The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام مرکزی سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں ہوا ورکشاپ کے پہلے دن کا باقاعدہ آغاز محترمہ معصومہ نقوی نے دعاے توسل سے کیاجس کے بعد محترمہ نرگس سجاد مرکزی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے خواتین کا اجتماعی اور سیاسی کردار کے عنوان سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انھوں نے بیان کیا کہ ابتداء سے ہی ملت تشیع پاکستان نے سیاست سے دوری اختیار کی جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ ہم کمزور ہوگئے اور ملک میں شیعہ دشمن عناصر کو سرگرم ہونے کا موقع ملا۔ تشیع کی سیاسی شناخت نہ ہونے کے باعث انھیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جانے لگی ہمیں سیاست کے میدان میں فعال ہونا ہے اپنی ملت کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے مرد حضرات سے ذیادہ خواتین اس کام کو بہتر انجام دے سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک طویل عرصے کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شکل میں ہمیں ایک الہیٰ پلیٹ فارم میسر ہوا ہے جہاں ہم مذہبی دینی اور سیاسی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اپنی بقا اور امام زمانؑ کے ظہور کی راہ ہموار کرنے کے لیے ملت کی خواتین میں سیاسی شعور اور بیداری پیدا کرنی ہے۔اس کے بعد مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ نے توسع تنظیم کیسے ممکن ہے کے موضوع پر اپنے خیالات اور مفید آرا کا اظہار کیا۔ جس میں شعبہ خواتین کی جانب سے ملک بھر میں تنظیم سازی کے حوالے سے کیا اسلوب اور طریقہ کار ہونے چاہیئے بیان کیے ان کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوے مختلف مناسبات کے حوالے سے پیغامات اور احادیث آئمہ معصومین ع بیان کر کے تنظیم کو مقبول و جاذب بنا سکتے ہیں ظہور امام کی راہیں ہموار کرنے کے لیے خواتین کا میدان عمل میں اترنا ضروری ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک اس الہی تنظیم کا پیغام پہنچائیں اور اس کا حصہ بنائیں۔
سہ روزہ جانثاران امام عصرؑ تربیتی ورکشاپ کے پہلے دن مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی راہنما برادر ناصر شیرازی نے مرکزی کابینہ شعبہ خواتین سے خصوصی خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وژن اور پاکستان کے حوالے سے ملت تشیع کی شناخت جیسے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے دوسرے روزمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کے ساتھ کابینہ کی خصوصی نشست ہوئ۔ علامہ راجا ناصر عباس نے اپنے خطاب میں معاشرہ سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ خواتین مردوں سے ذیادہ جلدی خدا کی طرف سفر اور کمال رُشد کے مراحل طے کرتی ہیں ، معاشرہ سازی کے لیے ایسی خواتین تیار ہوں جو بہترین مربی اخلاق ہوں معلم اخلاق ہوں خواتین جہاں گھریلو ذمہ داریوں ادا کرتی ہیں وہیں انھیں اپنا اجتماعی کردار بھی پیش کرنا ہے جسطرح علامہ طباطبائ جیسی عظیم شخصیت فرماتے ہیں کہ اگر میری زوجہ میری مدد نہ کرتیں تو میں تفسیر قرآن نہ لکھ سکتا۔ یعنی خواتین کا کردار بہت موثر ہوتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری آئیڈیالوجی واضح ہونا چاہئیے ہماری جدوجہد کا محور ظہور امام زمان ع کی زمینہ سازی ہونا چاہیئے۔ جناب سیدہؑ کے کردار کو سامنے رکھتے ہوے اپنا ھدف طے کرنا ، اور ان ہی کے اسلوب اور نقش قدم کی پیروی کرتے ہوے خواتین بہترین معاشرہ تشکیل دے۔
سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں ممبران کابینہ نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی راہنما جناب اسد نقوی صاحب اود جناب محسن شہریار صاحب کی مفید آرا و تجایز سے بھی بھرپور استفادہ کیا اور خواہران نے سیاسی میدان میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور خواتین کی جانب سے سیاست کے میدان میں مختلف علاقوں میں بھرپور فعالیت کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کرنے کا کہا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد نقوی صاحب نے بیان کیا کہ ایم ڈبلیو ایم کا سیاسی ویژن دراصل قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی کا مشن ہے ، ہماری سیاست کا محور دین ہے ، عام طور پر لوگوں کا دین ان کی سیاست کے گرد گھومتا ہے لیکن ہماری سیاست دین کے گرد گھومتی ہے۔
انہوں نے تنظیمی خواتین کی اہمیت بیان کرتے ہوے کہا کہ اسلام کی تاریخ سے لے کے آج تک کوئ ایسا انقلاب ، جدوجہد یا تحریک خواہ اسلامی ہو یا نظریاتی نہیں گزری جو خواتین کے عملی کردار کے بغیر کامیاب ہوئی ہو۔ سیاست کے میدان میں خواتین کے منظم کردار کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر مرکزی کابینہ شعبہ خواتین کا اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات کی مسئولین نے اپنی فعالیت و کارکردگی بیان کی مختلف تنظیمی و فلاحی امور اور پراجیکٹس کے بارے میں تمام شرکاء اجلاس نے مشاورت و آراء پیش کیں اور ہر شعبے کی بہتری کے حوالے سے ممکنہ پالیسیز تشکیل دینے کے لیے تفصیلی گفتگو ہوئ۔ مسئولین نے اپنی کارکردگی رپورٹ مرکزی سیکرٹری آفس روبینہ شاہ کو جمع کروائیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے سنگ پورہ میں یونٹ کا قیام ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے سنگ پورہ لاھور میں مجلس روانگی امام حسین ع سے خطاب کیا اور بعد ازاں خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا اور یونٹ ممبران کی حلف برداری کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین مکتب تشیع پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو ملک میں تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، اور مظلوموں کی توانا آواز بن چکی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے بیدیاں روڈ پر یونٹ سازی کرتے ہوئے کیا۔ بیدیاں روڈ لاہور میں شہادت امام موسی کاظم ع کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ حنا تقوی نے خطاب کیا اور مجلس کے اختتام پر علاقے کی خواتین کو ایم ڈبلیو ایم کا تعارف پیش کیا اور اس الہیٰ تنظیم کے مقاصد و اھداف سے آگاہ کرنے کے بعد بیدیاں روڈ یونٹ قائم کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین، ضلع حیدر آباد کی جانب سے ضلعی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ضلع حیدرآباد سے تنظیمی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع حیدرآباد کی سابقہ سیکرٹری جنرل اور موجودہ مرکزی کابینہ کی سیکرٹری نشرو اشاعت محترمہ عظمی تقوی بھی موجود تھیں جن کے زیر سرپرستی نئ سیکرٹری جنرل کے چناو کا عمل انجام پایا۔ محترمہ عظمی تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خلوص اور ایمان کیساتھ کام کرتے ہوے آگے بڑھیں تو اجر کیساتھ اثر بھی دکھای دیتا ہے جیسے کہ حیدر آباد کی خواتین نے گاہے بگاہے مثبت نتائج کا مشاہدہ کیا ہے۔ نو منتخب کابینہ کی ہر ممکن راہنمائ جاری رکھینگے اور ان کو کامیاب بنائیں گے۔ تمام ممبران کی متفقہ راے سے محترمہ شہناز تقی کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اور حلف برداری کی گئ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے ٹاون شپ میں ایک یونٹ قائم کیا گیا ، علاقے کی خواتین نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کا نہایت گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ، اس موقع پر ضلعی مسئولین کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا منشور اور اس الہی تنظیم کے اھداف و مقاصد سے خواتین کو آگاہ کیا گیا جس پر خواتین نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین میں شمولیت اختیار کرتے ہوے ملک و ملت کی خدمت کے لیے میدان عمل میں سر گرم عمل رہنے کا اعادہ کیا۔
وحدت نیوز(اٹک) شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام برسی شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مناسبت سے “یوم شُھداء” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت رہی،س موقع پر دختر شھید محمد علی نقوی ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے منصب شہادت کی عظمت و مقام بیان کرتے ہوے کہا“ مولا علی علیہ سلام نے وقت شہادت یہ جملہ ارشاد فرمایا ، رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا ، مولاے متقیان نے خلافت، ملنے پر ، فاطمہ ؑ کاشوہر, حسنین(ع)کےبابا ،نبی کریمؐ کے وارث بننے پر یہ جملہ نہیں کہا مگر وقت شہادت اس بات کی گواہی دی کہ علیؑ کامیاب ہوگیا ، اسی طرح امام رضا ع سے روایت ہے کہ “قسم ہے خدا کی جس کے قبضے میں میری جان ہے انبیاء شہداء کے راستے میں آجائیں تو وہ شہداء کے لیے اپنی سواریوں کو چھوڑ دیں گے “۔
انہوں نے مزید کہا میں نے اسمبلی میں قدم رکھا تو میرے سامنے بی بی دو عالم جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت تھی جب میری بی بی فدک مانگنے جا سکتی ہیں تو میں تو ان کی خاک پا بھی نہیں تو میں اپنے حقوق مانگنے، ملت تشیع کے حقوق مانگنے کیوں نہیں جا سکتی ۔ آئیں ہم سب مل کراپنے ملک میں ملت تشیع کی اتنی مضبوط حکومت بنائیں کہ جب امامؑ وقت ظہور کریں تو ہم کہہ سکیں کہ یا امام زمنؑ !! آئیے ہمارے ملک میں ہم نے آپ کے لیے راہیں ہموار کی ہیں ، آپ کی حکومت کے لیے زمینہ سازی کی ہے، اس بکھری ہوئ قوم کو آپ کے نام پر اکھٹا کیا ہے۔ اس سیمینار کی دوسری مقررہ محترمہ چمن فاطمہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور شھداے ملت جعفریہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ،سیمینار کے اختتام پر محترمہ زھرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ کے تحت ضلع اٹک میں قائم کردہ بیت زھراؑ کا بھی دورہ کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی نے ماہ رجب المرجب میں 4غریب ونادارلڑکیوں کی شادی خانہ آبادی میں مالی معاونت سے اپنا فرض اداکیا، انہوں نے کہاکہ چاروں شادیوں میں کھانے ، جہیز، فرنیچر اور دیگراشیاءکی فراہمی میں تعاون کیا گیا ، انشاءاللہ ماہ شعبان المعظم میں بھی چند غریب ونادا رلڑکیوں کی شادی میں معاونت کی جائے گی، زین رضوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ فلاحی ورفاعی امور کی انجام دہی کیلئے دل کھول کر زیادہ سے زیادہ عطیات، خمس اور دیگر سہمات سے ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر بہتری کے ساتھ جاری رہ سکے ۔
وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی جانب سے ولادت امام علی ع کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ نوشین اور محترمہ تنویر زھرا نے خطاب کیا اور اجتماعی اعمال نوروز بھی بجا لائے گئے۔ آغاز محفل میں تلاوت حدیث کساء کی گی بعد ازاں ،محترمہ نوشین زھرا نے اپنے خطاب میں مناقب مولائے متقیانؑ بیان کرتے ہوے کہا کہ انسان کی اتنی اوقات اور ظرف نہیں کہ وہ ذات علیؑ کاو درک کر سکے ، علیؑ کے مقام و رتبے کو صرف خدا و رسولؐ جانتے ہیں ، مولا علیؑ کی ولایت نعمت عظمی ہے ، خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے جو اس نے ہم جیسوں کوعطا کر کے ہمارا شمار ان خوشنصیب لوگوں میں کیا جو علیؑ کے نام لیوا ہیں اور ان کی ولایت و محبت کا دم بھرتے ہیں ، قرآن پاک میں جس نعمت کے بارے میں پوچھے جانے کا تذکرہ ہے وہ یہی ولایت و مودت محمد و آل محمدؐ کی نعمت ہے۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے 15 رجب المرجب بروز ہفتہ کو چودھری ھاؤس میں اجتماعی طور پر اعمالِ ام داؤد ادا کیے گئے۔ اعمالِ کی ابتداء میں محترمہ شازیہ بتول نے اعمال ام داؤد کی فضیلت بیان کی اس کے بعد محترمہ عقیلہ بتول نے باجماعت نماز ادا کروائی بعد از نماز محترمہ عمبرین رضا نے بمناسبت شھادت بیبی زینب سلام اللہ علیھا مصائب پڑھے۔ محترمہ عقیلہ بتول نے اپنی مصروفیات کے باوجود خواہران کی دعوت کو قبول کر کہ خصوصی طور پر شرکت کی اور خواہران وحدت سکھر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وحدت نیوز(لاہور) سیدہ زہرانقوی کی گداگروں کو روزگارکی فراہمی کی قراردادپنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،تفصیلات کے مطابق گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،یہ قراردادمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرانقوی نے ایوان میں پیش کی تھی جسے ممبران اسمبلی نے بھاری اکثریت سےمنظورکرلیاہے،زہرانقوی کی جانب سے پیش کردہ قراردادمیں کہاگیاتھاکہ گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والے بے روزگاروں کیلئے سرکاری سطح پرروزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیںتاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں،محترمہ زہرانقوی کی یہ قرارادادپنجاب اسمبلی نے کثرت منظورکرلی ہے۔