The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ویمن ونگ کی مرکزی سیکریٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نےایک وفد کے ہمراہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہور میں  منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید سے ملاقات کی  خانم سکینہ مہدوی نے پنجاب حکومت کی جانب سے بے گناہ کارکنان خصوصاً خواتین ورکرز پر گولیاں برسانے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ ، دھاندلی ، دھوکے بازی اور بیرونی امداد سے اقتدار پر قابض ہوئی، ظلم و ناانصافی کے ساتھ حکومت کرنے والے اپنے اقتدار کی بقاء کی خاطر درندگی پر اتر آئے ہیں ، ایم ڈبلیوایم ویمن ونگ اس در خراش سانحے پر منہاج القرآن کے غم میں برابر کی شریک ہے، آخر میں شہدا ءکے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہیڈآفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ محمد امین شھیدی ، علامہ حسن ظفر نقوی، ناصر عباس شیرازی، فضل عباس نقوی ،سید مھدی عابدی ، سید توصیف شاہ اور نثار علی فیضی نے شرکت کی۔ چیئرمین خیرالعمل فاﺅنڈیشن نثارعلی فیضی نے اراکین بورڈ آف گورنرز کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 40منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں 37منصوبوں پر کام جاری ہے۔تقریبا 40منصوبوں کے لیے ڈونرز کو درخواستیں بجھوائی جاچکی ہیں ۔ اجلاس میں مساجد پروجیکٹ ، ہیلتھ پروجیکٹ، ایتام پروجیکٹ، ہاوسنگ پروجیکٹ، تعلیم سپورٹ پروجیکٹ اور واٹر پروجیکٹ کے سلسلے میں مکمل کیے گئے منصوبہ جات کے منفی و مثبت پہلوﺅں کو زیر بحث لاتے ہوئے ان میں درپیش مشکلات اور حکمت عملی کے اعتبار سے ان منصوبوں کی منظوری و استفادہ پر گفتگو کی گئی۔ اجلا س میں گلگت بلتستان میں اعلان کردہ منصوبہ جات پر عمل درآمد اور اہداف کے حصول کے لیے مختلف امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اسکے علاوہ منصوبوں کے لیے پالیسی اصول مرتب کیے گئے جس میں ڈیمانڈ و تناسب ، تعمیرات ، منصوبہ جات سے استفادہ اورمخیر اداروں و شخصیات سے روابط کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں راشن پروگرام کا اجراءکی منظوری دی گئی ۔ اجلاس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر نقوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سرہاتے ہوئے آئندہ کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ڈویژنل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،جسمیں صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے خصوصی طور پر موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوتا کے حکومت اور باقی تمام ادارے سب سو چکے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا کہ حکومت سمیت تمام اداروں نے پاکستان کی عوام کو کیوں دہشت گردوں کہ حوالے کردیا ہے دہشتگرد آزادانہ طور پرجہاں چاہتے ہیں کاروائیاں کرتے ہیں جب چا ہتے ہیں دہشتگردی کرتے ہیں افسوس کا مقام ہے کہ سرزمین پاکستان معصو م لوگوں کہ لہوسے سرخ ہے اورنواز حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں معلوم ہوتا ہے کے گویا یہ خود ہی پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادینے کے لیے آمادہ ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک آج دہشت گردوں کی جنت بن چکا ہے؟اب وقت آچکا ہے کہ نواز حکومت مزاکرات کا ڈھونگ بند کرے اور فوج بھی سنجیدہ ہو جائے اور صرف اس انتظار میں نہ رہے کہ اگر فوج پر دفاعی اداروں پر حملہ کیا تو دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرے گی فوج کی بھی ذمداری ہے کہ وہ قوم و ملک کی سلامتی کے لیے دفاعی اقدامات کرے قوم فوج کے ساتھ ہے پھر فوج کو پوری سنجیدگی کے ساتھ دہشتگردوں کا اس پاک زمین سے صفایہ کرنے میں دیر نہیں کر نی چاہیے کیوں کہ ان کو جتنی مہلت دی جائے گی یہ ملک کو اتنا ہی نقصان پہنچائے گے اور ہم دیکھ بھی رہے ہیں کہ ابھی گزشتہ روز ایک ہی دن میں ایک طرف تفتان میں زائرین پرفائرنگ پھر دستی بم سے حملہ یا گیا جسمیں ۵۲ سے زائد مرد و خواتین اور معصوم بچے شہید ہوئے اور دسیوں شدید زخمی ہوئے دوسری طرف کراچی میں ایئر پورٹ پر حملہ جوکے نہایت منصوبے سے کیاگیا بہت ہی شرمندگی کی بات ہے کہ دہشتگردوں کو کوئی روکنے والا نہیں دہشتگرد اتنی آسانی سے ایئر پورٹ میں کیسے داخل ہو گئے یہ دنیا کے سامنے کیا تاثر پیش کیا جا رہا ہے ایک طرف معصوم لوگوں کی زندگیاں محفوظ نہیں تو دوسری طرف کو بھی اہم اور حساس علاقے ادارے مقامات کچھ بھی محفوظ نہیں؟اور افسوس کا مقام ہیں کے وزیر اعظم نواز شریف صاحب اداروں کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں؟کس بات کی مبارکباد دنیا سوال کر رہی ہے کے پاکستان میں دہشتگرد جب چاہیے اتنے آرام سے کی بھی مقام پر حملہ آور ہو سکتے ہیں؟ کہاں تھے انٹیلی جنس ادارے؟آخر کب تک عوام برداشت کرے گی کب تک معصوم لوگوں کو قربانیاں دینی ہو گی تاکہ حکومت اور فوج ہوش میں آجائے اور سنجیدگی سے دہشتگردوں کے خلاف اوپریشن کیاجائے۔ لہزاہمارافوج سے مطالبہ ہے کہ طالبان کے ساتھ اب صرف گولی سے بات کی جائے انشااللہ فوج کے ساتھ اٹھارہ کروڑ عوام انکے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے۔ آخر میں صوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خانم زہرانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اس دلخراش سانحہ پر تین روز کا سوگ کا علان کیا اور تمام یو نٹس کو شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پروگرامزکاا نعقاد کرنے کی ہدایت دی۔آخرمیں شہداءکے لے فاتحہ اور زخمیوں کے صحت یابی کے لیے دعائے توسل پڑھی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی امداد اور ایجنڈے پر ایوان اقتدار پر قابض نواز حکومت کے خلاف 11مئی کو خواتین بھی اپنا قومی کردار ادا کرتے ہو ئے سڑکوں پر نکل آئیں ، گذشتہ ایک سال میں ہونے والے مظالم نے دس سالہ ظلم کے رکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، مریم نواز صاحبہ اپنے شاہی محلات سے نکل کر دیکھیں کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کس ذلت اور پسماندگی میں زندگی بسر کر رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11مئی کو نواز حکومت کی تشکیل کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک گیر یوم احتجاج کے حوالے سے جاری بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی موجودہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی  روش پر ہی کار فرما ہے، بظاہر عوامی حقوق کی بحالی کا نعرہ لگانے والی اور آزادی نسواں کا ڈھول پیٹنے والی نام نہاد جمہوری حکومتیں عوام کو بجلی ، پانی ، گیس اور سستی روٹی تک دینے کی اہلیت نہیں رکھتے ، اب تو حال یہ ہے کہ حوا کی بیٹیوں کی عزتیں روز سر بازار پامال ہو رہی ہیں اور حکمران اپنے محلات میں عیش و عشرت کی زندگی میں مگن ہیں ، انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی شعبہ خواتین کی تمام ذمہ داران نے اپیل کی کے 11مئی کو ملک بھر میں ہو نے والے احتجاجی پروگرامات میں بھر پور شرکت کریں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن  کے خوا تین ونگ کے زیراہتمام کا رکنوں کے لئے ایک تر بیتی اور تعلیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پا رٹی کے خوا تین ونگ کے عہدے دا ران اور کارکنوں نے بڑی تعدا د میں شر کت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مجلس وحدت خو اتین ونگ کے رہنما وں نے کہا کہ معا شرے میں مثبت تبدیلی اور اسکی تعمیر و تر قی میں خوا تین کا کر دا ر انتہائی اہم ہے جس سے انکار ممکن نہیں عوام میں شعو ر اور آگا ہی میں خو اتین کا اہم رول ہے پارٹی میں خواتین کی کارکر دگی کے حو الے سے با ت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ڈیڑ ھ سا ل میں معاشرے کے اندر جو بیداری آئی ہے اُس میں معا شر ے کے ہر فر د کے سا تھ سا تھ خواتین نے انتہائی اہم کر دار ادا کر تے ہوئے معا شرے میں ایک نئے جو ش و ولولے کو ایجا د کیا اور اس میں پارٹی کار کنوں نے جومثبت کر دار ادا کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں سیاسی حوالے سے قوم کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو قا بل ستائش ہے او ر پارٹی اس کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اس سلسلے میں شعبہ خواتین کی ذمہ دا ری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ پارٹی پیغا م کوگھر گھر پہنچا ئے اور پا رٹی کے بنیا د ی یونٹس کو مزید فعال بنا ئے تاکہ آنے والے پارٹی انتخا با ت میں وہ بہتر ین قیا دت کو سا منے لاسکیں جواس شعبے کو مزید فعال بنانے میں بہتر کردار ادا کر سکے اس ضمن میں پارٹی کے ہر کارکن پر بھاری ذمے دا ر ی عا ئد ہو تی ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جشن ولادت دختر رسول خدا (ص)جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سالہائےگذشتہ کی طرح امسال بھی عظیم الشان جشن مرج البحرین کا انعقاد کیا گیا ، الحمراہال لاہور میں منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ ابوزر مہدوی،معروف مذہبی اسکالر خانم طیبہ بخاری صاحبہ ، مرکزی سیکریٹری ایم ڈبلیوایم  شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی، مہتمم جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما سعید رضوی ، معروف منقبت خواں اور ذاکر اہل بیت ع مقدس شاہ کاظمی اور عیسائی برادری کے صدر ڈاکٹرکنول فیروز،پہلی وومن پائلٹ شہناز لغاری اور معزز مہمانان گرامی نےبھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی نےخصوصی شرکت کی ۔اس تقریب سعید میں اہل تشیع علماء و عوام کے علاوہ اہل سنت علمائے کرام اور خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

اس عظیم الشان جشن مرج البحرین میں مختلف نعت ومنقبت خواں حضرات نے بارگاہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جب کہ جشن کے اختتام پر علامہ امین شہیدی نےبذریعہ قراندازی پانچ خوش نصیب خواتین وحضرات میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیئے اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تنظیمی خواہران میں ایوارڈ بھی تقسیم کیئے گئے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) شہزادی کونین، ام ابیہا، حضرت فاطمۃ الزہرا (س) اور انکے باشرف فرزند، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم کی مقدس سرزمین پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کا یہ پروگرام مدرسہ زینبیہ (س) میں منعقد ہوا، جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت محفل میں خطباء نے بی بی دو عالم (س) کی سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور امام خمینی (رہ) کو سیرت فاطمیہ کا روشن نمونہ قرار دیا۔ اس محفل کے مہمان خصوصی مدرسہ امام خمینی (رہ) قم کے مسئول امور فرہنگی حجت الاسلام والمسلمین امیر حسین  حسینی تھے۔ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے اپنے صدارتی خطاب میں حضرت زہرا (س) کی سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی  اور کہا کہ حضرت فاطمہ (س) نہ  فقط خواتین کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی اسوہ حسنہ ہیں۔ جشن  کے اختتام پر مہمانان خصوصی کے ذریعے "خطبہ فدکیہ" کے  انعامی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنی والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے آفس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرانجفی کے ساتھ شعبہ خواتین کراچی ڈویژن و یونٹس کی میٹنگ کا انعقادکیا گیاجسمیں خانم زہرانے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پورے پاکستان میں ہمیں خا ص کر کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی آئے دن ہماری ملت کے سرمائے کو دہشگرد گولیوں کا نشانہ بناں رہے ہیں آپ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ شاہد اللہ شاہد جو اب یہ کہہ رہے ہیں کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا حرام ہے تو اب یہ خیال کیسے آگیا؟ ہم سب نے دیکھا کہ سعودیہ سے فنڈز آنے کے بعد پورے ملک میں خا ص کر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مزید تیزی آ گئ ہے۔ایسے میں ہماری ذمہ داری کیا ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے جوانوں کو ہماری ملت کے سرما ئے کبھی کوئی پروفیسر،ڈاکٹر، انجینئر تو کبھی کوئی وکیل چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے ان کا جرم ایک تو یہ ہے کہ یہ شیعہ ہیں  دوسرے یہ کے یہ اپنے وطن کی خدمت اور اس کی ترقی کی ضمانت ہیں ایسے میں خاموشی ایک جرم ہے ہماری موجودہ حکومت ہماری قاتل بھی ہیں اور مجرم بھی۔خانم زہرانے کراچی ڈویژن اور تما م یونٹس کو تاکید کی کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز مرتب کر یں ملت میں وحدت کی فضاء پیدا کریں یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں یہ ملت کی دفاع کا وقت ہے یہ وحدت کا وقت ہے آپس میں روابط کو مضبوط کرئے اختلافات کو دورکریں  صرف اپنے مکتب فکر سے ہی نہیں بلکہ اپنے پروگرامز میں ودسرے مکاتب فکر کے لوگوں کو بھی دعوت دیں۔

 

خانم زہرہ نے خطاب کے بعد نماز جماعت ادا کی گئی۔ نماز با جماعت کے بعد کا بینہ کے ساتھ ایک نشست کا انعقاد کیا گیاجسمیں خانم زہرانے کابینہ کو اپنی فعالیت کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ہم کو مزید قوت۔طاقت،خلوص،لگن اور ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔یہ ہمارا شریعئ فریضہ ہے کہ ہم نے جو ذمہ داری قبول کی ہے اورجوعہد اپنے امام زمانہ عج سے کیا ہے۔اسے بخوبی انجام دیں۔خانم زہرانے شعبہ خواتین میڈیا کی کارکردگی اور ان کے کام کو سہراتے ہو ئے انھیں مزید فعال پونے کی تاکید فرمائی۔خانم کا کہنا تھا کہ بے شک ابھی ہمارے پاس وسائل کی کمی ہےمگرجومخلص افراد ہوتے ان کے لیےوسا ئل کی کمی نہ ہی کوئی روکاٹ ثابت ہوتی ہے اور نا ہی انکو کبھی بھی ہدف کے حصول سے دور نہیں کرتی ہےلہذا ہم پروردگار عالم سے دعا کرتے ہیں کہ خدایا" تو ہمیشہ ہمیں راہ حق پر کامزن رکھنا اور راہ حق میں ہر آنے والی روکاوٹ سے ہمیں باخوبی طور پر عبور کرنے کی توفیق عطا فرمانا بے شک تو حق پر چلنے والوں کی مدد ضرور فرماتا ہے۔نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین لیڈیز وونگ کے صوبائی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے ملک کو غیر مستحکم کر نے کی سازش ہے ، کراچی انسانی خون کا کنواں بن چکا ہے ، روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، حکمرانوں کی بے حسی ملک کو مذید نقصان پہنچا رہی ہے جنہوں نے ملک کے کسی شہری کی جان نہیں بخشی حکمران ان سے اپنے اقتدار کی بخشش کی بھیک مانگ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرایم ڈبلیوایم خواتین ونگ کراچی کے زیر اہتمام ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کے لواحقین سمیت خواتین کارکنان اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نامنظور نا منظور دہشت گردی نا منظور ، ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرو، امریکہ مردہ ، طالبان مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور مذاکرات نامنظور کے نعرے درج تھے۔

 

خانم زہرا نجفی نے کہا کہ وطن عزیز کو کسی بیرونی نہیں بلکہ داخلی دشمن سے خطرہ ہے، طالبان اور ان کے پشت پناہ سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے زہر قاتل ہیں ، ایک منظم پلاننگ کے تحت ملک کو غیر ملکی ایجنڈے پر دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کو اسلامی مقاومت کے ہاتھوں ہو نے والی تاریخی شکست کے بعد پاکستان تکفیری دہشت گردوں کے آقاؤں کا تختہ مشق بننے جا رہا ہے ، پاکستان کے نا عاقبت اندیش حکمران محض چند ڈالروں اور ریالوں کے خاطر قومی سالمیت اور استحکام کو داؤپر لگانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ خصوصاً شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی اندہوناک قتل و غارت گری بے حس حکمرانوں ، قانون نافذ کر نے والے اداروں اور عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، شدید مالی پریشانیوں ، تنگ دستیوں اور معاشی مشکلات کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بننے والے افراد کو بلاجواز دن دھاڑے قتل کر دیا جانا قومی المیے کا سبب بننے گا، یہ تمام کاروائیاں ملک کو پڑھے لکھے لوگوں سے نجات دلاکر جاہل انپڑھ دہشت گردوں کو مسلط کر نے کے لئے کی جارہی ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو نے والے بے گناہ شہریوں کے معصوم بچوں ، بیواؤں ، بوڑھی ماؤں کی آہیں اور سسکیاں بے حس حکمرانوں کے قتدار کے زوال کو سبب بنیں گی۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کے اگر ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور گرفتار دہشت گردوں کو فوری سزا دینے میں مذید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیاتو ایم ڈبلیو ایم شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہو گی اور پھر ہمارا احتجاج دہشت گردوں اور نا اہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

وحدت نیوز(خیر پور) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی کابینہ نے خیرپور میں 16 مارچ کو منعقد ہونے والے" لبیک یا رسول الله (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس " کے حوالےسے خیرپور میں اپنے دورے  کا آغاز کردیا ہے.اور انتہائی جوش اور جذبے ہکے ساتھ عوامی رابطہ مہم جاری و ساری ہے. خواتین کو اس پروگرام کے حوالے سے شعور اور آگہی دی جا رہی ہے.اور خواتین کا اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جذبہ ایمانی اور جوش و خروش انتہائی بلندیوں پہ ہے. کردار فاطمیہ (علیہ سلام) اور جذبہ زینبی (علیہ سلام) سےسرشار خواتین نے اعلان کیاہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں ، خواتین اس مقدس اور پاکیزہ اجتماع میں اپنے بچوں کیساتھ ، بلا کسی خوف و خطر اور ہر روکاوٹ کو دور کرتے ہوے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree