وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نمازیوں اور ایم ڈبلیوایم کاکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نااہل حکومت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی،شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی سرپرست صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری ، ثمر عباس زیدی اورعارف رضا نے شرکاء سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مولانا شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن آج پوری دنیا میں اسلام کی طاقت اور اسلامی مزاحمتی بلاک سے خوفزدہ ہو چکا ہے، فلسطین، لبنان ، شام یا پھر عراق یہ معرکہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے، آج شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ناصرف سنی مسلمان بلکہ عرب عیسائی بھی سامراجیت کے خلاف قائم اسلامی مزاحمتی بلاک کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اس اسلامی مزاحمت کا آغاز عظیم و عالی شان بزرگ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی ؒ نے شروع کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے زیر اہتمام مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی میں عراق وشام کی تازہ صورتحال پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

مولانا شفقت شیرازی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سلسلہ وار کامیابیوں نے دشمن کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ مشرق وسطی میں مقاومت کی کمر توڑنے کے لئے دمشق کو کمزور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تہران مرکز مقاومت ہے اور دمشق قلعہ مقاومت ہے، لہذا اس قلعہ کو کمزور کرنے کے لئے امریکا و اسرائیل نے سعودی امداد کے ذریعے 80 سے زائد ممالک سے دہشتگردوں کو شام بھیجا مگر شامی فوج اور رضاکاروں نے مقابلہ کرکے اپنے ملک کا دفاع کیا اور کررہے ہیں علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ اب یہ دہشتگرد عراق میں اپنی شکست کا بدلہ نکال رہے ہیں لیکن عراق کے مرجع بزرگ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے تمام شیعہ و سنی مسلمان متحد ہوگئے ہیں اور اس دہشتگرد گروہ سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں یہ بیداری اور مقاومت کے لئے تیاری ظہور امام کا مقدمہ ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز(کراچی) ملک بھر میں طالبان دہشتگردوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے، نواز حکومت غیر ملکی ایماء پر کٹھ پتلی کا رول ادا کر رہی ہے، امریکی وعرب ممالک کا ساتھ دیکر طالبان کے کمزور ڈھانچے میں روح پھونکی جا رہی ہے، وفاقی و صوبائی حکومت کا ایجنڈہ عوام کو لولی پوپ دیکر اپنی حکمرانی قائم رکھنا ہے، طالبان اس نام نہاد جمہوری دور میں آمرانہ اور بدترین بادشاہت کی مثال قائم کر رہے ہیں، عدالتی کاروائی کے بغیر طالبان کی رہائی سے حکومت نے دہشت گردوں کی سرپرستی کا عملی ثبوت دے دیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کراچی کے زیر اہتمام امام بارگاہ محمد وآل محمد (ص) عوامی کالونی میں مجلس عزا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ   نواز لیگ  اس نام نہاد جمہوری دور میں آمرانہ اور بد ترین بادشاہت کی مثال قائم کر رہی ہے ، طالبان قیدیوں کو بغیر عدالتی کاروائی کے چھوڑنا حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے لیکن حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ حکومتیں ناانصافی اور ظلم سے نہیں چل سکتیں، بغیر عدالتی عمل کے ملزموں کو چھوڑ دینے سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے آخر عوام کو کب تک بے وقوف بنایا جائے گا، جنگ بندی کے نام پر طالبان کو دوبارہ مضبوط کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب صوبہ سندھ میں بھی انتظامیہ ایسی غیر ملکی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے جھوٹے دعوے کررہی ہے جبکہ شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں دہشتگردوں کا ایک منظم نیٹ ورک شہر کے امن کو تباہ کر رہا ہے جس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔ علامہ مختار امامی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل طالبان دہشت گردوں کو چھوڑنے کے واقعہ کے خلاف وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف سوموٹو ایکشن لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدالت کے کٹہرے میں ہر ملزم پہنچے جبکہ صوبہ سندھ میں بڑھتی ہوئی کالعدم تنظیموں فعالیت کو بھی دوبارہ پابندی لگا کر ختم کرے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، صوبائی سیکریٹری مالیات حیدر زیدی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی کے ہمراہ وحدت ہائوس ملیر میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ اور یونٹس کے ممبران سے ملاقات کی ، علامہ مختار امامی نے سیرت جناب فاطمہ س کی روشنی میں مجلس وحدت کے کردار پر بھی گفتگو کی اور قومی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے معزز مہمانان گرامی کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا، ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمرعباس زیدی ، سیکریٹری سیاسیات حسن عباس ، سیکریٹری تعلیم پروفیسر آصف نقوی ، سیکریٹری روابط سعید رضااور پولیٹیکل کونسل کے رکن ڈاکٹر حسن جعفربھی موجود تھے۔

Page 4 of 4

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree