیاء کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے آمادہ رہینگیں۔

وحدت نیوز(گجرات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع گجرات کے علاقے رندھیر میں خواتین سے ملاقات کی اور نیا یونٹ قائم کیا علاقے کی خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا ہم اگر اپنے امام ع کے منتظر ہیں تو ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے بلکہ شہر شہر گاوں گاوں امام کے ظھور ع کی زمینہ سازی کریں معاشرے کی تربیت کریں اور خواتین میں آمادگی و بیداری پیدا کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ راہ خدا و امام ع پر چلنے سے سختیاں آتی ہیں مشکلات آتی ہیں لیکن یہی آلام و مصائب دراصل مومن کا امتحان ہے بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف پیش کیا اور اھداف و مقاصد پر روشنی ڈالی مومنات کی آمادگی سے محترمہ ہاجرہ بتول کو رندھیر یونٹ کا سیکرٹری جنرل اور محترمہ فضہ نورین کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور حلف برداری ہوئی۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی دینہ امامبارگاہ ھڈالہ سیداں میں عشرہ ثانی زھرا سلام الله علیھا سے خطاب کر رہی ہیں ان مجالس عزا میں مومنات کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوے محترمہ معصومہ نقوی نہج البلاغہ کے خطبہ نمبر ۸۷ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پروردگار احسان کرنے والو، توبہ کرنے والو، طھارت باطنی و ظاہری کو پسند کرنے والے ، ایفاے عھد ، توکل بر خدا ، اللہ کے راستے میں سیسہ پلائ ہوی دیوار اور اطاعت رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حامل بندوں کو محبوب تر رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بندگان خدا معاشرے میں کردار علوی و حسینی ادا کرتے ہیں ملک شام میں مدافعان حرم جناب زینب ع نےولایت علی ع کے پرچم تلے حق کا بول بالا کیا اور باطل طاقتوں کو شکست دی اور دے رہے ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام یومِ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا منایا گیا۔ امام بارگاہ گلشن زہراء بھیکے وال میں یوم شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین سیاہ لباس اور سروں پر سبز پٹیاں باندھے لبیک یاحسینؑ، لبیک یا اصغرؑ، لبیک یا مہدیؑ کے نعرے لگا رہی تھیں۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا سفینہء کربلا میں سب سے کمسن مگر کردار و عمل میں اکمل ترین ہستیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام وقت پر اپنی جانوں کو قربان کرکے ان ہستیوں نے رہتی دنیا تک حق کیلئے آواز بلند کرنے اور باطل کیخلاف نبرد آزما ہونے کا درس دیا۔ لبنیٰ زیدی نے کہا کہ شش ماہے علی اصغرؑ نے سوکھے گلے پر تیر کھا کر اپنی قربانی سے وہ انقلاب برپا کیا، جس نے دنیا میں شیر خواروں کی عظمت کو بلند کر دیا۔ چھ ماہ کے معصوم علی اصغرؑ اور چار سالہ سکینہ سلام اللہ علیہا نے نبی کے گھرانے کی سیرت پر چلتے ہوئے ابن زیاد کے لشکر کی ذہنی پستی کو اپنے کردار سے ہلا ڈالا۔

 تقریب میں لاہور کے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں نے سلام، منقبت اور ٹیبلوز کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Page 11 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree