The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین لیڈیز وونگ کے صوبائی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے ملک کو غیر مستحکم کر نے کی سازش ہے ، کراچی انسانی خون کا کنواں بن چکا ہے ، روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، حکمرانوں کی بے حسی ملک کو مذید نقصان پہنچا رہی ہے جنہوں نے ملک کے کسی شہری کی جان نہیں بخشی حکمران ان سے اپنے اقتدار کی بخشش کی بھیک مانگ رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پرایم ڈبلیوایم خواتین ونگ کراچی کے زیر اہتمام ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے افراد کے لواحقین سمیت خواتین کارکنان اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نامنظور نا منظور دہشت گردی نا منظور ، ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرو، امریکہ مردہ ، طالبان مردہ باد، اسرائیل نامنظور اور مذاکرات نامنظور کے نعرے درج تھے۔

 

خانم زہرا نجفی نے کہا کہ وطن عزیز کو کسی بیرونی نہیں بلکہ داخلی دشمن سے خطرہ ہے، طالبان اور ان کے پشت پناہ سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے زہر قاتل ہیں ، ایک منظم پلاننگ کے تحت ملک کو غیر ملکی ایجنڈے پر دہشت گردوں کے سپرد کیا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کو اسلامی مقاومت کے ہاتھوں ہو نے والی تاریخی شکست کے بعد پاکستان تکفیری دہشت گردوں کے آقاؤں کا تختہ مشق بننے جا رہا ہے ، پاکستان کے نا عاقبت اندیش حکمران محض چند ڈالروں اور ریالوں کے خاطر قومی سالمیت اور استحکام کو داؤپر لگانے میں مصروف ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ کراچی میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ خصوصاً شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی اندہوناک قتل و غارت گری بے حس حکمرانوں ، قانون نافذ کر نے والے اداروں اور عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے، شدید مالی پریشانیوں ، تنگ دستیوں اور معاشی مشکلات کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بننے والے افراد کو بلاجواز دن دھاڑے قتل کر دیا جانا قومی المیے کا سبب بننے گا، یہ تمام کاروائیاں ملک کو پڑھے لکھے لوگوں سے نجات دلاکر جاہل انپڑھ دہشت گردوں کو مسلط کر نے کے لئے کی جارہی ہیں ۔روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو نے والے بے گناہ شہریوں کے معصوم بچوں ، بیواؤں ، بوڑھی ماؤں کی آہیں اور سسکیاں بے حس حکمرانوں کے قتدار کے زوال کو سبب بنیں گی۔ انہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام کو متنبہ کیا کے اگر ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور گرفتار دہشت گردوں کو فوری سزا دینے میں مذید سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیاتو ایم ڈبلیو ایم شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہو گی اور پھر ہمارا احتجاج دہشت گردوں اور نا اہل حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔

وحدت نیوز(خیر پور) ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سندھ کی کابینہ نے خیرپور میں 16 مارچ کو منعقد ہونے والے" لبیک یا رسول الله (صلی الله علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس " کے حوالےسے خیرپور میں اپنے دورے  کا آغاز کردیا ہے.اور انتہائی جوش اور جذبے ہکے ساتھ عوامی رابطہ مہم جاری و ساری ہے. خواتین کو اس پروگرام کے حوالے سے شعور اور آگہی دی جا رہی ہے.اور خواتین کا اس کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے جذبہ ایمانی اور جوش و خروش انتہائی بلندیوں پہ ہے. کردار فاطمیہ (علیہ سلام) اور جذبہ زینبی (علیہ سلام) سےسرشار خواتین نے اعلان کیاہے کہ چاہے کیسے بھی حالات ہوں ، خواتین اس مقدس اور پاکیزہ اجتماع میں اپنے بچوں کیساتھ ، بلا کسی خوف و خطر اور ہر روکاوٹ کو دور کرتے ہوے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت کریں گی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا المناک واقعہ مذاکرات کی حامی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ایوان اقتدار سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر اس طرح کی کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ راولپنڈی کی سیکریٹری جنرل خانم رباب زیدی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کے واقعہ فوج کے بعد اب عدلیہ کے لیے جارحانہ للکار ہے۔دہشت گرد عناصر اپنے حلقہ اثر کی وسعت دکھانے کے لیے ایسی کاروائیوں میں مشغول ہیں حکومت کو ان کے خاتمے میں سنجیدگی دکھانا ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے دارالحکومت میں سیکورٹی پر اطمنان کا اظہار ان کی دانستہ کوتاہی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیامِ شہداء و اتحادِ امت کانفرنس منعقد ہوئی،اس عظیم الشان کانفرنس کا اہتمام لبرٹی کیسل مین بلیووارڈ گلبرگ میں کیا گیا تھا ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین محترمہ سکینہ مہدوی، منہاج القرآن کے ناظم اعلٰی خرم گنڈا پور، علامہ ابوزر مہدوی، علامہ حسن ہمدانی، مولانا ہاشم موسوی، ممبر بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا، مسیحی برادری سے بشپ نذیر عالم نے شرکت کی جبکہ کوئٹہ سے خانوادہ شہداءکو خصوصی طور پر اس ، پی این ایس مہران پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہو ئے جام شہادت نوش کر نے والے لیفٹینٹ یاسر عباس کے والد کرنل (ر)جعفر عباس نے بھی خصوصی شرکت کی ۔شہداء کے اہل خانہ نے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیارے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ، شہید وقار کی والدہ کے خطاب کے موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،شہید کی والدہ نے جب شہید کے حالات ِ زندگی بیان کئے تو ہر آنکھ اشک بار تھی ،خواتین دھاڑے مار مار کر رو رہی تھیں ،    کانفرنس سے خطاب میں مرکزی ترجمان اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج ان کی یاد منائی جا رہی ہے جن کے بارے میں یہ سوال ہے کہ کس جرم میں مارے گئے، اگر میں کہوں کہ پاکستان میں شریعت کے تحت حکومت قائم کی جائے تو کوئی غیر مسلم بھی انکار نہیں کرے گا، کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے، آج اسلام کے نام پر جو تماشہ کیا جا رہا ہے اس کی وجہ سے لوگ شریعت سے ڈر رہے ہیں، یہ بزدل حکومت اپنے پانچ سال پورے کرنے کیلئے حیلے بہانے بنا رہی ہے، نام نہاد اسلامی جماعتوں کے رہنماء طالبان کی محبت میں اتنا گر گئے کہ یہ کہہ گئے کہ کربلا میں دونوں طرف صحابی تھے، یہ بغض چودہ سو سال سے ان کے دلوں میں تھا، قاتل و مقتول کی تمیز بھول گئے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان دہشتگردوں کے نرغے میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی قیادت تماشائی بنی ہوئی ہے، عوام طالبانی شریعت کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر طالبان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حاضر ہیں، پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی اور راست اقدام سے دریغ نہیں کریں گے، امریکا، اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی، تحریک منہاج القرآن کراچی شعبہ خواتین کی صدر تسبیہہ شفیق، جمعیت علماء پاکستان سندھ خواتین کی صدر ڈاکٹر بلقیس صدیقی اور ایم ڈبلیو ایم سندھ شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل زہرا نجفی نے کراچی آرٹس کونسل میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ”محفل میلاد “ اور ”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیرت نبوی کانفرنس مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت ماب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


 
”سیرت نبوی کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد کا مظہر ہے جبکہ عالمی استعمار اور پاکستان کی مخالف قوتیں امریکا، اسکی ناجائز اولاد اسرائیل اور انکی پٹھو عرب ریاستیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار امریکا اور صیہونی قوتیں براہ راست تعلیمات نبوی (ص) پر یلغار کر رہی ہیں اور دنیا بھر میں دہشتگردوں کی مدد اور دہشتگردی کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے اور طالبان دہشتگردوں کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے عوام کو قتل کریں اور پھر معصوم بن کر مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شریعت کی تمام حدود کی پائمالی کرنے والے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے شریعت کا مطالبہ دراصل شریعت محمدی کی توہین ہے۔


 
علامہ احمد اقبال نے کہا کہ حکومت ایک طرف طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے تو دوسری طرف طالبان دہشت گرد سکیورٹی فورسز سمیت اعلٰی افسران اور پاکستان کے عوام کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر طالبان دہشت گردوں کی نامزد کردہ کمیٹی کو گرفتار کرکے ساٹھ ہزار سے زائد  پاکستانیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرے کیونکہ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کی نامزد کردہ کمیٹی دراصل پاکستانیوں کے خون اور قتل و غارت میں برابر ملوث ہے۔

 

سنی اتحاد کونسل کراچی کے صدر مولانا فیصل عزیزی نے کہا کہ پاکستان خطرے میں ہے اور حکومت سمیت سیاسی قائدین خواب غفلت میں ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں طالبان دہشتگردوں کے فتنے کو خوارج کے فتنے سے تشبہیہ دیتے ہوئے ان تمام طالبان حمایتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں بلکہ فوجی آپریشن کیا جائے اور پاکستانی عوام کو طالبانی فتنے سے نجات دلوائی جائے۔ مولانا فیصل عزیزی نے مزید کہا کہ طالبان دہشتگردوں کے حمایتی نام نہاد مذہبی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے میڈیا میں معصوم پاکستانی عوام کو طالبان کی جانب سے دہشتگردی سے ڈرانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر خواتین کی جانب سے نعت خوانی اور قصیدہ خوانی بھی کی گئی اور شان رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ بلائی گئ جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سندھ اور کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرە نجفی نے کی. آپ نے آنے والے اہم پروگرامز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا . اجلاس  کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے خواہر زرین نے کیا.ایجنڈے کے مختلف امور کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کرتے ہوۓ پروگرامز کو حتمی شکل دی گئ، میٹنگ میں خصوصیت کے ساتھ ربیع الاول کے مبارک مہینے کے حوالے سے ایک متبرک محفل میلاد کے انعقاد کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا.محفل میلاد کی تاریخ و جگہ وغیرہ کو حتمی شکل دی گئ.جو کہ إنشاٴالله February 16th کو آرٹس کونسل میں ہونا طے پایا. محفل میلاد میں اسوہ رسالت صلی الله علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ وحدت کے حوالے سے روشنی ڈالنے کہ لیے شعیہ مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ اہل سنت مکاتب فکر کو بھی دعوت خصوصی دی جاۓ گی.اور اسکے علاوہ بارگاہ رسالتمآب صلی الله علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف نعت خواں اور منقبت خواں کو بھی دعوت دی جاۓ گی۔

 

خصوصیت کے ساتھ شہدائے  ناموس رسالت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے خانودہٴ کو مدعو کیا جاۓ گا.میٹنگ میں اس پروگرام کے حوالے سے مختلف امود ترتیب دیے گیے.ساتھ ہی ڈویژن ممبران کے درمیان زمہ داریاں بھی پروگرام کے حوالے سے تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے حوالے سے ہونے والے دیگر پروگرامزپر بھی گفتگو اور مشاورت کی گئ، میٹنگ کا اختتام دعاۓ سلامتی امام زمانہ علیہ سلام سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ولادت رسول خدا (ص) کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد قدیمی امام بارگاہ میں کیا گیا ، جس میں خصوصی شرکت و خطاب ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے کیا۔ اس محفل میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جب کے مدعوشدہ منقبت و نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت (ص)میں نذارانہ عقیدت پیش کیا ۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف الزہراء ہال اسکردو میں دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں خواتین جوق در جوق شریک ہو رہی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سیدہ عصمت نےوحدت نیوزکے ذرائع کو بتایا ہے کہ جب کوئٹہ کی شدید سردی میں خواتین مائیں، بہنیں اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کے ہمراہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہوں تو ہم کیسے گھروں میں چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم بھی صدائے احتجاج بلند کرتی رہیں گی۔

کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی سیکرٹری جنرل  خانم ندیم زہراء نے کہا کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ، رسول خدا (ص)، دین اسلام، شریعت کا تذکرہ ہے۔ کربلا ایسی درسگاہ ہے جو مسلسل معاشرے اور کردار کی تعمیر کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں حکومت ہو یا اپوزیشن، سیاسی جماعتیں ہوں یا عوام سب امریکی ڈرون حملوں سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں، لیکن اگر اپنے پڑوس میں دیکھیں کہ جہاں کربلا و عاشورا سے درس حریت لیتے ہوئے برادر اسلامی ملک ایران نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل امریکی ڈرون کے سسٹم کو نہ صرف کنٹرول میں کرکے صحیح سالم اپنے قبضے میں لیکر عالمی استعمار امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

وحدت نیوز (کراچی ) بروز ہفتہ 5 اکتوبر کو مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی ایک میٹنگ بلائی گئی جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سندہ اور کراچی کی جنرل سیکرٹری خواہر زہرە نجفی نے کی،آپ  نے آنے والے اہم پروگرامز کے حوالے سے ایجنڈا پیش کیا اود ڈویژنل ممبران کو اہم زمہ داریاں سپرد کیں، ایجنڈے میں تربیتی ورکشاپ، ذاکری ورکشاپ،عظمت ولایت کانفرنس جیسی اہم اور ڈویژنل لیول اور مرکزی سطح پر ہونے والی کانفرنس شامل تھی۔

 

میٹنگ میں تربیتی ورکشاپ کی تاریخ و جگہ اور اسکے علاوہ ذاکری ورکشاپ کی بھی تاریخ  وغیرہ کو حتمی شکل دی گئی،اور ڈویژن ممبران کے درمیان زمہ داریاں تقسیم کی گئیں ،اس کے علاوہ شعبہ خواتین کے ڈویژنل سطح پر ہونے والے سالانہ پروگرام زاکری ورکشاپ باعنوان " حماسہ حسینی ع " کے حوالے سے اسپیکرز اور زاکرات اور فاضل قم پر مشتمل پینل کے حوالے سے نام تجویز کئے گئے.ساتھ ہی تمام مدارس کو دعوت نامہ دینے کے لیے ڈویژن کے ممبران کے سپردکیےگئے۔

 

میٹنگ میں خاص طور پر " عظمت ولایت کانفرنس " کے حوالےسے جنرل سیکرٹری خواہر زہرہ نجفی نے خاص ہدایت دیتے ہوے کہاکہ اب کی بار کراچی ڈویژن کی زمہ داریاں march 25 سے بھی زیادہ ہوگی،کیوں کہ عظمت ولایت کانفرنس میں  شرکت کے لیے پورے سندہ سے قافلے آئیں گے،جن میں بڑی تعداد میں مرد جوان ضعیف اور بچے اور عورتیں بھی شامل ہونگی.لہذا ہماری زمہ داری ہرطرح سے زیادہ ہونگی جسمیں حفاظتی اقدامات، پانی کی سبیلیں،مہمانوں کے لیے صیحی سے نشستوں کا انتظام، صفائی کا خیال اور ہر طرح سے بہترین  مہمانوازی شامل ہے۔

 

خانم زہرە کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس کی دعوت ہم انشااللہ ہر ایک کو دیں گے، کیونکہ درس ولایت اور باب ولایت سی ہی ہم کو درس وحدت ملا ہے،لہذا انشا اللہ یہ کانفرنس ایک عظیم الشان جلسہ ہوگا. بلکل اسی طرح جس طرح  march 25 کا عظیم الشان جلسہ ہوا تھا.اس جلسہ کو بھی کامیاب اور یادگار بنانا ہوگا،تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں مدت تک عاشقان ولایت کا ولایت سے عشق کا یہ اظہار محفوظ ہوجاے،اور ہم بتا دینگے کہ عاشقان ولایت ہمیشہ ہر طرح کہ حالات میں میدان میں حاظر رہنے والے ہیں، ہم کو اپنی ذمہداریوں کو بہترین انداز سے ادا کرنا ہوگا،اور جلد ہی اس سلسلے کے حوالے سے ہم اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree