The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کو آرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے صوبہ سندھ شعبہ خواتین کے مختلف اضلاع کے دورجات کا آغازکردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی کررہی تھیں، جبکہ دیگر اراکین میں مولانااحمد اقبال رضوی اور خانم زہراء نجفی شامل تھیں،مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن آفس میں شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے رکن ممبران کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کی اس موقع پر شعبہ خواتین کی مجموعی تنظیمی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرمرکزی سیکریٹری اطلاعات برادر مہدی عابدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر جناب مولانا علی انور جعفر ی ،شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری خواہر ہما جعفری اور دیگر ارکان ڈویژن بھی موجود تھے.اجلاس میں خصوصیت کے ساتھ فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے . اسکے علاوہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے خصوصی طور پر ''اسلامی علوم'' کے حوالے سے کورسز بھی متعارف کروائے گئے . مرکزی کو آرڈینیٹز شعبہ خواتین کے ارکان نے کراچی ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کیا جن میں ضلع وسطی اور ضلع ملیر شامل ہیں۔اسکے علاوہ مرکزی کو آرڈینشن کمیٹی نے حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکرٹری ’’خا نم ہما مہدی ‘‘ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیدہ عابدی کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی اندورنِ سندھ کے مختلف اضلاع کہ مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف پروگرامز تشکیل دیئے گئے بلخصوص فلاح وبہود اور تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل کو برو کار لانے پر زور دیا گیااور مرکز کی جانب سے مکمل تعادن کی یقین دہانی کرائی گئی۔مرکزی کوآرڈینیشن کمیٹی برائے شعبہ خواتین کی ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد ڈویژن کے ساتھ ہی علیحدہ میٹنگ کی گئی، جسمیں حیدرآباد ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف تربیتی پروگرامز متواتر طور پر جاری رکھنے پر حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سہرایا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی گئی۔ مرکزی کو ارڈینیٹز کے ارکان نے حیدرآباد ڈیژن کو فلاح و بہود کے حوالے سے کچھ پروجیکٹس دیے گئے۔حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے آئندہ آنے والے پروگرامز کی تفصیلات آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(سجاول) سجاول میں 1986 میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دست مبارک سے افتتاح کی ہوئی مسجد حسینی کا شھید قائد کے معنوی فرزند علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر تعمیرنو کے کام کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے، تعمیر نو کاکام مجلس وحدت مسلمین کے رفاحی خیرالعمل فائونڈیشن کے جانب سے کیا جارہا ہے، جس کی نگرانی ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار علی دایو کریں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) علاقے میں خوشحالی اور انصاف کیلئے سیاسی قوت درکار ہے جس کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔لوگوں کی سیاست کے مفادات کے گرد گھوم رہی جبکہ ہماری سیاست کا محور عدل و انصاف کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر خانم سائرہ ابراہیم نے دورہ بارگو شروٹ کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ67 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کوان کے بنیادی انسانی حقو ق سے محروم رکھا گیا اور اب یہ محرومی زیادہ دیر نہیں چلے گی اور وفاق کو تمام حقوق گلگت بلتستان منتقل کرنے پڑیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور اب یہ جنگ اسمبلیوں میں لڑی جائیگی۔8 جون تبدیلی کا دن ہے اور اس دن خواتین جوق درجوق حق رائے دہی کا استعمال کرکے علاقے کی قسمت تبدیل کرینگے اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ خواتین الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور 8 جون کردار زیبنی ادا کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں کے خلاف خیمہ زن ہوجائینگے اور خیمے پر مہر ثبت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دینگے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) وحدت اسکاؤٹ صوبہ سندھ کا اجلاس وحدت ھاوس حید آباد میں منعقد ہوا ،جس میں پورے سندھ سے 13اضلاع نے شرکت کی ، جن میں بدین ،ٹنڈاللہ یار ،مٹھری ،نواب شاہ ، نوشہر و فروز ، شکارپور ، لاڑکانہ ، قمبر شہزاد کوٹ ، سا نگھر، ٹنڈ محمد خان،کشمھور،اور کراچی ڈویثرن شامل تھے،مرکز کی جانب سے مرکزی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر تنصیر حیدر شہید ی اور مرکزی کوآرڈینیٹربرائے سندھ بلوچستان برادر سلامت نے شرکت کی صوبائی نمائندہ برادر ظہیر نے صوبہ سندھ کی جانب سے شرکت کی اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی اجلاس صوبہ سندھ کی صدارت وحدت اسکاؤ ٹس صوبہ سندھ کے سیکرٹری آصف علی نے کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال صوبہ 5 ہزا ر اسکاؤٹس رجسٹر ڈ کرے گا، ہر ضلع 20 یونٹ بنائے گا ۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) وحدت اسکاؤٹس پنجاب کی ماہانہ صوبائی اسکاؤٹ کا بینہ میٹنگ اور دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں مرکزی سیکرٹری سپریم اسکاؤٹ کونسل برادر اختر عمران اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر مجاہد علی تمار نے مرکزی سیکرٹری جامعات برادر پاسدار مہدی اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی ،جس کے میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میٹنگ ، صوبہ پنجاب کی صدارت وحدت اسکاؤ ٹس کے سیکرٹری محبت حسیننے کی ،سالانہ پروگرام کی منظوری اور رجسٹریشن کے عمل کا جائز لیا گیا ،اس کے علاوہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہیں ۔
،صوبائی کا بینہ پنجاب کے نام اور ذمہ داری کی تفصیل یہ ہے ۔

محبت حسین (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی پنجاب )،عمران حیدر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی سیکرٹر ی پنجاب )،غلام شبیر (وحدت اسکاؤٹس صوبائی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،سید تنویرکاظمی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی کوآرڈی نیٹر پنجاب )،اعتزاز حسن( وحدت اسکاؤٹس صوبائی ثقافتی انچارج پنجاب )،عمران رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی ڈپٹی ثقافتی انچارج پنجاب)،سید محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی پروگرام منیجر پنجاب )،غلام حسنین حیات (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی اطلاعات پنجاب )،مہدی حسن حانی (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی جامعات پنجاب )،رانا محسن رضا (وحدت اسکاؤٹس صوبائی سیکرٹر ی فنانس پنجاب )اور گوہر عباس بلوچ(وحدت اسکاؤٹس صوبائی آفس سیکرٹر ی پنجاب )۔

وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پی شعبہ خواتین کے تحت تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، ضلع ہنگو میں تنظیمی سیٹ اپ قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوارڈینیٹر شعبہ خواتین صوبہ خیبر پی کے کی کوارڈینیٹر راضیہ جعفری نے ہنگو کا دورہ کیا۔ اہلیان علاقہ کے متفقہ فیصلہ کے بعد مسز طفیل حسین کو سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو جبکہ مسز رسول خان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر لیا گیا۔ دیگر اراکین کابینہ میں مسز عبدالمعروف سیکرٹری مالیات و نشر و اشاعت، مسز غلام حسین سیکرٹری سیاسیات، فلاح و بہبود و میڈیا، مسز انور علی، سیکرٹری تنظیم سازی، مسز اراد علی، سیکرٹری تربیت منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز(ہری پور) ایم ڈبلیوایم خیبر پی کے شعبہ خواتین کے تحت ہری پور، کوہاٹ اور ہنگو میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوری 2015ء وحدت ہاوس لاہور میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا ایک نمائندہ اجتماع ہوا، جس میں راجہ ناصر عباس سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے شرکت کی، مذکورہ اجلاس میں مسز راضیہ جعفری جن کا تعلق ہری پور سے ہے کو صوبہ خیبر پی کے شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور انہیں ٹاسک دیا گیا کہ صوبہ بھر میں خواتین سیل کی تنظیم سازی کا کام مکمل کیا جائے۔ ان احکامات کی روشنی میں تین روزہ تنظیمی دورہ ترتیب دیا گیا، شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا آغاز ہری پور سے کیا گیا، جہاں پہلے مرحلے میں ممبرسازی کی گئی اور بعد ازاں متفقہ رائے سے مسز واجد علی شاہ سیکرٹری جنرل اور مسز مجاہد شاہ کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ کوہاٹ اور ہنگو میں شعبہ خواتین کی یونٹ سازی پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرالعمل فائونڈیشن پاکستان گزشتہ چند برسوں میں گلگت بلتستان میں اب تک 5 کروڑ سے زائد مالیت کےپروجیکٹس مکمل کرچکی ہے ان منصوبہ جات میں تعمیر مساجد، فراہمی آب ،یتیموں کی کفالت اور صحت کے مراکز شامل ہیں اسوقت بھی کروڑوں روپے کے رفاہی منصوبے مخیر حضرات سے منظوری کے عمل میں ہیں جن پر عملدرآمد سے گلگت بلتستان میں عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں بہت معاونت حاصل ہو گی ان خیالات کا اظہار چیئر مین خیرالعمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی نے خیرالعمل فائونڈیشن کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں دیگرممبران میں علامہ اصغرعسکری ،مسرت کاظمی،مسرورنقوی، توصیف نقوی،تہور عباس، ڈاکٹرعابدالحسینی، خضرعباس اورحسین نقوی موجود تھے ۔

 

نثارعلی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جی بی کی عوام کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے جس میں 2010 کے سیلاب سے لیکر ،سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان، سانحہ لولو سرٹاپ،گندم سبسڈی کی تحریک سمیت اہم مسائل شامل ہیں ۔ ایم ڈبلیو ایم  ہی سر زمین بے آئین کی مکمل خود مختیاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی ۔ انہوں نے کہا خیرالعمل فائونڈیشن اس وقت عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہے جی بی سے ان مسائل کے حل کے لیے روزانہ ڈھیروں درخواستیں  وصول ہو رہی ہیں جو کہ عوام کی اس جماعت سے حقیقی امید اور توقعات کو ظاہر کرتی ہیں ہیڈ آفس میں خیرالعمل فائونڈیشن کا قائم کردہ جی بی ڈیسک اس حوالے سے پوری یکسوئیت اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں مگن ہیں نثار علی فیضی نے کہا مجلس وحدت مسلمین  کے مسئولین اپنی مخلصانہ دانشمندانہ اور جرات مندانہ کردار کی بدولت اس علاقے کے عوام کے حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کر رہے ہیں جی بی کی لیڈر شپ عوام کے دلوں کی دھڑکن اور انکے حقوق کی موثر آواز ہیں جو انہیں کرپٹ ،خود غرض ،لٹیرے اور چور حکمرانوں سے آزادی  دلائیں گے ۔اجلاس میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور آئندہ منصوبہ جات کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وحدت یوتھ پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاؤٹس کے زیر اہتمام صوبہ بلوچستان میں وحدت اسکاؤٹس کی پہلی اسمبلی کا انعقاد بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کیا گیا ، اسمبلی کی صدارت مرکزی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ (ر) برادر تنصیر حیدر نے کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا ہاشم موسوی سمیت سیکرٹری جنرل کوئٹہ سید عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر وحدت اسکاؤٹس بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری برادر منصب علی سمیت دیگر اسکاؤٹ برادران بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) وحدت یوتھ پاکستان کی مرکزی یوتھ کونسل کا اجلاس مورخہ18-19اپریل کو چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی (ایڈووکیٹ )کی زیر صدارت منعقد ہوا،مرکزی یوتھ کونسل کے اجلا س میں ملک بھر سے بشمول سندھ ، بلوچستان، پنجاب، اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی و ڈویژنل مسؤلین نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے حالات حاضرہ ، ڈاکٹر یونس نے اسلامی تحریکیں ، اختر عمران نے مدیریت عملی اور کامران علی نے دعائے توسل کی تلاوت کی اور آئی ایس او پاکستان کے سابقہ مرکزی نائب صدربرادر جواد رضا نے نوجوانوں کو نظم و ضبط کے عنوان پر لیکچر بھی دیا اس موقع پرسید فضل نقوی نے نوجوانوں کو تنظیم اور اس کی اہمیت اور تنظیم میں نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی۔

 

مرکزی یوتھ کونسل کے اجلاس میں سندھ کے صوبائی سیکرٹری مہدی عباس سمیت ڈپٹی سیکرٹری ندیم جعفری اور حیدر آباد ڈویژن کے انچارج دیباج حیدر سمیت انچارج سکھر ڈویژن فدا سولنگی ، کراچی سے برادر غازی عباس نے شرکت کی ، اسی طرح صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری عبد الوہاب بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، صوبہ پنجاب سے صوبائی سیکرٹری علی عمران نقوی سمیت لاہور ڈویژن اور ملتان ڈویژن سمیت سرگودھا ڈویژن کے ذمہ داروں بالترتیب سید سجاد حیدر، وجاہت علی،ثاقب حسین اور اسد عباس نے شرکت کی ، مرکزی یوتھ کونسل میں خیبر پختونخواہ سے صوبائی سیکرٹری برادر صفدر عباس بھی موجود تھے۔

 

وحدت یوتھ پاکستان کی مرکزی یوتھ کونسل کے اجلا س میں آئیندہ سال 2015-2016کے لئے سالانہ پروگرام پیش کیا گیا جس پر تمام صوبائی اور ڈویژنل مسؤلین نے بھرپور بحث و مباحثہ کرنے کے بعد متفقہ رائے سے منظور کر لیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ وحدت یوتھ کے اسٹرکچر کو ملک بھر میں از سر نو آرگنائز کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی وحدت یوتھ میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا تاہم اسی عنوان سے وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے ممبر شپ فارم کا اجراء بھی کیا گیا اور تمام صوبوں میں ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی یوتھ کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا جس میں گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ جبکہ آئیندہ تین ماہ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی،اس موقع پر آئیندہ تین ماہ بعد ہونے والااجلاس ملتان میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree