وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عابدہ نے مرکزی آفس سیکرٹری شعبہ خواتین خواہر بینا شاہ سے ملاقات کی اوراس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ۱۹ جنوری کو یوم مردہ باد امریکہ ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے میں آپس میں تبادلہ خیال کیا ۔

گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے خواہر عابدہ نےکہا کہ جی بی کی تمام خواتین کارکنان تنظیمی، سماجی، سیاسی اورمذہبی میدان میں ہمہ وقت قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ایک آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیارہیں۔ حالیہ دنوں مرکزی رہنماخواہر نرگس مسئول مرکزی شعبہ سیاسیات کی گلگت آمد پر کافی اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔تنظیمی ڈھانچے کو ازسر نو ترتیب دینےپر خواہر سائرہ، اور خواہر نرگس سجاد کی کاوشوں اور کوششوں کو سراہا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ مردہ باد امریکہ ریلی میں ہماری تمام تر خدمات اور فعالیت حاضرہے۔یہ مقدس ریلی جو ایک مشی سے کم نہیں کیونکہ امام علی ؑ کے قول کے مطابق’’ ظالم سے نفرت اور مظلوم سے ہمدردی کریں ‘‘،کا بہترین ذریعہ یہی محافل اور ریلیاں ہیں جس میں آج ہم دنیاکے سب سے بڑے ظالم و مستکبر امریکہ کے خلاف اپنی نفرت اور مظلوم سے اظہاری کا اظہارکریں گی۔

انہوںنے مزید کہاکہ یہ اظہار اسی صورت ممکن ہے جب ہم میدان میں عملی طور پر حاضر ہوں اور دشمن کو یہ پیغام دیں کہ تونے جس قاسمؒ اور دیگر ساتھیوں کو شہید کیا وہ اکیلے نہ تھے ۔ وہ ایک ملک کے باشندے نہیں تھے بلکہ وہ مدافعان حرم اہل بیت ؑ تھے اور اہلبیت ؑ ہم سب کے نزدیک اتنے ہی محترم اور مقدس ہیں جتنے پیغمبر اسلام ﷺ کی ذات گرامی لہذا جو شخص ان روضوں کے دفاع کرتے ہوئے شہادت کے رتبے فائزہوں وہ پوری ملت اسلامیہ کا شہید ہے ۔ لہذا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جتنا ہوسکا 19 جنوری کی ریلی کو کامیاب بنائیںگی اور اس میں شرکت کریں گی ان شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹیریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مختلف ملی تنظیموں کے شعبہ خواتین کا نمائندہ مشترکہ اجلاس منعقد ھوا جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ، آئی ایس او طالبات ، آئی او ، آئی ڈی سی ، تحریک بیداری امت مصطفی اور جامع بدھ امامبارگاہ کی نمائندگان نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنما برادر نثار فیضی ، علامہ احمد اقبال رضوی اور آقا اقبال بہشتی نے خواتین سے گفتگو کی اور بروز اتوار اسلام آباد میں اتحاد امت کےپلیٹ فارم سے منعقد کی جانے والی ریلی کو مربوط اور منظم بنانے کے لیے تمام شرکاء اجلاس کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) سردار مدافعان حرم جنرل شھید قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکہ کی عراق میں ظالمانہ و بزدلانہ کاروای ، مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر ممالک میں بے امنی و دھشتگردی پھیلانے کے خلاف آج لاھور میں عظیم الشان مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علما کونسل ، آئی ایس او ، آئی او ، تحریک بیداری امت مصطفی ، جامعہ المصطفی، جامعہ بعثت اور جامعة المنتظر نے اتحاد امت پلیٹ فارم سے اس فقید المثال ریلی کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاھور نے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی قیادت میں بھرپور شرکت کی  ۔

ریلی میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی و پرنسپل جامعہ اہل بیت ؑ رجوعہ سادات محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی ،ضلع لاھور کے تمام یونٹس سے خواتین کی کثیر تعداد پنجاب اسمبلی تا امریکی قونصلیٹ مارچ کرتا ھوئی ریلی میں شامل تھی جو کہ مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد ھندوستان کے نعرے لگاتے شرکاء کے ولولےکو بڑھاتے ھوئے منزل کی جانب رواں دواں تھی۔

 شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں جہاں ھزاروں مرد و خواتین ریلی میں موجود تھے وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے امریکہ و اسرائیل مخالف پلے کارڈز اور شھداء کی تصاویر اٹھاے بچوں کی کثیر تعداد کا جزبہ دیدنی تھا شیعان حیدر کرار کے اس جمع غفیر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ جوگا کہ سردار قاسم سلیمانی کی شھادت نے اس قوم کے بچے بوڑھے جوان مرد وخواتین میں جذبہ شہادت کو اجاگر کیا اور باطل قوتوں کے خلاف متحد کر دیا ھے۔

اس عظیم الشان احتجاجی ریلی میں محترمہ زھرا نقوی ، محترمہ معصومہ نقوی ، محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی نمائندگی کرتے ھوئے میڈیا سے گفتگو کی جس میں امریکی دھشت گردی کی پرزور مذمت کی گئی اور شھید حاج قاسم سلیمانی اور رفقاء کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)‎حاج قاسم سلیمانی و ابو مھدی المھندس کی جانسوز شھادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکی بربریت کے خلاف تمام ملی تنظیموں کا احتجاج ۔مدافع حرم سیدہ زینب سلام  اللہ علیھا و حرم معصومین علیھم السلام بازو رھبر معظم سید علی خامنہ ای ، قدس بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ابو المھدی المھندس کی المناک شھادت کے موقع پر حیدر آباد پریس کلب کے سامنے تمام فکری ، سماجی ، مذھبی و سیاسی تنظیموں نے بھرپور احتجاج کیاعلمائے کرام اور تنظیمی برادران کا خطاب جس میں شدید غم و غصے کا اظھار کیا گیا۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا شھید قاسم سلیمانی نے عراق وشام کو داعش کے نجس وجود سے پاک کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا اس عظیم مجاھد کو رخصت کرتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ھے۔ انھوں نے کہا کہ شھید قاسم سلیمانی پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے عقیدت رکھتے تھے اور پاکستان کے حکمران کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی ان کی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کر رھا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ بزدلانہ حملہ کرکے دنیا کو ایک بار پھر نا امنی کی طرف لے گیا ہے ایران کسی صورت اپنے ھیرو قاسم سلیمانی کے انتقام سے دستبردار نہیں ہوگا اور پاکستابی شیعہ سنی عوام اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ احتجاج میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے سردار قاسم سلیمانی ، سردار ابو مھدی المھندس اور دیگر شھدا ءکی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب امام خمینی رح نے گستاخ رسول ؐ سلمان رشدی کے قتل کا فتوی جاری کیا تو بعض عناصر نے اس پر اعتراض کیا کہ ایسا نہ ھو کہ اس کے نتیجے میں دشمن ایران کو صفحہ ھستی سے مٹا دے جس پر امام خمینیؒ نے فرمایا کہ ایران مٹ جائے اور اسلام باقی رہے تو کوی بات نہیں مھم یہ ہے کہ اسلام باقی رہے ، اسی طرح عزیزان محترم اگر امریکہ ہمارے ملک کو برادر ملک کے خلاف استعمال کرنا چاہے تو ہمارے اذھان میں یہ بات محکم رہے کہ ہم نے حقانیت اور اسلام کا ساتھ دینا ہے نہ کہ اپنے مفادات کی خاطر اسلام دشمن عناصر کو مضبوط کریں ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے۔

 انھوں نے کہا آج دنیا دو بڑے بلاکس میں تقسیم ہوگئی ہے۔ایک ناصران امام زمانہ عج اور دوسرادشمنان امام زمان عج کا بلاک ہے لھذا مسلمانان پاکستان ، شیعہ سنی عوام کو اسلام دشمن قوتوں جن میں امریکہ و اسرائیل سر فہرست ہیں کہ خلاف متحد ہونا ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکریٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے ایم ایس محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس محترم بشیر مہدی سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف فلاحی بہبود اور سہولیات صحت کی فراہمی سے متعلق منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔

محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبائی و قومی سطح پر عوام کے لیے بہتر سہولیات صحت کی فراہمی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے لیے مصروف عمل ہےاور اس سلسلے کو ڈاکٹرز و طبی ماہرین کی خدمات و معاونت سے ہی کامیابی سے ہم کنار کیا جا سکتا ہے۔

Page 7 of 38

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree