The Latest
وحدت نیوز (چکوال) یومِ مادر، یومِ دختران، یومِ زوجہ یا یومِ ہمشیر المختصر یومِ خواتین* کے لیے کوئی دن مناسب ہے تو وہ ولادتِ با سعادت صدیقہ، طاہرہ، حضرت فاطمہ الزہراؑ ہےمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع چکوال کی جانب سے پر وقار جشن ولادت فاطمة الزھرا سلام الله علیھا کا انعقاد کیا ، اس جشن سعید سے محترمہ تغزل شاداب صاحبہ نے خطاب کیا جس میں مناقب و فضائل جناب سیدہؑ بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام)، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور حضرت خدیجة الکبری (سلام اللہ علیہا) کی بیٹی ہیں اور زہراء ، صدیقہ، طاہرہ، مبارکہ، زکیہ، راضیہ، محدثہ اور بتول آپ کے القاب ہیں۔
انہوں نے خاتون جنت کے عبادتی پہلو کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا جب آپ گھر کے کاموں سے فارغ ہوتی تھیں تو عبادت میں مشغول ہوجاتی تھیں، نماز پڑھتیں،دعا کرتیں،خداکی بارگاہ میں گریہ و زاری کرتیں اور دوسروں کے لئے دعائیں کرتی تھیں، امام صادق(علیہ السلام) اپنے جد امجد حضرت امام حسن بن علی (علیہ السلام) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ امام حسن علیہ السلام نے فرمایا: میری والدہ گرامی شب جمعہ کو صبح تک محراب عبادت میں کھڑی رہتی تھیں اور جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتیں تو باایمان مردوں اور عورتوں کے لئے دعا فرماتیں، لیکن اپنے لئے کچھ نہیں کہتی تھیں، ایک روز میں نے سوال کیا: اماں جان ! آپ دوسروں کی طرح اپنے لئے کیوں دعائے خیرنہیں کرتیں؟ آپ نے کہا: میرے بیٹے ! پڑوسیوں کا حق پہلے ہے۔ اس جشن سعید میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان راولپنڈی ، شعبہ برادران و خواتین کے اشتراک سے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کے موقع پر مرکزی قدیمی امامبارگاہ میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا ، جس میں رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور میلاد سے خطاب کیا ،اپنے بیان میں آپ نے سیرت و فضائل جناب سیدہ سلام الله بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ (س)کمال عقل ،جمال روح،پاکیزہ صفات اور اصل کرم کی آخری منزلوں پر فائز تھیں آپ (س)نے جس معاشرہ میں زندگی بسر کی اسے اپنی ضوفشانیوں سے منور کردیا اور یہی نہیں بلکہ اپنے افکار وخیالات کے نتیجہ میں آپ(س) اس سے کہیں آگے نظر آئیں ،آپ(س) نے رسالت الہٰیہ کے بر پا کردہ انقلاب میں ایسا مقام و مرتبہ حاصل کرلیا اور اس کا اتنا اہم رکن (حصہ)بن گئیں کہ جس کو سمجھے بغیر تاریخ رسالت کو سمجھنا قطعاً ناممکن ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عورت کے لئے جتنے فضائل و کمالات ضروری ہیں جیسے انسانیت ،عفت، پاکدامنی، کرامت قداست و غیرہ کوشہزادی کائنات ؐنے اپنے کردار و عمل کی شکل میں بالکل مجسم کرکے پیش کردیا ، آپ کے افتخار کے لئے یہی کافی ہے کہ آپ نے مدرسۂ نبوت اوربیت رسالت میں تربیت پائی اور اپنے والد گرامی سے وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو ان پررب العالمین کی جانب سے نازل کیا گیا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ اپنے والد گرامی کے گھر میں اس علمی دولت سے آراستہ ومزین ہوئیں جو مکہ کی کسی عورت کو نصیب نہ ہوسکی۔
وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے یونٹ سنجوال کے زیر اہتمام وفات حضرت ام البنین ع کے موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ چمن فاطمہ نے خطاب کیا،اپنے بیان میں آپ نے جناب ام البنین ع کی سیرت کو کردار پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ جناب ام البنین سلام اللہ علیھا ایسی بہادر اور دین شناس خاتون تھیں کہ جنھوں نے اپنے چاروں بیٹے راہ اسلام میں قربان کر دیے، آپؑ نہ فقط خود مطیع امامؑ تھیں بلکہ اپنی اولاد کی بھی ایسی تربیت کی کہ ان سے بڑھ کر مطیع و وفادارِ امامؑ کوئ نہ گزرا آپؑ کی سیرت خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین امام خمینی ؒٹرسٹ، سچ ٹی وی اور رکن اسلامی نظریانی کونسل علامہ سید افتخارحسین نقوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی سے وحدت ہائوس لاہورمیں ملاقات کی ، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی وملی صورت حال سمیت قانون وراثت اور شیعہ مکتب میں طلاق کے حوالے سے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، علامہ افتخارنقوی نے زہرانقوی کو اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنی خدمات سے بھی آگاہ کیا، اس موقع پر علامہ افتخار نقوی نے زہرانقوی کو اپنی کتب قانون وراثت اور دیگر بھی تحفے میں پیش کیں ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے کہکشاں کالونی میں یونٹ تشکیل دیا گیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا تعارف پیش کیا نیز اغراض و مقاصد اور منشور سے بھی آگاہ کیا۔ جسکے بعد باہمی مشاورت سے محترمہ تنویر فاطمہ کو کہکشاں یونٹ ضلع فیصل آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔
وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے پراجیکٹ تعلیم بالغاں اُمّ ابیھا سکول و مدرسہ میں وفات جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کہ موقع پر مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیمی نقوی نے کہا بی بی ام البنین سلام الله علیھا کی سیرت و کردار کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کو حسنین شریفینؑ نے اپنی ماں پکارا ہےاور آپ کی آغوش میں حضرت عباس علمدارؑ جیسے شجاع و مطیعِ امامؑ نے تربیت پائ ہے۔اھل بیت علیھم السلام کے نزدیک آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے ، آپؑ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کیا ،آپ نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام الله علیھا اپنے بابا کی صرف بیٹی نہیں تھیں بلکہ کار رسالت کی انجام دہی میں ان کی ناصرہ و مدد گار تھیں ، اور اسی طرح جناب امیرالمومنین ع کے لیے فقط زوجہ نہیں تھیں بلکہ ان کے حقِ امامت و ولایت کو پہچانتے ہوئے ان کا دفاع کرنے والی اور معاون رہیں،بعد از مجلس محترمہ معصومہ نقوی نے سیال موڑ یونٹ ممبران کو حریم ولایت رسالہ پر مباحثے اور ہفتہ واردعا کی محافل منعقد کرنے کی تاکید کی۔
وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے ضلع ٹنڈو الہ یار کے علاقے مٹھن شاہ پاڑو میںایم ڈبلیوایم شعبہکا یونٹ قائم کیا ، اس تنظیمی نشست میں محترمہ سلمیٰ عبدالرزاق کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں پوری کابینہ کا چناو کیا گیااور حلف برداری ہوئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین (شعبہ خواتین ) مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور محترمہ غزالہ جعفری بھی موجود تھیں،جنہوں نے نو منتخب کابینہ کی مختلف تنظیمی امور میں راہنمائی کی۔
وحدت نیوز (نصیرآباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے باری شاخ ضلع نصیرآباد بلوچستان میں تین متاثرہ مومنین کے جل کر تباہ ہوئے ہوئے گھروں کی تعمیر نوکا آغاز،تینوں متاثرہ مومنین کو 2، 2کمروں پر مشتمل گھر بناکردیئے جائیں گے،خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے وائس چیئرمین مسرت کاظمی اور ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی خصوصی توجہ اور کوششوں سے تینوں متاثرہ مکانوں کی تعمیر نو پر متاثرہ مومنین نے دلی مسرت اور شکریہ کا اظہار کیاہے، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے سنگ بنیاد رکھ کر مکانوں کی تعمیر نو کے کام کا باقائدہ آغاز کردیا ہے۔
وحدت نیوز (ٹنڈوالہیار) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں ضلعی کابینہ تشکیل دی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کی معاون محترمہ ارم اور غزالہ جعفری بھی موجود تھیں۔ محترمہ سیدہ سیمی نقوی نے امامبارگاہ مولا رضا ع ٹنڈوالہ یار میں خواتین کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہمیں سیرت و کرادر زینبیہ (س) پر چلتے ہوے امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی میں اپنے حصے کا کام انجام دینا ہے ، ایک باحیا ، متقی اور تعلیم یافتہ عورت ہی اس معاشرے کو خمینی بت شکن جیسا فرزند عطا کر سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی یہ تنظیمی سرگرمیاں خواتین کے اندر شعور و آگہی اور انھیں اپنے فرائض انجام دینے کی طرف راغب کرنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہی ہیں ۔بعد از خطاب محترمہ سیمی نقوی نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ امیر رضوی اور ان کی کابینہ سے حلف لیا اور سہ ماہی برنامہ دیا جس میں ہفتگی محافل دعا و مناجات، خواتین کے لئے دروس کی نشست اور معصومین علیھم السلام کی ولادت و شہادت منانا شامل ہے۔