وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے حسن ٹاؤن کے مقام پر پہلے سے قائم شدہ یونٹ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا کیا۔ محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا اس موقعے پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہمراہ موجود تھیں۔ضلع کے باقی یونٹس کی طرح  حسن ٹاؤن یونٹ میں بھی دینی و تربیتی سمر کیمپ کا کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی مسئولین نے اس کیمپ میں مختلف دینی و فقہی موضوعات پر درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔

معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ صاحب العصر عج رفیع الشان شخصیت کی معرفتِ کاملہ ہر کس و ناکس کے لئے ممکن نہیں ہے تاہم ہر نام لیوا کے لئے ضروری ہے کہ وہ بقدر ظرف و بساط اپنے امام سے واقف ہو۔بصورتِ دیگر اس کی زندگی جہل پر مبنی ہو گی اور اس کی موت بھی جہالت کی موت ہو گی۔محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین یونٹ کی حوصلہ افزائی کی اور سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ناصران ولایت کانفرنس کے چیرمین نثار علی فیضی کے مطابق سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔

 چیئرمین کانفرنس کا مزید کہنا تھا شہید عارف حسین الحسینی کی آواز عالمی استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔شہید علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی دفاتر میں میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ملک کے ممتاز علما سمیت مختلف شخصیات کو دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔انشاللہ 4 اگست پریڈ گراونڈ پر عظیم شان کانفرنس کا انعقاد کر کے عظیم رہنما شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت وطن عزیز کی سر بلندی اور خصوصا دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہونے والے فرزندان وطن کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی ورکشاپ میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شرکت کی اور شرکاء سے ظھور امام زمانہ عج کے موضوع پر خطاب کیا۔

 انھوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تصور رائج ہے کہ ظھور ِ امام ع کے بعد مومنین آرام و آسائش کا دور دیکھین گے جبکہ امام مھدی عج فرماتے ہیں کہ میرا امر مشکل ہے اور اس زمانے کو وہ ہی درک کر سکتا ہے جسکا کردار مقرب فرشتے جیسا ہو یا نبیِ مرسل جیسا یا وہ مومن کے جسکے دل کو الله نے غیبت کے زمانے میں آزمائشوں کے ذریعی آزمایا ہو۔

قرآن کریم کی آیہ مبارکہ کا ترجمہ بیان کرتے ہوے انھوں نے کہا خدا سورہ انبیاء میں فرماتا ہے بے شک ھم نے زبور میں تورات کے بعد لکھ دیا ھے کہ زمین پر ھمارے صالح بندے وارث بن جاییں گیں , جب امام محمد باقر ع سے تفسیر پوچھی گیی تو فرمایا اپ نے ان صالح بندوں سے مراد اصحاب مھدی اخر الزمان ھیں جو اس کرہ ارض کے حقیقی وارث قرار پائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے انگوری سکیم یونٹ میں دینی واخلاقی تربیتی سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری تربیت محترمہ نجبہ، سیکرٹری تعلیم محترمہ و فرحانہ نے حفظ قرآنی آیات و احادیث،حسن قرآت،فقہی احکام  ،عقائد، معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام کے موضوعات پر دروس  دیے۔

دینی تعلیم کی اہمیت اور والدین کے فرائض پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر مسلمان شخص پر فرض ہے کہ وہ خود ضروری اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقف ہو , اسی طرح ہر مسلمان ماں باپ پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو ضروری اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے واقف کرائیں ,اور اس بابت بالکل غفلت نا برتیں کیونکہ والدین کے اوپر بچوں کے اہم حقوق میں سے ایک اس کو اسلامی تعلیم دلانا بھى ہے,اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی اللہ کے نزدیک قابل مؤاخذہ ہے۔محترمہ عظمیٰ نقوی کا کہنا تھا گرمیوں کی چھٹیوں کو اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے بروئے کار لاتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے ضلع کے مختلف یونٹس میں سمر ورکشاپس کا انعقاد کیا۔تنظیم کے اس اقدام کو تمام ضلعی یونٹ اراکین،والدین اور شرکاء سمر کیمپ کی جانب سے قابلِ ذکر پزیرائی حاصل ہوئی انشاء الله یہ سلسلہ قائم رہے گا اور ہم سب مل کر میدان عمل میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے خواتین کے لیے بعنوان امام عصر والزمان ؑ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس  میں احکام بانوان ،احکام غسل میت و کفن ، تجوید القرآن اور خمس کے احکامات سے متعلق دروس کا اہتمام ہوا محترمہ آمنہ نقوی اور محترمہ ثمینہ غلام حسین نے تدریسی امور انجام دیے علاوہ ازیںامام زمان ع  کی پہچان و زمینہ سازی کے لیے بچوں میں کوئز اور آرٹ کمپیٹیشن کروایا گیا جس کے لیے ادارہ البصیرہ و ادارہ التنزیل نے بھی خصوصی تعاون کیا۔ امام العصر والزمان ع ورکشاپ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کی طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں میں دعوتی مہم کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے جنوبی پنجاب کے رحیم یار خان، بہاولپور،ساہیوال، خانیوال اوردیگر اضلاع کی طرح ملتان کا دورہ کیا۔

علامہ مختار احمد امامی نے دورہ ملتان کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، سلیم عباس صدیقی، مولانا سلطان احمد نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا تقی دانش، شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف حسین اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، علاوہ ازیں اُنہوں نے ملتان شہر کی اہم مساجد اور علاقوں کے دورے بھی کیے، جہاں اُنہوں نے اپنے خطاب کے ذریعے لوگوں کو شہید قائد کی برسی کی دعوت دی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree