وحدت نیوز (فتح پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم باکردار، بے داغ ماضی کے حامل اور عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھنے والے نمائندوں کو سپورٹ کرے گی۔ فتح پور میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ضلع لیہ میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کرے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ میں بلدیاتی الیکشن میں باکردار، بے داغ ماضی کے حامل اور عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھنے والے نمائندوں کو سپورٹ کرے گی، اس حوالے سے مختلف جماعتیں اور آزاد امیدوار ہم سے رابطہ میں ہیں، تاہم ہماری جماعت نے اب تک کسی سے اتحاد کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل میں مقامی تنظیمی سیٹ اپ کی مشاورت سے ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (پشاور) تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت اہل تشیع کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  خواب خرگوش کے مزے اڑانے میں مصروف ہیں اور دوری جانب ہماری مائوں بہنوں کے سہاگ اجڑرہے ہیں ، کے پی کے میں ہمارے جوانوں اور بزرگوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کی سب سے بڑی ماتمی سنگت کے سالار امداد شاہ کو تکفیری دہشتگردوں نے شہید کردیا ہے، امداد شاہ کا تعلق پشاور شہر کی سب سے بڑی ماتمی سنگت انجمن میر کفایت کے سالار دستہ تھے،پشاور میں شیعہ معززین کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں لیکن صوبائی حکومت دہشت گرد کاروائیوں پر قابوپانے میں سنجیدہ نہیں ، اب تک کسی ایک شیعہ کے قاتل کو پھانسی نہیں دی گئی، دوسری جانب کالعدم تکفیری گروہ کو صوبے بھر میں مکمل آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت حاصل ہے۔

وحدت نیوز (قم) چہلم سیدالشہداؑ کے موقع پر زائرین کربلا سے سرکاری اہلکاروں کا رشوت وصول کرنا انتہائی شرمناک فعل ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم قم کے اراکین کابینہ نے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان سے قم پہنچنے والے زائرین نے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل گلزار احمد جعفری اور دیگر مسئولین سے ملاقاتوں کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان سے ایران آنے والے زائرین کو ستانا اور لوٹ مار کرنا سرکاری کارندوں کا معمول بن چکا ہے، کانوائے کو رشوت بٹورنے کے لئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹر حضرات سواریوں سے چندہ اکٹھا کرکے سرکاری چوکیوں پر رشوت جمع کراتے ہیں۔ قدم قدم پر زائرین کو رشوت لینے کے لئے ہراساں کیا جاتا ہے۔ کہیں پر کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

زائرین نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اب تو پاکستان آرمی کے جوان بھی پولیس کی طرح رشوت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال پر ایم ڈبلیو ایم قم نے فوری طور پر ایک ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم سمیت تمام اعلٰی حکام کو فوری طور پر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے اور حکام سے مطالبہ کیا جائے کہ فوری طور پر زائرین کو پریشان کرنے والے اور رشوت خور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کی ایکشن کمیٹی نے زائرین کے بیانات کو قلمبند اور دیگر شواہد کو جمع کرکے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف رجوع کرنے کے پروگرام پر عملدارآمد شروع کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کےرکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدرخان نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں دہشتگرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور حکمران جماعت سیاسی انتقام میں مصروف ہے۔ گزشتہ رات چلاس تھانے پر دہشتگردوں کا منظم حملہ، داریل سے ایس سی او کے انجینئرز کا اغوا حالیہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور کسی طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں اس کے لیے عوام بلخصوص حساس اور ریاستی اداروں کو ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ رات پولیس کی بروقت کارروائی لائق تحسین ہے اور امید کرتے ہیں کہ پولیس اسی طرح چوکنا رہے گی۔ موجودہ حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے اور دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا مطالبہ کرنا عبث ہے کیونکہ اس حکومت کے نزدیک دہشتگردی کی تعریف ہی دوسری ہے۔ ان کے نزدیک مخالف سیاسی جماعت اور مخالف نظریے کے حامل لوگ اسی تعریف پر پورا اترتے ہیں جبکہ وہ خود دہشتگردوں کے سامنے جاکر ہاتھ جوڑ رہے ہوتے ہیں اور ان سے امن کی بھیک مانگتے ہیں۔

کاچوامتیاز نے کہا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان یا تو دیدہ و دانستہ دہشتگرد عناصر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے یا وہ اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ امن بھیک مانگنے سے نصیب ہوتا ہے۔ امن کے لیے قربانی درکار ہوتی ہے اور دہشتگردی کو طاقت کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ دہشتگردی کے حوالے سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا لہجہ مختلف ضلعوں میں مختلف ہو جاتا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ہم پاکستان آرمی، فورس کمانڈر، آئی جی پی، سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتی تیور کو دیکھے بنا دہشتگردوں کے خلاف حکمت عملی تیار کرکے کارروائی شروع کرے۔ بلخصوص شاہراہ قراقرم اور حساس مقامات کی سکیورٹی میں اضافہ کرے۔ اگر صوبائی حکومت کی طرف دیکھتے رہے تو ممکن ہے معاملہ ہاتھ سے نکل جائے اور پچھتاوے سے سوا کچھ بھی ہاتھ نہ آئے۔

وحدت نیوز (لاہور) بلدیاتی انتخابات میں کالعدم جماعتوں کے ساتھ اتحاد نے سیاسی و لبرل جماعتوں کے پول کھول دیے،بدقسمتی سے ہمارے سیاستدان اقتدار کے حصول کے لئے ملکی و قومی مفادات کو داوُ پر لگانے سے بھی نہیں کتراتے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصلحت پسندی کاشکار حکمران اور سیاسی اشرافیہ ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخا لق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عالمی دہشت گرد اور صیہونی آلہ کار گروہ ،،داعش،، کے ہمدردوں کیخلاف حکمرانوں کی خاموشی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے،دارالخلافہ میں موجود مٹھی بھر انتہا پسندوں پر قابو نہ پا سکنے والی حکومت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،بلوچستان،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہماری نسل کشی جاری ہے،دوسری طرف پنجاب میں ہمیں دیوار سے لگانے کا عمل جاری ہے،ملت تشیع کا جرم یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ امن ،محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا،انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کیخلاف علم بغاوت بلند کیا،ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں،معاشرے میں عدم تشدد اور وحدت و اخوت کے لئے کلیدی کردار ادا کیا،وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب ہونے کا موقع نہیں دیا،اور اگر عاقبت نااندیش حکمرانوں کی نظر میں یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے،ہم شہادتوں اور دہشت گردوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں،انشااللہ ہم وطن عزیز کی سلامتی و بقا کے لئے اپنے خون کی آخر قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے،اور دہشت گرد اور ان کے آقاوُں کے ناپاک اداروں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز (کربلا) وحدت اسکائوٹس کا پندرہ رکنی وفدزائرین امام حسین ؑکی خدمت کیلئے کربلا معلیٰ پہنچ گیا ہے،وفدکی سربراہی مرکزی سیکریٹری وحدت اسکائوٹس برادرتنصیر حیدرشہیدی کررہے ہیں،واضح رہے کہ اس برس پہلی مرتبہ وحدت اسکائوٹس کا گروپ مقامی اسکائوٹس رضا کاروں کے تعاون سےنجف تا کربلا پاپیادہ زائرین کو میڈیکل فرسٹ ایڈ، سبیل اور دیگر امورمیں خدمات فراہم کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree